Tag: پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملہ کیس

  • پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملہ کیس: وفاقی وزرا سمیت دیگررہنماؤں پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی

    پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملہ کیس: وفاقی وزرا سمیت دیگررہنماؤں پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی

    اسلام آباد: پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملہ کیس میں وفاقی وزرا سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی جبکہ عدالت وزیراعظم عمران خان کوکیس سے بری کرچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی ، جج جسٹس راجہ جوادعباس کیس کی سماعت کریں گے۔

    سماعت میں وفاقی وزراسمیت دیگرپی ٹی آئی رہنماؤں پرآج فردجرم عائد کی جائے گی۔

    خیال رہے عمران خان مقدمےمیں اشتہاری رہ چکے اور بریت کے فیصلے سے قبل ضمانت پر تھے، وزیراعظم کیجانب سے بریت کی درخواست میں تحریری دلائل جمع کرائے گئے تھے ، جس میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو جھوٹے،بے بنیاد مقدمے میں پھنسایا گیا، عمران خان کیخلاف مقدمہ وقت کا ضیاع ہوگا۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیر اعظم عمران خان بری

    صدر مملکت عارف علوی، شاہ محمودقریشی،پرویزخٹک ، شفقت محمود،اسدعمر، جہانگیر خان ترین اوردیگر بھی مقدمےمیں ملزم ہیں، صدر مملکت عارف علوی کو صدارتی استثنیٰ کےباعث انکی حدتک کیس داخل دفتر ہے جبکہ پی اےٹی سربراہ طاہرالقادری کو اس مقدمے میں اشتہاری ملزم قرار دیا جا چکا ہے۔

    واضح رہے 2014 میں پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ مل کر 126 دن کا دھرنا دیا تھا، دھرنے کے دوران پی ٹی وی کے دفتر اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا۔

    بعد ازاں عمران خان سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں پر 2014 کے دھرنے کے دوران 4 مقدمات درج کیے گئے تھے، جن میں پی ٹی وی کے دفتر، پارلیمنٹ اور ایس ایس پی تشدد سمیت لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ شامل تھا۔

  • پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملہ کیس ، عمران خان کو آج کی حاضری سے استثنیٰ مل گیا

    پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملہ کیس ، عمران خان کو آج کی حاضری سے استثنیٰ مل گیا

    اسلام آباد : انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پی ٹی وی اورپارلیمنٹ حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ  عمران خان کو آج کی حاضری سےاستثناء مل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت انسداددہشت گردی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی نےکی ، عمران خان کی جانب سے شاہد نسیم گوندل ایڈووکیٹ پیش ہوئے جبکہ فیصل چوہدری اورعلی بخاری ایڈووکیٹ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

    سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکلاء نے عمران خان اور دیگر ملزمان کی حاضری سے استثناء کی درخواست دائر کی، عدالت نے حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیرمعینہ ملتوی کر دی۔

    عدالت کا کہنا ہے کہ نئی تاریخ بعد میں دی جائے گی۔

    یاد رہے عمران خان کو پی ٹی وی اورپارلیمنٹ پرحملےکےکیس کے ساتھ سابق ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں بھی اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

    واضح  رہے کہ عمران خان سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں پر 2014 کے دھرنے کے دوران 4 مقدمات درج کیے گئے تھے، جن میں پی ٹی وی کے دفتر، پارلیمنٹ اور ایس ایس پی تشدد سمیت لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ شامل ہے۔

    سنہ 2014 میں تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران عمران خان اور تحریکِ انصاف کے رہنماء عارف علوی کی مبینہ ٹیلیفونک گفتگو منظرِ عام پر آ ئی تھی ‘ جس میں عمران خان مبینہ طور پر حملہ کرنے کا کہہ رہے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔