Tag: پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس

  • پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس : وفاقی وزراء کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس : وفاقی وزراء کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پارلیمنٹ حملہ کیس میں وفاقی وزراء کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ، فیصلہ نو مارچ کو سنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جج محمد علی ورائچ نے کیس کی سماعت کی۔

    وفاقی وزراء اسد عمراورشفقت محمود سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما پیش ہوئے، جج نے کیس کے ابتداء پرگیارہ ملزمان کی حاضری لگانے کی ہدایت کی تاہم وفاقی وزیر اسدعمر حاضری لگانے کے بعد عدالت سے روانہ ہوئے۔

    پی ٹی آئی رہنماوں کے وکیل سید محمد علی نے عدالت میں ایف آئی آر پڑھی، وکیل نے ملزمان کی مقدمہ سےبریت کی درخواست دائرکی اور موقف اپنایا کہ مرکزی ملزم عمران خان کو بری کرنیکا حکم نامہ کو ڈیڑھ سال گزر گیا، دیگر ملزمان ضمانت پرہیں، انہیں بھی بری کیا جائے۔

    وکیل نے کہا کہ پولیس نے نوازشریف کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا تھا، مقدمہ کی کاپی اور ڈسچارج کا حکم نامہ درخواست کے ساتھ لف ہے۔

    جس پر پراسیکیوٹر فاخرہ سلطان نے ملزمان کوبری کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا پراسیکیوشن کو ملزمان کو بری کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

    جس کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں پرویزخٹک ، شفقت محمود، جہانگیر ترین سمیت 11 ملزمان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    پی ٹی آئی رہنماؤں اور دیگر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ نو مارچ کو سنایا جائے گا۔

    وزرا کی روانگی کے بعد جہانگیر ترین بھی عدالت پہنچے، وکیل نے کیس سے بریت کےلئے الگ سے درخواست دائر کرنے کا موقف اپنایا۔

    جہانگیر ترین نے مستقل حاضری سے استثنی کی درخواست بھی دائر کر دی، جس پر جج نے کہا کہ اگلی سماعت پر ہم فیصلہ کر دیں گے۔

  • پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس: شوکت یوسف زئی کی گرفتاری کا حکم واپس

    پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس: شوکت یوسف زئی کی گرفتاری کا حکم واپس

    اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سرکاری چینل اور پارلیمنٹ ہاؤس حملہ کیس میں نامزد تحریک انصاف کے صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسف زئی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی جج کوثر عباس کے روبرو پیش ہوئے۔

    خیبرپختونخواہ کے وزیراطلاعات نے عدالت کو آئندہ سماعت پر پیشی کی یقین دہانی کراتے ہوئے استدعا کی کہ پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کی یقین دہانی پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی۔

    مزید پڑھیں: پی ٹی وی اورپارلیمنٹ حملہ کیس، وزیراطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 2014 میں ہونے والے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں غیر حاضری پر  صوبائی وزیر سمیت تحریک انصاف کے 26 کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

    ایک روز قبل ہونے والی سماعت پر عدالت نے پولیس کو صوبائی وزیر کی پیشی کو ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا تھا۔

    دوسری جانب عدالت نے شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین ، اسد عمر اور شفقت محمود نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی، جس کے بعد عدالت نے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں تھیں۔

    واضح رہے کہ 2014 میں پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ مل کر 126 دن کا دھرنا دیا تھا، دھرنے کے دوران پی ٹی وی کے دفتر اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس: صدرپاکستان کی جانب سےبریت کی درخواست دائر

    بعد ازاں عمران خان سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں پر 2014 کے دھرنے کے دوران 4 مقدمات درج کیے گئے تھے، جن میں پی ٹی وی کے دفتر، پارلیمنٹ اور ایس ایس پی تشدد سمیت لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ شامل تھا۔

    سنہ 2014 میں تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران عمران خان اور تحریکِ انصاف کے رہنماء عارف علوی کی مبینہ ٹیلیفونک گفتگو منظرِ عام پر آ ئی تھی ‘ جس میں عمران خان مبینہ طور پر حملہ کرنے کا کہہ رہے تھے۔