Tag: پی پی اورمتحدہ

  • ایم کیوایم اور پی پی کے چار سینیٹرز بلامقابلہ کامیاب

    ایم کیوایم اور پی پی کے چار سینیٹرز بلامقابلہ کامیاب

    کراچی: سینیٹ کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی واپس لینے کا وقت ختم ہو گیا،سندھ سےبیرسٹر سیف ،نگہت مرزا ، فاروق ایچ نائیک اور سسی پلیجوبلامقابلہ منتخب ہو گئے ۔

    سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا وقت ختم ہو گیا اور سندھ اسمبلی سے ایم کیو ایم کے دو دو امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ۔

     کاغذات نامزدگی واپس لئے جانے کے بعد کے پی کے اسمبلی سے بارہ نشستوں کے لیے ستائیس امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں۔

     بلوچستان سے چھ امیدواروں کے دستبردار ہونے کے بعد سینیٹ کی بارہ نشستوں پر بتیس امیدوار مد مقابل ہونگے فاٹا کے 2اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے جس کے بعد فاٹا 4 نشستوں پر 36 اُمیدوار میدوان میں ہیں۔

     اسلام آباد کی دو نشستوں پر کسی اُمیدوار نے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لے، یہاں 2 نشستوں کے لئے 8اُمید وار میدان میں ہیں ،اُمیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری کردی جائےگی۔

  • سینیٹ الیکشن: پی پی اورمتحدہ کا مقابل امیدوارنہ لانے کا فیصلہ

    سینیٹ الیکشن: پی پی اورمتحدہ کا مقابل امیدوارنہ لانے کا فیصلہ

    کراچی : سینیٹ الیکشن کے لئے جوڑ توڑ اور سیاسی جماعتوں میں تعاون کےلئے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے پیپلز پارٹی اورمتحدہ قومی موومنٹ ایک بارپھر باہم شیر و شکر ہونے کے لئے تیار ہو گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان تعلقات میں جمی برف ایک بار پھر پگھلنے لگی۔

    ایم کیو ایم کے وفد نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اورسابق وزیر داخلہ رحمان ملک سے وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔

    اس موقع پر سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔ملاقات میں ناموں کو حتمی شکل دینے، سینیٹ الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ فارمولا، ایم کیو ایم، پی پی تعلقات، مفاہمتی عمل اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

    ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کےمقابل امیدوار نہیں لا رہے۔ایم کیوایم کے رہنما سید سرداراحمد کا کہنا تھابعض معاملات پرتحفظات دور کر لئے گئے ہیں۔

    ذرائع کےمطابق سینیٹ انتخابات میں ایم کیوایم کی جانب سےٹیکنوکریٹس کیلئےمیاں محمدعتیق،جرنل کیلئےخوش بخت شجاعت، بیرسٹر سیف اور خواتین کی نشست کیلیےنگہت مرزاکو ٹکٹ دیئےجانے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب الطاف حسین کی جانب سے توثیق کیلئےامیدواروں کی حتمی فہرست لندن ارسال کردی گئی ہے۔