Tag: پی پی پی اور ایم کیوایم تصادم

  • آج پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، فاروق ستار

    آج پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، فاروق ستار

    اسلام آباد : ایم کیو ایم کے رہنماء فاروق ستار نے کہا ہے کہ طالبان کے معاملے پر10 سال قبل الطاف حسین نے گھنٹی بجائی ۔

    اسلام آباد میں اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کےاجلاس سے خطاب میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہناتھا کہ آج پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، پہلی بار اب کہا گیا ہے کہ یہ ہماری جنگ ہے، اگر قومی اسمبلی میں اتفاق رائے قائم کرلیتے  تو سانحہ پشاور نہ ہوتا۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سب کو اکھٹا کرنے کا سہرا الطاف حسین کو جاتا ہے، کراچی میں طالبانئزیشن کی بات پر ہمارا مزاق اڑایا گیا، طالبان کے معاملے پر10 سال قبل الطاف حسین نے گھنٹی بجائی تھی۔

     انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کےآئین اور ریاست  کے دشمن ہیں، داعش اور طالبان پاکستان کے سب سے بڑے دشمن ہیں، مسجد ضرار بنانے والوں کے چہرے سے نقاب اٹھانے کا وقت آگیا ہے ۔

  • ایم کیوایم نے کسی کےاحتجاج میں خاموش حمایت نہیں کی، فاروق ستار

    ایم کیوایم نے کسی کےاحتجاج میں خاموش حمایت نہیں کی، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے احتجاج کرنا سیاسی جماعتوں کا استحقاق ہے، بارہ دسمبرکےحوالےسےرابطہ کمیٹی نےصورتحال پرنظررکھی ہوئی ہے ۔

    ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا ہے ہرجماعت کی خواہش ہوتی ہےکہ وہ کراچی میں اپنی پاوردکھائے،ایم کیوایم نےبھی کراچی میں ہڑتالیں اور احتجاج کیے ہیں ،ایم کیو ایم کے احتجاج کے دوران ایک پتہ تک نہیں گرا ، سیاسی جماعتیں بھی عوام کواپنےحق میں متحرک کریں ۔

    ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے ایم کیوایم نے کسی جماعت کےاحتجاج میں خاموش حمایت نہیں کی ۔ ان کا کہنا تھا پیپلزپارٹی کےبیانات سےدونوں جماعتوں میں تناؤبڑھا، ہے ۔

  • اعتزازنےحقائق کوتوڑمروڑکرپیش کیا، فاروق ستار

    اعتزازنےحقائق کوتوڑمروڑکرپیش کیا، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن کے بیان سے لگتا ہے کہ وہ خورشید شاہ کا مقدمہ لڑ رہے ہیں،اعتزازا حسن کا بیان خود عدم برداشت کی عکاسی کرتا ہے۔

    پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن کے بیان پر ہنگامی پریس کانفرنس میں شدید رد عمل دیتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ممبر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ چودھری اعتزاز احسن نے آج حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں کہ اعتزاز احسن کے بیان سے ان کی ذہنیت کا اندازہ ہوتا ہے،اعتزاز احسن کا بیان بھی تحقیر آمیز اور متعصبانہ ہے۔ ہمیں روادرای اور برداشت کا سبق پڑھانے والے اعتزاز احسن کا بیان عدم برداشت کی عکاسی کرتا ہے۔

    فاروق ستار نے کہا کہ اعتزاز احسن بیگانے کی شادی میں عبداللہ دیوانے کا کردار ادا کر رہے ہیں، اعتزاز احسن کا بیان بھی ہماری دل آزاری کے برابر ہے، انہوں نے کہا کہ اعتزازاحسن خورشید شاہ کو صیح ثابت کرنے اور مہاجروں میں چور ڈاکو ڈھونڈنے کے بجائے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کا جائزہ لیں، جو کرپشن مافیا کی سرپرستی کر رہی ہے۔

    فاروق ستار نے کہا کہ جلد ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی کرپشن، قومی خزانے کو لوٹنے کے حوالے سے وائٹ پیپز بھی شائع کرے گی، پیپلز پارٹی جمہوریت کے نام پر تجوریاں بھرنے کا عمل ترک کرے ۔

  • خورشید شاہ خود استعفیٰ دے دیں، فاروق ستار

    خورشید شاہ خود استعفیٰ دے دیں، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں کہ خورشید شاہ خود استعفی دے دیں۔ پیپلزپارٹی کوئی دوسرا اپوزیشن لیڈر لے آئے تو قبول ہوگا۔

    پیپلز پارٹی کے رہنمااور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی جانب سے دیئے گئے بیان نے ایک بار پھر پاکستان سمیت سندھ کا سیاسی ماحول انتہائی گرم کردیا ہے۔ خورشید شاہ کے بیان پر ایم کیوایم ناراض ہے تو دوسری جانب ایم کیو ایم کے اہم رہنماوں نے بھی خورشید شاہ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

    ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں کہ خورشید شاہ خود ہی مستعفی ہو جائے۔ پیپلزپارٹی کوئی دوسرا اپوزیشن لیڈر لے آئے تو قبول کرلیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ سیاسی طور پرخورشید شاہ اپنے عہدے پر رہنے کے اہل نہیں رہے۔

    دوسری جانب ایم کیوایم کی اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی کیلئےمشاورت بھی شروع ہو گئی ہے۔ فاروق ستارنےکہاہے اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی کیلئےدوسری جماعتوں سے بھی مشاورت کررہے ہیں۔