Tag: پی پی پی

  • عدم مساوات سے عوام کی جان چھڑانے تک لڑوں گا: بلاول بھٹو

    عدم مساوات سے عوام کی جان چھڑانے تک لڑوں گا: بلاول بھٹو

    کراچی: بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عوامی حقوق اور ان کے مینڈیٹ کے لیے تب تک لڑوں گا جب تک عوام کی ساختی عدم مساوات سے جان چھوٹ نہیں جاتی۔

    پی پی چیئرمین نے خصوصی پیغام میں کہا کہ ہم دستور پسندی اور جمہوریت کے بنیادی نظریات پر کاربند رہیں گے، یومِ تاسیس آج مظفر آباد میں منانے کا فیصلہ کیا ہے کیوں کہ کشمیر ہماری پارٹی کے بنیادی معاملات میں سے ایک ہے، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرتے رہیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ شہید بھٹو پس ماندہ طبقات کو طاقت ور بنانے کے لیے ان کے ساتھ شانہ بشانہ رہے اور زندگی کی آخری سانس تک لڑتے رہے، انھوں نے پاکستان کو پہلا متفقہ دستور دیا، ایک ایسی دستاویز جو آج بھی ہمارے وفاق کی بنیاد ہے، متفقہ دستور ایک ایسا جمہوری اقدام ہے جسے کوئی آمر بھی ختم نہ کر سکا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بھٹو اور پی پی پی جوہری پروگرام کے معمار ہیں، پاکستان اور اس کی خود مختاری بیرونی خطرات سے محفوظ ہیں، کارکنان ہماری شہید قیادت کے مشن کی تکمیل تک سکھ کا سانس نہیں لیں گے، یہ پی پی پی حکومت تھی جس نے اسٹیل ملز، پورٹ قاسم، ہیوی ٹیکنیکل کمپلیکس سمیت بدین سے باجوڑ تک صنعت سازی کو فروغ دیا۔

    واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری یوم تاسیس کے موقع پر آج مظفر آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

  • آصف زرداری کی طبیعت بدستور ناساز، میڈیکل بورڈ میں توسیع

    آصف زرداری کی طبیعت بدستور ناساز، میڈیکل بورڈ میں توسیع

    اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت بدستور ناساز ہے، اسپتال ذرایع کا کہنا ہے کہ سابق صدر کو شوگر لیول بڑھنے سے پیچیدگیوں کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے ان کا علاج کرنے والے طبی بورڈ میں توسیع کر دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر کا شوگر لیول گزشتہ 3 ماہ سے معمول سے کئی زیادہ ہے، شوگر بڑھنے سے ان کے اندرونی اعضا متاثر ہونے کا خدشہ ہے، معمول سے زیادہ پیشاب آ رہا ہے، ذرایع نے بتایا کہ آصف زرداری کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ میں توسیع کی گئی ہے جس کے بعد بورڈ کے ارکان کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

    میڈیکل بورڈ میں شعبہ امراض گردہ و مثانہ ساجد قاضی اور پیتھالوجی کے اسپیشلسٹ کو بورڈ میں شامل کیا گیا ہے، میڈیکل بورڈ نے سابق صدر آصف زرداری کا طبی معائنہ بھی کیا، اسپتال ذرایع نے بتایا کہ ان کے گردوں اور مثانے میں انفیکشن کا شبہ ہے، جس پر ڈاکٹرز نے گردوں اور مثانے کے مزید ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف کے بعد آصف زرداری کے بھی پلیٹ لیٹس کم ہونے لگے

    ذرایع نے بتایا کہ آصف زرداری کا الٹرا ساؤنڈ، یورین کلچر ٹیسٹ کیا جائے گا، ٹیسٹس سے گردوں اور مثانے میں انفیکشن کی مقدار معلوم کی جائے گی،ٹیسٹس کے نتایج کی روشنی میں دوائیں بھی تجویز کی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ سابق صدر کا بلڈ پریشر لیول نارمل جب کہ شوگر لیول میں اتار چڑھاؤ ہے، آصف زرداری کی باقاعدگی سے فزیو تھراپی بھی جاری ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسپتال ذرایع نے انکشاف کیا تھا کہ نواز شریف کی طرح آصف زرداری کے پلیٹ لیٹس بھی کم ہونا شروع ہو گئے ہیں، 2 روز میں ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد میں 21 ہزار کی کمی ہوئی ہے۔

  • الیکشن کمیشن کا بلاول سمیت دیگر ارکان اسمبلی کو حتمی نوٹس

    الیکشن کمیشن کا بلاول سمیت دیگر ارکان اسمبلی کو حتمی نوٹس

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلاول بھٹو اور صوبائی اسمبلی کے حلقے 11 کے پی پی امیدوار کو دوسرا اور حتمی نوٹس جاری کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ای سی پی نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی پی چیئرمین بلاول بھٹو، نثار کھوڑو، شبیر بجارانی، ناصر شاہ، شرجیل میمن سمیت دیگر کو حتمی نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

    ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر نے کہا ہے کہ نوٹس کا جواب کل داخل کروانا تھا، نہ کروانے پر دوسرا حتمی نوٹس نکالا گیا ہے۔

    ڈی آر او ندیم حیدر کا کہنا ہے کہ آج نوٹسز کے جوابات جمع نہیں کروائے گئے تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں:  وفاقی حکومت اور اتحادی سندھ کے دل کراچی پر قبضہ چاہتے ہیں: بلاول بھٹو

    واضح رہے کہ ای سی پی کی جانب سے یہ نوٹسز انتخابی حلقہ پی ایس 11 کی انتخابی مہم میں حصہ لینے پر جاری کیے گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ 12 اکتوبر کو لاڑکانہ میں انتخابی ریلی نکالی گئی تھی، جس میں نثار کھوڑو، سہیل سیال، ناصر حسین شاہ، شبیر بجارانی و دیگر نے شرکت کی تھی جس پر اگلے دن ای سی پی کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا۔

    ریلی سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا تھا لاڑکانہ کے عوام تیر کے ساتھ ہیں، 17 اکتوبر کو تیر پر ٹھپا لگا کر وفاق کو جواب دیں، ایک سال سے عوام کی لڑائی اسمبلی میں لڑ رہا ہوں، میں نے حکومت کو گھر بھیجنا ہے۔

  • حکومت کے خلاف جدوجہد کے لیے اپوزیشن جماعتیں پرعزم ہیں: احسن اقبال/شیری رحمان

    حکومت کے خلاف جدوجہد کے لیے اپوزیشن جماعتیں پرعزم ہیں: احسن اقبال/شیری رحمان

    اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں احسن اقبال اور شیری رحمان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ حکومت کے خلاف جدوجہد کے لیے اپوزیشن جماعتیں پرعزم اور متفق ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر ن لیگ شہباز شریف کی ملاقات کے بعد احسن اقبال اور شیری رحمان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور شہباز شریف کی ملاقات میں ملکی صورت حال پر اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

    احسن اقبال نے کہا حکومت پاکستان کے مستقبل سے کھیل رہی ہے، اسے گھر بھیجنا ضروری ہے، مہنگائی معاشی بد انتظامی سے بڑھی، متوسط طبقہ بری طرح پس رہا ہے، صنعت بھی تباہی کے دہانے پر ہے۔

    انھوں نے کہا اپوزیشن جماعتوں کو مل کر مشترکہ لائحہ عمل بنانا چاہیے، اپوزیشن اتحاد کے ذریعے عوام کو اس حکومت سے نجات دلائے گی، بلاول بھٹو کل مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے، ن لیگ کا وفد بھی مولانا سے ملاقات کرے گا، بلاول بھٹو آج شہباز شریف کی دعوت پر تشریف لائے تھے، اتفاق پیدا کر کے جمہوری عمل آگے بڑھائیں گے، ملک میں جمہوری عمل آئینی بالا دستی ہی سے مضبوط ہو سکتا ہے۔

    تازہ ترین:  بلاول اور شہباز ملاقات، اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق

    احسن اقبال کا کہنا تھا موجودہ حکومت کا موازنہ پچھلی حکومتوں سے نہیں کیا جا سکتا، تبدیلی کے جو وعدے کیے گئے تھے وہ تو پورے نہیں ہوئے، اب صرف کابینہ میں تبدیلی کر کے بکرے قربان کیے جا رہے ہیں۔

    دریں اثنا، پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا حکومت عوام کا مینڈیٹ کھو چکی ہے، مہنگائی رکنے کا نام نہیں لے رہی، ہر روز منی بجٹ آ رہا ہے، حکومت پارلیمنٹ کو کچھ نہیں سمجھ رہی، آرڈیننس سے ملک چلانا ہے تو پارلیمنٹ کو تالا لگا دیں۔

    شیری رحمان کا کہنا تھا یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ عوام مشکل صورت حال سے گزر رہے ہیں، حکومت ہر چیز کا بوجھ عوام پر ڈالنے پر بہ ضد ہے، دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں، اوگرا نے بھی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی۔

    انھوں نے کہا حکومت ملک میں اس وقت خوف ناک سیاسی اور اقتصادی تقسیم نظر آ رہی ہے، قومی اسمبلی میں 29 بل اٹھا کر بلڈوز کر دیے گئے، عوام کو ریلیف اور پارلیمان کو عزت دینے کا یہی وقت ہے، دورہ امریکا میں جو وعدے کیے گئے وہ قوم اور پارلیمنٹ سے شیئر کریں۔

  • سندھ کو ماں کہنے والوں نے آج سندھ کو بدحال کر دیا: فردوس شمیم نقوی

    سندھ کو ماں کہنے والوں نے آج سندھ کو بدحال کر دیا: فردوس شمیم نقوی

    سانگھڑ: پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ سندھ کوماں کہنے والوں نے آج سندھ کو بدحال کر دیا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے سانگھڑ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. فردوس شمیم نے کہا کہ صحت، صفائی، تعلیم کی صورت حال ابتر ہے.

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کے مطابق صوبے میں کرپشن آسمان سےباتیں کررہی ہے، سعید غنی کا شکار پور کے بچے کی ہلاکت میں حکومت کے بجائے ماں باپ کو قصور قراردینا باعث شرم ہے.

    فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ مراد علی شاہ نے سب کو نامراد اور مایوس کیا ہے، لائن مین خورشید شاہ نے کرپشن کرکےسندھ کوبرباد کر دیا، ان کا احتساب ہونا چاہیے.

    مزید پڑھیں: کراچی کی موجودہ حالت کے ذمہ دار وزیراعلیٰ سندھ ہیں، خالد مقبول صدیقی

    خیال رہے کہ آمدن سے زاید اثاثہ جات کیس میں‌ گزشتہ روز پی پی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کر لیا تھا.

    خورشید شاہ کو نیب سکھر اور روالپنڈی نے مشترکہ کارروائی میں گرفتار کیا. واضح رہے کہ اس وقت وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نیب نے طلب کر رکھا ہے.

  • وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج نیب میں کیوں پیش نہیں ہوئے؟

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج نیب میں کیوں پیش نہیں ہوئے؟

    کراچی: مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے آج وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو طلب کیا گیا تھا، لیکن وہ پیش نہیں ہوئے، اے آر وائی نیوز نے معلوم کر لیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کیوں پیش نہیں ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو آج نیب کراچی نے پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا تاہم ان کی جگہ ان کا پرنسپل سیکریٹری نیب میں پیش ہوا۔

    نیب نے وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری کو سوال نامہ دیا، 8 سوالات پر مشتمل سوال نامہ پرنسپل سیکریٹری کے ذریعے مراد علی شاہ کو پہنچایا گیا۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے 7 روز کا وقت دیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ 7 روز میں جواب مکمل کر کے جمع کروائیں گے، 7 روز کے اندر مراد علی شاہ کو تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا بھی حکم جاری کیا گیا۔

    تازہ ترین خبریں پڑھیں:  وزیراعلیٰ سندھ کا 21 ستمبر سے کراچی میں خصوصی صفائی مہم شروع کرنے کا اعلان

    واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں نیب کراچی نے وزیر اعلیٰ سندھ کو آج صبح گیارہ بجے طلب کیا تھا، نیب کی تحقیقاتی ٹیم ان کی کراچی نیب دفتر میں راہ تکتی رہی جب کہ وہ تقاریب نمٹاتے رہے۔

    جس پر نیب نے وزیر اعلیٰ سندھ کو آیندہ ہفتے اسلام آباد میں طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا، وہ اب نیب اسلام آباد میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

    نیب نے وزیر اعلیٰ کو پاور پلانٹ تعمیرات میں سبسڈی کی تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا اور غیر قانونی ٹھیکے، اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق بھی پوچھ گچھ ہونا تھی، وزیر اعلیٰ پر سکرنڈ، کھوسکی، دادو، ٹھٹھہ شوگر ملز کو غیر قانونی سبسڈی دینے کا الزام ہے۔

  • 6 ستمبر شہیدوں، سپاہیوں اور شہریوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے: بلاول بھٹو

    6 ستمبر شہیدوں، سپاہیوں اور شہریوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے: بلاول بھٹو

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ستمبر شہیدوں، سپاہیوں اور شہریوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے یوم دفاع کے سلسلے میں کہا ہے کہ ہمارے جغرافیے کا تحفظ اور نظریے کی حفاظت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، نا قابل تسخیر ملکی دفاع کے لیے ادارے دستور کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کریں۔

    پی پی چیئرمین نے کہا کہ 6 ستمبر جغرافیے، نظریے، جمہوریت اور حقوق پر کسی مصلحت کا شکار ہوئے بغیر دفاع کرنے کے عزم نو کا دن ہے۔

    انھوں نے کہا کہ میں سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ملک کے جوہری پروگرام کی مضبوط بنیاد رکھنے پر سلام پیش کرتا ہوں، شہید بے نظیر بھٹو نے بیلسٹک میزائل پروگرام کا تحفہ دیا۔

    بلاول نے کہا میں مسلح افواج کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور ملکی دفاع میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں سے مکمل یک جہتی کا اظہار کرتا ہوں، جنھوں نے پاکستان کی دفاع کی خاطر اپنے پیاروں کی قربانیاں دیں۔

    پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں، آج ہمیں انھیں بھی بھولنا نہیں چاہیے، کیوں کہ ان کا تحفظ کرنا ہماری قومی ذمے داری ہے۔

  • پی پی پی کی مشکلات میں‌ اضافہ، ایک اور کیس ہائی پاور انکوائری کمیشن کو ارسال

    پی پی پی کی مشکلات میں‌ اضافہ، ایک اور کیس ہائی پاور انکوائری کمیشن کو ارسال

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے قائم کردہ ہائی پاور انکوائری کمیشن کوایک اور اہم کیس بھجوا دیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق پی پی دور کی مالی بے ضابطگیوں کا ایک اور اسیکنڈل سامنے آیا ہے، جسے انکوائری کمیشن کو ارسال کردیا گیا.

    نیشنل ہائی وےاتھارٹی کی جانب سےاسکینڈل کی تفصیلات بھجوائی گئی ہیں، اربوں روپے کا ملتان اور لاڑکانہ پیکج پیپلزپارٹی دورمیں دیا گیا تھا، جس میں‌ خوردبرد کی اطلاعات ہیں.

    موصولہ اطلاعات کے مطابق ٹھیکے حاصل کرنے والے کنٹریکٹر جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملوث نکلے۔

    کنٹریکٹر کو ملنے والا پیسہ جعلی اکاؤنٹس میں جمع کرایا جاتا تھا. جےآئی ٹی رپورٹ میں بھی ان کنٹریکٹرز کے نام آچکے ہیں.

    مزید پڑھیں: ہائی پاورانکوائری کمیشن کو احسن اقبال کے خلاف پہلا کیس موصول

    خیال رہے کہ وزیراعظم انکوائری کمیشن کو احسن اقبال کے خلاف بھی کیس موصول ہوا ہے. اس کمیشن کا اعلان وزیر اعظم نے قوم سے خطاب میں کیا تھا.

    وزیر اعظم نے کہا تھا کہ اس کمیشن میں تفتیشی ایجنسیوں کے نمائندے شامل ہوں‌گے اور یہ گزشتہ دس برس میں لینے جانے والے قرضوں کے استعمال کی تفیتش کرے گا.

  • پاکستان پر ففتھ جنریشن وارمسلط کی گئی، تمام جماعتوں‌ کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا: شہریار آفریدی

    پاکستان پر ففتھ جنریشن وارمسلط کی گئی، تمام جماعتوں‌ کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا: شہریار آفریدی

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ قانون وزیراعظم سمیت کابینہ اور عام شہریوں پر بھی لاگو ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے خصوصی پریس کانفرنس میں کیا. شہریارآفریدی نے پی پی پی کے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جو ہوا، قوم اس کی گواہ ہے، چاہےوہ پلاننگ تھی یا نہیں، کیمرے کی آنکھ سے کوئی چیز نہیں چھپ سکتی.

    [bs-quote quote=” اگر ہم کہیں جائیں گے, تو کیا ہم ساتھ میں لوگ اور کارکن لے کر جائیں گے.” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شہریار آفریدی”][/bs-quote]

    شہریارآفریدی نے مزید کہا کہ کبھی  ہماری طرف سے ناانصافی نہیں ہوگی، تمام سیاسی جماعتوں کو سنجیدگی سے معاملات دیکھنے کی ضرورت ہے، پاکستان پرففتھ جنریشن وار مسلط کی گئی ہے، نیشنل ایکشن پلان پرتمام سیاسی جماعتوں نےاتفاق کیا.

    انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے کل جو کیا وہ کیمرے نے محفوظ کرلیا، ہم نےکل ہرایک کواجازت دی، لیکن کچھ ایس اوپی کوئی نظراندازنہیں کرسکتا۔

    مزید پڑھیں: ہم سب مل کر امن کا قیام چاہتے ہیں: شہریار آفریدی

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آئین وقانون کے خلاف کوئی بھی جائے گا حکومت ایکشن لے گی، اگر ہم کہیں جائیں گے, تو کیا ہم ساتھ میں لوگ  اور کارکن لے کر جائیں گے.

    شہریارآفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت سے کشیدگی پرہماری آواز پوری دنیا میں سنی گئی، حکومت کی سنجیدگی کو وقت ثابت کرے گا.

  • جیسے پنجاب میں ن لیگ کا خاتمہ ہوا، سندھ سے بھی پیپلزپارٹی کا خاتمہ ہو جائے گا: وزیر اطلاعات

    جیسے پنجاب میں ن لیگ کا خاتمہ ہوا، سندھ سے بھی پیپلزپارٹی کا خاتمہ ہو جائے گا: وزیر اطلاعات

    کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے 12 سے زاید ارکان پی ٹی آئی سے رابطے میں ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میرے آنے سے سندھ حکومت پریشان ہے، ٹانگیں کانپ رہی ہیں.

    [bs-quote quote=” صحافیوں کے لئے انشورنس اور ہیلتھ کارڈز لا رہے ہیں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری”][/bs-quote]

    فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میں تو اپنی وزارت کا کام کرنے سندھ آیا ہوں، جب خود میں اہلیت نہ ہو، کمزور ہوں، تو یہی ہوتا ہے.

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سندھ میں آنا ہی آنا ہے، ابھی ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ یہ مراد علی شاہ کو خود ہٹا دیں.

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سندھ میں مراد علی شاہ کی حکومت رہنا مشکل لگتا ہے، بہتر ہے، پی پی خود تبدیلی لے آئے.

    ان کا کہنا تھا کہ جوسمجھ رہےہیں سندھ میں پی پی کاراج رہے گا، وہ پنجاب سے سیکھ لیں، پنجاب میں 30 سال بعد نواز شریف کا تختہ الٹا ہے اور ایسا تختہ الٹا ہے کہ ن لیگ کا کوئی آدمی مل نہیں رہا، جس طرح پنجاب میں ن لیگ کا خاتمہ ہوا، سندھ سے پیپلزپارٹی کا بھی خاتمہ ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ آصف زرداری، فریال تالپور اور مرادعلی شاہ مرکزی کردار ہیں، جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد تینوں کو گرفتار کرکے تفتیش بڑھانی چاہیے، آصف زرداری کی بادشاہت اور اومنی گروپ کی بادشاہت ختم ہوچکی، جعلی 32اکاؤنٹس کے بینفشری بلاول ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے مکین ہیں، حیران ہوں اومنی گروپ کے مرکزی کردار اب تک گرفتارکیوں نہیں ہوئے۔

    [bs-quote quote=” آصف زرداری، فریال تالپور اور مرادعلی شاہ مرکزی کردار ہیں، جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد تینوں کو گرفتار کرکے تفتیش بڑھانی چاہیے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیر اطلاعات فواد چوہدری”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ نیب کی اب تک کی کارکردگی کافی سست روی کا شکار ہے، منی لانڈرنگ جعلی اکاؤنٹس کیس میں فوری گرفتارکرکے پیش کیا جائے، سندھ میں یہ پوچھو کہ پیسے کہاں خرچ کئے، تو جمہوریت خطرے میں آجاتی ہے، میں نہیں سمجھتا کہ ایم کیوایم ہمیں چھوڑنےکاسوچ رہی ہے، تمام اتحادی وفاقی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ْ

    فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ میں جو 80 ہزار کروڑ روپے پہلے آئے وہ کہاں خرچ ہوئے؟ کرپشن اتحاد کا آج اجلاس ہوا، جو ان کے ساتھ تھے، ان کی ہمدردیاں بھی ختم ہوچکی ہیں، اپوزیشن عوامی مسائل کے بجائے صرف اپنے کیسز پر بات کرتی ہے۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پی پی حکومت گیس کے غبارے کی طرح ہے، پن ہمارے پاس ہے،  ہم جب چاہیں گے، غبارہ پھٹ جائےگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کا قیام غیرمعمولی حالات میں ہوا تھا، ہم سمجھتے ہیں کہ فوجی عدالتوں کی اسٹریٹجی کامیاب رہی ہے، احتساب کاعمل آگے بڑھےگاکسی کونہیں چھوڑا جائے گا، ہم سے کوئی علیحدہ ہونے کو نہیں بلکہ متحد ہونے کو تیار ہیں.

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ریڈیوبلڈنگ کابجٹ کم کیا ،اسلام آباد میں اسکول کھول رہے ہیں، اسکول میں ڈانس، ایکٹنگ و دیگر فنون کی تعلیم دی جائے گی، ایک میڈیا ٹیکنالوجی اسکول بنا رہے ہیں.

    فوادچوہدری نے کہا کہ اگلی دنیا کی جنگ آئیڈیاز کی جنگ ہے، حکومت سینسرشپ نہیں کرسکے گی، ٹیکنالوجی غالب آجائے گی، پگڑی اچھالنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، کے پی میں پی ٹی آئی صحافیوں کے تحفظ کا بل لائی، صحافیوں کے لئے انشورنس اور ہیلتھ کارڈز لا رہے ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ 5 لاکھ تک کا انشورنس کارڈ متعارف کرانے جا رہے ہیں، صحافیوں کے تحفظ کا بل قومی اسمبلی میں بھی لارہے ہیں، پی آئی ڈی اشتہارات جاری کرتا ہے، جس میں تبدیلی لائے، نئی پالیسی لا رہے ہیں.