Tag: پی پی 7 راولپنڈی

  • پی پی 7 راولپنڈی : پی ٹی آئی امیدوار نے آر او سمیت الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کردیا

    پی پی 7 راولپنڈی : پی ٹی آئی امیدوار نے آر او سمیت الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کردیا

    راولپنڈی : تحریک انصاف کے امیدوار نے پی پی 7 راولپنڈی میں آراوسمیت الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی7میں ضمنی الیکشن کے معاملے پر آراوسمیت الیکشن کمیشن کےفیصلےکوہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کر دیا گیا۔

    پی ٹی آئی کے امیدوار شبیراعوان نے وکیل جبران طارق کے ذریعے پٹیشن دائر کی ، جس میں کہا کہ ہماری ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کو سنے بغیرمسترد کیا گیا، آر او نے ہمیں شامل کیے بغیر جانچ پڑتال کرکے نتائج کا اعلان کیا۔

    لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس انوارحسین نے تمام فریقین کونوٹس جاری کردیے اور 2اگست کوعدالت طلب کر لیا۔

    الیکشن کمیشن نے پی پی 7میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی تھی۔

    چیف الیکشن کمشنر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ درخواست گزار کوئی دھاندلی اور بے قاعدگی ثابت نہیں کر سکا اور نہ ہی بے ضابطگی کا کوئی جواز ثابت کر سکا۔

    فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی وجوہات بتانے میں بھی درخواست گزار ناکام رہا اس لیے در خواست مسترد کی جاتی ہے درخواست گزار دوبارہ گنتی کے لئے خاطر خواہ ثبوت فراہم نہیں کر سکا۔

    واضح رہے پی ٹی آئی امیدوارنےپی پی 7کے 21پولنگ اسٹیشنزپردوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی ، لیگی امیدوارپی پی 7میں 49ووٹوں سے جیتا تھا۔

    بعد ازاں پی پی 7کےالیکشن میں 1516ووٹ ریٹرننگ افسر نے مسترد کیے تھے اور آر او کے فیصلے کیخلاف امیدوارشبیراعوان نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

  • الیکشن کمیشن نے راجہ صغیر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ووٹوں میں مزید اضافہ

    الیکشن کمیشن نے راجہ صغیر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ووٹوں میں مزید اضافہ

    راولپنڈی: ریٹرننگ افسر کی جانب سے حتمی نتائج آج صبح الیکشن کمیشن کو موصول ہو گئے، پی پی 7 راولپنڈی کے نتائج میں معمولی تبدیلی ہو گئی ہے، ن لیگی امیدوار کے ووٹوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے راجہ صغیر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ فارم 49 صبح سویرے الیکشن کمیشن بھجوایا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگی امیدوار راجہ صغیر کے ووٹوں میں اضافہ مسترد شدہ ووٹوں کی جانچ پڑتال کے بعد سامنے آیا ہے، جانچ پڑتال کے لیے امیدواروں کو باقاعدہ نوٹس کیا گیا، اور نوٹس ان کی رہائش گاہوں پر چسپاں کیے گئے۔

    ذرائع نے بتایا کہ مسترد ووٹوں کی جانچ پڑتال کے لیے تھیلے کھولے گئے تھے، اور ریٹرننگ افسر نے امیدواروں اور ان کے نمائندوں کی موجودگی میں جانچ پڑتال کی۔

    راجہ صغیر کے ووٹ 68 ہزار 918 تک پہنچ گئے ہیں، اس سے قبل راجہ صغیر کے 68 ہزار 906 ووٹ تھے، ن لیگی امیدوار کے حق میں 12 ووٹوں کا اضافہ ہوا۔

    دوسری طرف پی ٹی آئی امیدوار شبیر اعوان کے 68 ہزار 857 ووٹ تھے، اور ان کے ووٹ میں 6 کا اضافہ ہوا، جس سے ان کے مجموعی ووٹ 68 ہزار 863 ہو گئے ہیں۔

    تحریک لبیک پاکستان 14 ہزار 776 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، جماعت اسلامی صرف ایک ہزار 666 ووٹ لے سکی۔

  • پی پی 7 راولپنڈی : پی ٹی آئی امیدوار کی  دوبارہ گنتی  کی درخواست مسترد

    پی پی 7 راولپنڈی : پی ٹی آئی امیدوار کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

    راولپنڈی: ریٹرننگ افسر نے راولپنڈی کے حلقے پی پی سات میں دوبارہ گنتی کی پی ٹی آئی امیدوار کی درخواست مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ افسر نے راولپنڈی کے حلقے پی پی سات میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

    فیصلے میں تحریک انصاف کے امیداوار کی راولپنڈی کے حلقے پی پی سات میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی۔

    ریٹرننگ افسر نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کہ پی پی سات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی نہیں ہوگی۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ پی پی سات میں نتائج کے وقت تمام پولنگ ایجنٹس موجود تھے، نتائج میں تاخیر کی وجہ آر ٹی ایس سسٹم بریک ہونا تھا۔

    ریٹرننگ افسر کا کہنا تھا کہ شبیراعوان نے دوبارہ پولنگ کیلئے ٹھوس شواہد نہیں دیے، راولپنڈی پی پی سات کے جن پولنگ اسٹیشنز پر اعتراض تھا ان کا پوچھا گیا تھا، اکیس حلقوں کی فہرست دی گئی، ٹھوس وجوہات پوچھیں تو درخواست واپس لی گئی۔

    یاد رہے تحریک انصاف نے پی پی 7 کہوٹہ کلرسیداں میں ضمنی الیکشن کا نتیجہ چیلنج کیا تھا ، حلقے سے ن لیگ کے امیدوار نے صرف49 ووٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔

    بعد ازاں کامیاب لیگی امیدوار راجا صغیر احمد نے مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ دوبارہ گنتی کی درخواست منظور نہ کی جائے اور نہ ہی مسترد شدہ ووٹوں کو دوبارہ گنا جائے۔

  • تحریک انصاف نے پی پی 7 راولپنڈی  میں  ضمنی الیکشن کا نتیجہ چیلنج کردیا

    تحریک انصاف نے پی پی 7 راولپنڈی میں ضمنی الیکشن کا نتیجہ چیلنج کردیا

    راولپنڈی : تحریک انصاف نے پی پی 7 کہوٹہ کلرسیداں میں ضمنی الیکشن کا نتیجہ چیلنج کردیا، حلقے سے ن لیگ کے امیدوار نے صرف49  ووٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے راولپنڈی پی پی 7 کہوٹہ کلرسیداں میں ضمنی الیکشن کے نتائج کو چیلنج کردیا۔

    آر او نے پی ٹی آئی امیدوار کرنل (ر)شبیر اعوان کی درخواست وصول کر لی، پی ٹی آئی امیدوار نے دوبارہ گنتی اورنوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دی۔

    آر او نے پی ٹی آئی امیدوار کرنل (ر)شبیر اعوان کی درخواست پر دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔

    غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق پی پی 7میں ن لیگ کے امیدوار راجہ صغیرکو 68 ہزار 906 ووٹ اور پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل(ر)شبیر اعوان کو 68 ہزار 857 ووٹ ملے۔

    ن لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے ووٹوں میں صرف49 ووٹ کا فرق ہے۔

    خیال رہے تحریک انصاف نے پنجاب میں میدان مارلیا اور پی ڈی ایم امیدواروں کوشکست دے دی، پی ٹی آئی نے بیس میں سے پندرہ نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

    غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن چارنشستوں پر کامیاب ہوئی جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔