Tag: پی ڈی ایم اے سندھ

  • کراچی  میں گرمی کی لہر ، الرٹ جاری

    کراچی میں گرمی کی لہر ، الرٹ جاری

    کراچی : شہر قائد میں رواں ہفتے کے دوران گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے کراچی سمیت صوبہ کے دیگر اضلاع میں گرمی کی لہر سے متعلق الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    جس میں کہا کہ ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث پاکستان کے بیشتر علاقوں میں رواں ہفتے کے دوران دن کے درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافے کا امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے سندھ کا کہنا تھا کہ شمالی بلوچستان ، بالائی سندھ، جنوبی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 09 سے10 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہے گا۔

    الرٹ کے مطابق اسلام آباد، بالائی اوروسطی پنجاب، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان، زیریں سندھ اور جنوبی بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 07 سے08 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے کہا کہ خشک موسم اور گرمی کی لہر کی وجہ سے کھڑی فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے ، کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کے انتظامات کریں۔

    الرٹ میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سورج کی روشنی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

  • پی ڈی ایم اے سندھ نے ایک بار پھر بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا

    پی ڈی ایم اے سندھ نے ایک بار پھر بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا

    کراچی: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ایک بار پھر بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بارشوں کا الرٹ جاری کرتے ہوئے آئندہ 48 گھنٹےمیں تیزبارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے سندھ نے متعلقہ اداروں کو انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد،ٹھٹھہ،بدین،شہید بینظیرآباد، دادو،تھرپارکر،ننگرپارکر،میرپورخاص،اسلام کوٹ، عمرکوٹ، سانگھڑ، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں بھی تیزبارش کا امکان ہے۔

    کراچی،حیدرآباد، ٹھٹھہ ،میر پور خاص، بدین میں آج اور کل تیزبارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے سندھ کا کہنا ہے کہ ان شہروں میں تیز بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

    سندھ میں آج سے پھر بارشوں کا امکان

    واضح رہے کہ خلیج بنگال میں بننے والا بارشوں کا سسٹم بحیرہ عرب سے نمی لے کر زیریں سندھ پر اثر انداز ہوگیا ہے جس کے تحت آج شام کراچی میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے ترجمان نے کہا کہ زیریں سندھ میں یہ سسٹم بارشیں برسا رہا ہے اور مون سون کے ساتویں اسپیل کے آج شام کراچی میں داخل ہونے کا بھی امکان ہے۔

  • کراچی میں بارش کے نئے اسپیل کی پیش گوئی،  انتظامیہ کو تیار رہنے کی ہدایت

    کراچی میں بارش کے نئے اسپیل کی پیش گوئی، انتظامیہ کو تیار رہنے کی ہدایت

    کراچی : محمکہ موسمیات میں کراچی سمیت سندھ میں بارشوں کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کردی ، پی ڈی ایم اے سندھ نے انتظامیہ کو آئندہ 3 دن تک متحرک رہنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں بارشوں کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کے پیش نظر پی ڈی ایم اے سندھ نے کمشنر کراچی کو ہنگامی مراسلہ کردیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کراچی انتظامیہ بارشوں پر انتظامات مکمل رکھے ، املاک،لائیواسٹاک کی حفاظت کیلئے انتظامات، مشینری تیار رہے اور انتظامیہ وسائل بروئے کار لاکر آئندہ 3دن متحرک رہے۔

    دوسری جانب سیکرٹری بلدیات سندھ روشن علی شیخ نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر بلدیاتی اداروں کو متحرک رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واٹر بورڈعملہ مکمل طور پر فعال اور تیار رہے۔

    سیکرٹری بلدیات سندھ کا کہنا تھا کہ خود مختلف علاقوں کا سرپرائز وزٹ کروں گا، میونسپل و ڈپٹی کمشنر اپنے علاقوں کی رپورٹ دیں، بارش کی صورت میں کسی جگہ پانی زیادہ دیرکھڑانہیں ہونا چاہیے۔

    روشن علی شیخ نے کہا تھا کہ سندھ حکومت کی درخواست ہے بارش کے دوران بچوں کوگھروں پررکھیں۔

    یاد رہے پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے گذشتہ ہفتے ہونے والی بارش سے نقصانات سے متعلق اعداد وشمار جاری کیے تھے، جس کے مطابق بارشوں کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہوچکی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کراچی میں زخمیوں کی تعداد 2،جامشورو میں3،نوشہروفیروز میں ایک شخص زخمی ہوا، سکھر میں 11 جانور ہلاک، 132ایکڑ زمین پر فصلوں کو نقصان پہنچا.

  • پی ڈی ایم اے سندھ نے بارش سے نقصانات کے اعداد وشمار جاری کر دیے

    پی ڈی ایم اے سندھ نے بارش سے نقصانات کے اعداد وشمار جاری کر دیے

    کراچی: پی ڈی ایم اے سندھ نے بارشوں سے صوبے میں ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔

    پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے بارش سے ہونے والی نقصانات سے متعلق اعداد وشمار جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق بارشوں کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہوچکی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں زخمیوں کی تعداد 2،جامشورو میں3،نوشہروفیروز میں ایک شخص زخمی ہوا، سکھر میں 11 جانور ہلاک، 132ایکڑ زمین پر فصلوں کو نقصان پہنچا۔

    پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق کراچی میں11،نوشہروفیروز میں ایک،عمرکوٹ میں ایک گھرکو جزوی نقصان پہنچا،ضلع دادو تعلقہ جوہی کچے کے علاقےمیں پھنسے افراد کے لیے 6 موٹر بوٹس فراہم کی گئیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ 1000ٹینٹ،1000مچھر دانیاں،1000جیری کین انتظامیہ کو فراہم کیےگئے،1000واٹر کولر،1000کچن سیٹ انتظامیہ کو فراہم کیے جاچکے ہیں۔

    پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 1400 راشن بیگ انتظامیہ کو فراہم کیے جاچکے ہیں۔