Tag: پی ڈی ایم اے پنجاب

  • پی ڈی ایم اے : پنجاب میں سیاحوں کو دو دن کیلیے خصوصی ہدایات جاری

    پی ڈی ایم اے : پنجاب میں سیاحوں کو دو دن کیلیے خصوصی ہدایات جاری

    پنجاب میں مون سون کی شدید بارشوں کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سیاحوں کو اہم ہدایت جاری کی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب نے مری اور گلیات میں 17 سے 19 اگست تک سیاحوں کی نقل و حمل محدود کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

    اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے پنجاب نے کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی مری کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

    مراسلے کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، سیاح ممکنہ کلاؤڈ برسٹنگ کے پیش نظر محفوظ مقامات پر رہیں۔

    اس کے علاوہ مری میں بھی سیاحوں کی آمد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ مری کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس حساس علاقوں میں الرٹ رہے، سیاحوں کو فلیش فلڈنگ اور بارشوں سے متعلق آگاہی دی جائے۔

    محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل  نے سیاحوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پہاڑی علاقوں کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    علاوہ ازیں ترجمان کے مطابق مون سون کی بارشوں کا 7واں سلسلہ 23 اگست تک جاری رہے گا، اس دوران بالائی پنجاب راولپنڈی مری گلیات جہلم چکوال اور اٹک میں شدید طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے خدشات ہیں۔

  • عید کے دنوں میں موسم ، شہریوں کے لئے الرٹ جاری

    عید کے دنوں میں موسم ، شہریوں کے لئے الرٹ جاری

    لاہور : عید کے دنوں میں موسم کے حوالے سے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا گیا اور عوام کو غیر ضروری باہر نکلنے اور پانی کا استعمال بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب نے عید کے ایام میں درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو سےمتعلق الرٹ جاری کردیا۔

    ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ محکمے متوقع ہیٹ ویو کے پیش نظر الرٹ رہیں۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب نے ہیلتھ، ٹرانسپورٹ، لوکل گورنمنٹ، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کیا ہے۔

    موسم کی خبریں

    ترجمان کا کہنا تھا کہ 7سے 12 جون تک پنجاب کےبڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویو کے خدشات ہیں اور آئندہ چند روز میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے.

    ترجمان نے خبردار کیا کہ 12 جون تک درجہ حرارت کے5سے 7ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا خدشہ ہے، اس دوران جنوبی ووسطی علاقوں میں گرمی کی شدت برقراررہے گی۔

    مراسلے میں کہا گیا کہ شدید گرمی کے باعث گرد و غبار اور تیز ہواؤں کا بھی خدشہ، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں،پی ڈی ایم اے

    گرمی اور خشک موسمی حالات سے ہیٹ اسٹروک اورآبی ذخائر پر پانی کے دباؤ کا بھی امکان ہے اور گرمی کی شدت سے بالائی علاقوں میں برف پگھلنےکی رفتارمیں اضافہ ممکن ہے۔

    مراسلے میں عوام کو غیر ضروری طور پر سورج کی روشنی سےبچنے اور پانی کا استعمال بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • پنجاب میں آندھی اور طوفان سے ہونے والے 70 فیصد حادثات کی وجہ سولر پینلز قرار

    پنجاب میں آندھی اور طوفان سے ہونے والے 70 فیصد حادثات کی وجہ سولر پینلز قرار

    لاہور : پی ڈی ایم اے پنجاب نے آندھی ، طوفان سے ہونے والے 70 فیصد حادثات کی وجہ سولر پینلز کو قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب نے سولر پینلز کی تنصیب پرقواعد مرتب کرنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا۔

    پی ڈی ایم اے کی جانب سے محکمہ توانائی، بلدیاتی اداروں، کمشنرز اور ڈی سیز کو مراسلہ جاری کیا گیا۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ سولرپینلز کی تنصیب سے متعلق گائیڈلائنزجاری کی جائیں، گزشتہ دنوں آندھی ، طوفان سے 70 فیصد حادثات کی وجہ سولر پینلز یا ان سے وابستہ تنصیبات ہیں۔

    مزید پڑھیں : پنجاب میں تیز آندھی سے مالی و جانی نقصانات میں اضافہ

    غیرمعیاری طریقے سے نصب پینلز آندھی میں پولز سے گرے اور حادثات کی وجہ بنے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ پینلز کو حفاظتی تدابیرسےنصب کرایاجائے، مستقبل میں سولرپینلزکی تنصیب کومعیاری اورسرٹیفائیڈ بنایا جائے۔

    مراسلے میں مزید کہا کہ پنجاب بھر میں نصب پینلز اور ڈھانچوں کا جائزہ لے کر ہدایات دی جائیں۔

  • شدید گرمی کی لہر، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کردیا

    شدید گرمی کی لہر، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کردیا

    لاہور : محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر سے متعلق خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید چار روز پارہ معمول سےچار سے چھ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہ سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب نے ہیٹ ویوالرٹ جاری کردیا، جس میں کہا کہ پنجاب میں چند روز میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ 24 مئی تک درجہ حرارت 7 ڈگری تک معمول سے زیادہ رہنے کا خدشہ ہے ، جس کے پیش نظر وزیر اعلیٰ کے احکامات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے،گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو محتاط رہنا ہو گا۔

    کراچی میں بھی شدید گرمی کی لہر برقرار ہے ، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے تاہم مرطوب موسم کےباعث پارہ 42 ڈگری سےزیادہ محسوس ہوگا۔

    ملتان ،ساہیوال،فیصل آباد میں دن بارہ بجے سے پہلے ہی درجہ حرارت 40 ڈگری پر پہنچ گیا جبکہ لاہورمیں پارہ 36 پر شدت بیالیس ڈگری محسوس کی جارہی ہے۔

    خیبرپختونخوا میں 20 سے 24 مئی کےدوران گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے اور دن کےاوقات میں پارہ معمول سے 5 تا 7 ڈگری زیادہ رہے گا۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبےکےجنوبی و وسطی علاقوں میں گرمی کی شدت برقراررہےگی اور شدید گرمی کے باعث گرد و غبار اور تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔

    پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ ہیٹ اسٹروک اور آبی ذخائر پر دباؤ بڑھنےکابھی امکان ہے ، متعلقہ ادارے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں۔

    محکمہ موسمیات نے مشورہ دیا ہے کہ بیس سے چوبیس مئی تک بچے، بزرگ اور خواتین بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں، باہر آنے کی صورت میں احتیاطی تدابیر اپنائیں اور دن کے وقت براہ راست سورج کی روشنی سے بچیں اور پانی زیادہ استعمال کریں۔

  • تیز آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری

    تیز آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری

    اسلام آباد : پی ڈی ایم اے پنجاب نے آندھی اوربارشوں کا الرٹ جاری کردیا، جس میں ملک بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد اور نواحی علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیزبارش اور ٹھنڈی ہواوں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    لاہورمیں گلبرگ،مال روڈ، سمن آباد، اچھرہ اور دہگرعلاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی، پسرور،ناروا ل اورگردونواح میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔

    خیبرپختونخوا کے علاقوں ملاکنڈ اور لوئر دیر میں بھی بارش سے درجہ حرارت کم ہوگیا جبکہ ضلع مہمند کے مختلف علاقوں میں موسلا دھاربارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

    موسم کی خبریں

    محکمہ موسمیات نے آج سے بارہ مئی تک ملک بھرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی، مغربی لہر بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرے گی۔

    موسم کا حال بتانے والوں ملک کے وسطی، جنوبی حصوں میں بارش برسانے والی ہوائیں چلنےکی توقع ہے، جس کے باعث اسلام آباد، پشاورسمیت بیشترعلاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

    کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اج پارہ اڑتیس ڈگری سنٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

  • گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کی پیش گوئی، الرٹ جاری

    گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کی پیش گوئی، الرٹ جاری

    لاہور : گرج چمک کےساتھ طوفانی بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا، بارشوں کا سلسلہ 4مئی تک جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب نے بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا، ترجمان نے کہا کہ پنجاب میں آج گرج چمک کےساتھ طوفانی بارش کاامکان ہے، بارشوں کا سلسلہ 4مئی تک جاری رہےگا۔

    الرٹ میں کہا گیا ہے کہ 3 روزمیں آسمانی بجلی گرنے کے خدشات ہیں، گزشتہ شب آندھی،طوفان اوربارش سے2افرادجاں بحق،24زخمی ہوئے، طوفان کےباعث 9عمارتوں کوجزوی نقصان پہنچا۔

    پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا مری اور گلیات میں لینڈسلائیڈنگ ہوسکتی ہے، انتظامیہ الرٹ رہے۔

    دوسری جانب اسلام آباد اور گردونواح میں موسم جزوی ابرآلود، آندھی جھکڑاورگرج چمک سےبارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پرژالہ باری بھی متوقع ہے۔

    خیبر پختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم جزوی ابرآلودموسم، آندھی اورچندمقامات پرژالہ باری متوقع ہے جبکہ پنجاب کے شمالی اوروسطی اضلاع میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک سےبارش کا امکان ہے اورمتعددشہروں میں ژالہ باری ہوسکتی ہے۔

    سندھ میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ، شامل میں بالائی و وسطی اضلاع میں بارش متوقع ہے ، سندھ میں سکھر،جیکب آباد، لاڑکانہ موسمی تبدیلیوں سےمتاثرہوسکتےہیں۔

    Weather Updates Pakistan- موسم کی خبریں

    بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہےگا، ژوب، بارکھان، خضدار اور لسبیلہ میں شام کوبارش اورآندھی کاامکان ہے جبکہ کشمیروگلگت بلتستان میں موسم جزوی ابرآلود اور ژالہ باری کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

  • ایک بار بھر ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

    ایک بار بھر ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

    اسلام آباد : ملک کے مختلف شہروں میں ایک بار بھر ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا گیا، جس میں درجہ حرارت 44 سے 45 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں ایک بار پھرپارہ چڑھنے لگا، جس سے مختلف شہروں میں دوبارہ شدید گرمی کی لہر کا خطرہ ہے۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا گیا، محکمہ موسمیات نے کہا کہ صوبائی دارا لحکومت لاہور سمیت کئی شہر شدید گرمی کے نرغے میں ہیں۔

    صوبے بھرمیں عیدالاضحیٰ تک موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بیالیس ڈگری ، بہاول پورمیں 45، سرگودھا اور فیصل آباد میں 44 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    جہلم، ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان میں پارہ تینتالیس سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے، اس دوران شہریوں کو احتیاط برتنےاوربلاوجہ گھروں سےنہ نکلنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

    موسم کاحال بتانے والوں کاکہنا ہےکہ صوبہ سندھ کےبھی بعض علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، دادو اور موہنجو داڑو میں درجہ حرارت سینتالیس ڈگری کو چھوسکتا ہے۔

  • درجہ حرارت45 ڈگری تک جانے کا امکان  الرٹ جاری

    درجہ حرارت45 ڈگری تک جانے کا امکان الرٹ جاری

    لاہور : رواں ماہ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کرتے ہوئے درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ مئی میں درجہ حرارت45 ڈگری تک جانے کاامکان ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ 21 سے 27 مئی تک بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں ہیٹ ویوکےخطرات ہیں۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا، پنجاب بھرمیں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورت حال سے آگاہ کر دیا ہے۔

    گذشتہ روز بارشوں اور طوفان کاالرٹ جاری کیا گیا تھا، جس میں شہریوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 18مئی تک پنجاب کےبیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، لاہور، راولپنڈی ، مری، گلیات،جہلم ودیگرشہروں میں تیزہواؤں کےساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

  • بارشوں اور طوفان کی پیش گوئی، الرٹ جاری

    بارشوں اور طوفان کی پیش گوئی، الرٹ جاری

    لاہور : رواں ہفتے ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کی پیش گوئی کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا، مختلف شہروں میں طوفانی بارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ہفتے ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ 8 سے 10 مئی پنجاب میں درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری اضافے کا امکان ہے اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

    10 اور 11 مئی سےجنوبی پنجاب کےاضلاع میں طوفانی بارش کا امکان ہے، ترجمان پی ڈی ایم افصلوں کو طوفان سے نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دوپہر کے وقت کام کرنے والےلو سے بچنے کا اہتمام کریں۔

    اس حوالے سے محکمہ صحت ، آبپاشی ،تعمیرومواصلات،لوکل گورنمنٹ ،لایئواسٹاک ودیگرکو الرٹ جاری کردیا ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں آج بھی موسم گرم اورمرطوب رہےگا، دن میں درجہ حرارت36 سے38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہےگا۔

  • جنوبی پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے 21 اموات

    جنوبی پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے 21 اموات

    لاہور : جنوبی پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے 21 اموات ہوئیں جبکہ 5 افراد زخمی بھی ہوئے، جاں بحق افراد میں 5 خواتین اور7 بچے بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح پنجاب اور بلوچستان میں بھی شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ہفتے کے روز دونوں صوبوں میں آسمانی بجلی گرنے کے درجنوں خوفناک اور غیرمعمولی واقعات رپورٹ ہوئے۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب نے بتایا کہ صوبےمیں آسمانی بجلی گرنے کےمتعدد واقعات میں اکیس افراد لقمہ اجل بنے جبکہ پانچ زخمی ہوئے، مرنےوالوں میں سات بچےاور پانچ خواتین بھی شامل تھیں۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں رحیم یارخان میں ہوئیں ، جہاں آدھے گھنٹے کی بارش کےدوران پچاس سےستر کلومیٹر کے علاقے میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں نو لوگوں کی جان چلی گئی۔

    مظفر گڑھ ، راجن پور، لودھراں ، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی واقعات پیش آئے جبکہ رحیم یار خان میں نو، لودھراں، بہاولنگر،بہاولپور میں تین تین، مظفر گڑھ ، راجن پور اورکوٹ ادو میں ایک ایک ہلاکت ہوئی۔

    پی ڈی ایم اے نے ہدایات جاری کی کہ بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سےاموات ہورہی ہیں، آسمانی بجلی عموماًکھلی اوربلندجگہوں پر گرتی ہے ، اس لئے احتیاط کریں۔

    پی ڈی ایم اے نے اپیل کی کہ شہری بارش کےدوران درختوں کےنیچےبیٹھنے سےگریزکریں اور کھلے آسمان تلے چمکداراشیانہ رکھیں جبکہ جانوروں کو کھلے مقامات پرنہ باندھیں۔

    الرٹ میں کہا گیا کہ لوہے کی چیزوں،گاڑیوں، کھمبوں سےدور رہیں اور میدانی علاقوں،ساحلوں اور دوسرےعلاقوں میں نہ جائیں۔

    گزشتہ روزبارش کے دوران کراچی کے علاقے نیا ناظم آباد میں بھی گھرپرآسمانی بجلی گرنےکاواقعہ پیش آیا،جس سےگھراوربرقی آلات کو نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔