Tag: پی ڈی ایم اے

  • طوفانی بارشوں کے حوالے الرٹ جاری

    طوفانی بارشوں کے حوالے الرٹ جاری

    لاہور : بارشوں کے حوالے الرٹ جاری کردیا گیا، بارشوں کا سلسلہ 30 اپریل تک ختم ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا، جس میں ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی جلدازجلدممکن بنائیں، پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ 30 اپریل تک ختم ہونے کا امکان ہے۔

    ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک ،تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی آبر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہوئی۔

    اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بالاکوٹ ، ہری پور ، بونیر ، مالاکنڈ ، چترال، باجوڑ، مہمند ، خیبر، پشاور میں بارش کا امکان ہے۔

    چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان ، کوہاٹ، کرم ،ڈی آئی خان، لکی مروت، بنوں،ٹانک، وزیرستان اور کرک میں گرج چمک سےمزیدبارش،چند مقا مات پرژالہ باری کا امکان ہے، اس دوران بالائی اضلاع میں بعض مقا مات موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

    پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش متوقع ہے۔

    بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ،تیز ہوائیں ،جھکڑ چلنے اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک ، تیز ہوائیں ،جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

  • پشاور میں بارشوں سے 10 افراد جاں بحق ہوئے، پی ڈی ایم اے

    پشاور میں بارشوں سے 10 افراد جاں بحق ہوئے، پی ڈی ایم اے

    پشاور: خیبرپختونخوا میں 2 روز کے دوران ہونے والی شدید بارشوں کے نقصانات سے متعلق پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں 2 روزکے دوران ہونے والی بارشوں کے باعث حادثات میں 10 افراد جاں بحق، 14زخمی ہوئے۔

    پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق دیواریں،چھتیں اور آسمانی بجلی گرنے سے 56 گھروں کونقصان پہنچا جبکہ سیلابی ریلے اور چھتیں گرنے سے 110 مویشی ہلاک ہوئے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے، متعلقہ ادارے،تمام ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں، صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    کراچی میں گرمی کی شدت کتنی رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    دوسری جانب چلاس شہر اور گردونواح میں موسلا دھار بارش، پہاڑو ں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے، بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔

  • بھارت کی آبی جارحیت، سیلابی ریلوں سے متعدد دیہات زیر آب آگئے

    بھارت کی آبی جارحیت، سیلابی ریلوں سے متعدد دیہات زیر آب آگئے

    بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، سیلابی ریلوں کے باعث دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ دریا سے ملحقہ دیہات اور بستیاں سیلابی پانی کی زد میں آنے سے مکانات اور فصلیں تباہ ہوگئیں۔

    پی ڈی ایم اے کی جانب سے دریائے ستلج میں سیلاب سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں زیرآب آنے والے 480 دیہات اور موضع جات کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے، سب زیادہ 155 دیہات اور موضع جات ضلع بہاولنگر میں زیر آب آئے ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بہاولنگر کے 155، قصور کے 93، وہاڑی کے 77، اوکاڑہ کے 76، بہاولپور کے 47 اور لودھراں کے 14 دیہات و موضع جات زیرآب ہیں۔

    سیلاب سے مختلف اضلاع کے 480 دیہات و موضع جات متاثر ہیں،جبکہ سیلابی پانی سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق بہاولنگر، قصور، اوکاڑہ،پاکپتن، لودھراں، وہاڑی اور بہاولپور سے 970 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے، جبکہ دریائے ستلج کی طغیانی اب کم ہونے لگی ہے۔

    اس کے علاوہ 32 ہزار لوگوں کو علاج معالجے کی سہولیات مہیا کی گئیں جبکہ 300 متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔

  • ملک میں مون سون بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ پی ڈی ایم اے نے بتادیا

    ملک میں مون سون بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ پی ڈی ایم اے نے بتادیا

    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ 16 اگست تک جارے رہے گا۔

    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق ملک میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ 13 سے 16 اگست تک مون سون بارشوں کے امکانات ہیں۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ 14 اگست پر صوبے کے بالائی علاقوں میں کہیں ہلکی اور تیز بارش کے امکانات ہیں۔

    ترجمان کے مطابق پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے، دریائے چناب، راوی، جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل لیول پر ہے، دریائے سندھ میں تربیلا اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

    پی ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ تربیلا بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 29 ہزار اور اخراج 2 لاکھ 55 ہزار 500 کیوسک ہے، چشمہ کے مقام سے 2 لاکھ 89 ہزار 805 کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے۔

    اس کے علاوہ مرالہ، تریموں، سدھنائی اور سلیمانکی کے مقام پر پانی کی سطح میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا،  تربیلا ڈیم 100 اور منگلا ڈیم 96 فیصد پانی سے بھر چکے ہیں۔

  • پنجاب میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

    پنجاب میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

    صوبائی ڈیزائنر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزائنر مینجمنٹ اتھارٹی کا بتانا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 13 سے16اگست تک مون سون بارشوں  کے امکانات ہیں، سیالکوٹ، نارووال، شکرگڑھ، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاالدین میں بارش ہوسکتی ہے۔

    اس کے علاوہ راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، مری، گلیات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ترجمان نے بتایا کہ پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر آتا جارہاہے۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ دریائے چناب، راوی، جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے تاہم دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

    ترجمان  نے بتایا کہ تونسہ بیراج میں پانی کی آمد310873 اور اخراج 293073 کیوسک ہے، سدھنائی شاہدرہ اور خانکی کے مقام پر پانی کی سطح میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • پنجاب: سیلاب میں پھنسے 11 ہزار سے زائد افراد کی جان بچائی گئی، پی ڈی ایم اے

    پنجاب: سیلاب میں پھنسے 11 ہزار سے زائد افراد کی جان بچائی گئی، پی ڈی ایم اے

    لاہور: ترجمان پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ حالیہ مون سون کے دوران پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 275 میڈیکل کیمپس لگائے گئے ہیں،  پنجاب میں 295 ریلیف کیمپس لگائے گئے، متاثرہ افراد کو سہولیات فراہم کی گئیں۔

    ترجمان پی ڈی ایم کے مطابق ڈی جی خان میں 1923، قصور میں 7039، مظفرگڑھ میں 2124، اوکاڑہ میں 4259، وہاڑی میں 100، نارووال میں 523 اور ننکانہ میں 454 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ مختلف اضلاع میں سیلاب میں پھنسے 11 ہزار سے زائد افراد کی جان بچائی گئی، مون سون سیزن میں 60 ہزار افراد کو ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی گئی، ضلع چنیوٹ میں 40 کے قریب خاندانوں میں راشن کے تھیلے تقسیم کئے گئے ہیں۔

     ترجمان کا کہنا تھا کہ بہاولنگر، ڈی جی خان اور مظفر گڑھ میں 2 ہزار افراد کو کھانا فراہم کیا گیا، اوکاڑہ اور پاکپتن میں 2 جاں بحق، سیالکوٹ میں گھر کی چھت گرنے سے 2 افراد زخمی ہوئے۔

  • دریائے سندھ میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے، پی ڈی ایم اے

    دریائے سندھ میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے، پی ڈی ایم اے

    لاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق 9سے15اگست تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے امکانات موجود ہیں، دریائے سندھ اور ستلج میں نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار ہے۔

    دریائے سندھ میں کالا باغ اورچشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے ستلج میں اسلام ہیڈ پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دریائے چناب میں خانکی اور تریموں کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 94 فیصد اور تربیلا ڈیم میں 97 فیصد تک بلند ہو چکی ہے۔

  • ملک بھر میں طوفانی بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں 24 افراد جاں بحق

    ملک بھر میں طوفانی بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں 24 افراد جاں بحق

    ملک بھر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی اس دوران مختلف حادثات میں 24 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    ا ے آر وائی نیوز کے مطابق ملک بھر میں اس سال بھی بارشوں سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے، طوفانی بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے قیامت ڈھادی، اب تک مختلف حادثات مین خیبرپختونخوا میں 9، بلوچستان میں 6، آزاد کشمیر میں 5 اور گلگت بلتستان میں 4 افراد جان سے گئے۔

    پی ڈی ایم اے کے پی کے ترجمان کے مطابق تیز بارش کے بعد لینڈسلائیڈنگ کے باعث حادثات پیش آئے اس دوران 9 افرادجاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے ساتھ ہی 37  گھروں کو جزوی اور 7 کو مکمل طور پر نقصان پہنچا ہے۔

    دوسری جانب بلوچستان میں بھی مون سون بارشوں میں جانی اور مالی نقصانات ہوئے، آواران، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور نصیر آباد میں 6 افراد جان سے گئے۔

    آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں کلاؤڈ برسٹ میں 4 مکان اور دو پل نالہ تہجیاں کے سیلابی ریلے میں بہہ گئے، مختلف حادثات میں 2 خواتین سمیت 5 افراد چل بسے، جبکہ 102 مکانات، تین دکانیں اور مویشیوں کے 8 باڑے بھی طوفانی بارشوں میں تباہ ہوگئے۔

  • پی ڈی ایم اے نے مون سون الرٹ جاری کر دیا

    پی ڈی ایم اے نے مون سون الرٹ جاری کر دیا

    سندھ اور ملک کے مشرقی حصے پرمون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس سے 9 جولائی تک سندھ کے بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے حوالے سے مختلف اضلاع کے ڈی سیز کو الرٹ جاری کردیا، ترجمان کے مطابق مون سون سندھ اور ملک کے مشرقی حصوں میں اثر انداز ہو رہا ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بدین، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، شکارپور میں بارش ہوگی۔

    پی ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ کشمور، سکھر، دادو اور جامشورو میں 9 جولائی تک بارش کا امکان ہے، گھوٹکی، خیرپور، نوشہرو فیروز میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ کراچی، شہید بینظیر آباد، مٹیاری، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ، ٹھٹھہ، سجاول میں 9 جولائی تک بارش ہو سکتی ہے اس لیے متعلقہ اضلاع کے ڈی سیز ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

  • پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں سیلاب کا ہائی الرٹ جاری کر دیا

    پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں سیلاب کا ہائی الرٹ جاری کر دیا

    لاہور: بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے خدشے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے میں ممکنہ سیلاب کا ہائی الرٹ جاری کر دیا۔

    ترجمان پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق 8 سے 10 جولائی کے دوران بھارت کی جانب سے راوی، ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے جس کے باعث دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کا آسکتا ہے۔

     ترجمان کا کہنا ہے کہ  بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے سے سیلاب کے خطرات کا خدشہ ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے نے تمام ڈپٹی کمشنرز سمیت صوبائی محکموں  کو ہائی الرٹ جاری کردیا۔