Tag: پی ڈی ایم سرکار

  • پی ڈی ایم سرکار کی جانب سے بجلی ٹیرف میں ریکارڈ اضافہ، صارفین کے لیے بل ادا کرنا محال ہوگیا

    پی ڈی ایم سرکار کی جانب سے بجلی ٹیرف میں ریکارڈ اضافہ، صارفین کے لیے بل ادا کرنا محال ہوگیا

    اسلام آباد : پی ڈی ایم نے 15 ماہ کے دوران بجلی کے بنیادی نرخوں میں کم سے کم سات روپے چھ پیسے اور زیادہ سے زیادہ اٹھارہ روپے انتالیس پیسےفی یونٹ تک اضافہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم سرکارکی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ریکارڈ اضافے کے اثرات کے باعث باعث بجلی صارفین کے لیے بجلی بل ادا کرنا محال ہوگیا۔

    پی ڈی ایم نے گیارہ اپریل دوہزار بائیس کو حکومت سنبھالی، اپریل دوہزار بائیس سے اب تک بجلی کے بنیادی نرخوں میں کم سے کم سات روپے چھ پیسے اور زیادہ سے زیادہ اٹھارہ روپے انتالیس پیسےفی یونٹ تک اضافہ کیا گیا۔

    پی ڈی ایم سرکارکی جانب سے اپنے مدت سے چند روز قبل بجلی کی قیمت میں ساڑھےسات روپے پچاس پیسے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا، اضافے کا فوری طور پر اطلاق کرنے سے جولائی کے بجلی بلوں میں عوام پر اضافی بوجھ پڑا۔

    جولائی کے بجلی بلوں میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمںٹ ایک روپے اکاسی پیسے اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ایک روپے پچیس پیسے فی یونٹ عائد ہے جبکہ بریدنگ سپیس اضافے کے بعد بجلی کی فی یونٹ 42 روپے 72 پیسے فی یونٹ تک ہے ، جس میں ٹیکسز ملانے کے بعد قیمت 60 روپے فی یونٹ تک بن جاتی ہے۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ جولائی دوہزار بائیس میں نیپرا نے بنیادی ٹیرف اکیس روپے تینتیس پیسے سے کم کر کے بیس روپے اٹھائیس پیسے فی یونٹ کر دیا تھا۔

    اگست اور ستمبر دوہزار بائیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، اکتوبر دوہزار بائیس میں301 سے 700 یونٹ تک کے سلیب پر چار روپے دس پیسے اضافہ کیا گیا۔

    اپریل دوہزار بائیس سے ابتک جولائی 2023 سےسو یونٹ تک کےگھریلو صارفین کے لیے بنیادی بجلی کے نرخوں میں کل اضافہ سات روپے چھ پیسے سے بڑھا کر دس روپے چھ پیسے فی یونٹ کر دیا گیا۔

    ایک سو ایک یونٹ سے دوسو یونٹ تک کے صارفین کیلئے 11 روپے 21 پیسے اضافے کے بعد 16 روپے48 پیسے فی یونٹ کر دیا گیا، 201 یونٹ سے 300 یونٹ تک کے صارفین کیلئے گیارہ روپے اکیس پیسے بڑھا کر 22 روپے 95 پیسے فی یونٹ کر دیا گیا۔

    تین سو ایک سے چار سو یونٹ تک کے صارفین کے لیے دس روپے اسی پیسے بڑھا کرتیئیس روپے تین پیسے، 401 یونٹ سے 500 یونٹ تک کے صارفین کیلئے 14 روپے ایک پیسے بڑھا کر 35 روپے چوبیس پیسے کر دیا گیا۔

    اسی طرح 501 سے چھ سو یونٹ تک کیلئے صارفین کیلئے 15 روپے تینتالیس پیسے بڑھا کر 36 روپے چھیاسٹھ پیسے، چھ سو ایک سے سات سو یونٹ تک کے صارفین کیلئے سولہ روپے ستاون پیسے بڑھا کر سینتیس روپے اسی پیسے ، سو یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے مجموعی طور پر اٹھارہ روپے انتالیس پیسے فی یونٹ اضافہ کے بعد بیالیس روپے باہتر پیسے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا۔

    شہریوں نے صورتحال پر احتجاج کرتے ہوئے نگران حکومت سے ریلیف کی اپیل کی ہے، عوام کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی کمپنیوں کے نظام میں بہتری لائے تاکہ سسٹم میں بہتری آسکے اور عوام کو ریلیف ملے۔

  • پی ڈی ایم سرکار نے بدترین انتقام کے دائرے کو وسیع کیا: ترجمان پی ٹی آئی

    پی ڈی ایم سرکار نے بدترین انتقام کے دائرے کو وسیع کیا: ترجمان پی ٹی آئی

    پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ اقتدار پر قابض رہنے کیلئے ہر قسم کی آئین اور قانون شکنی کا راستہ اختیار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے جاری کردی بیان میں کہا ہے کہ ملک میں  قانون کی حکمرانی کو عملی طور پر ختم کر دیاگیا، تحریک انصاف  کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مہم کا نشانہ بنایاگیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کو گرفتاریوں، رہائشگاہوں پر چھاپوں، زیر حراست تشدد کا نشانہ بنایاگیا، چادر چار دیواری کا تقدس پامال کر کے خواتین، بچوں کیخلاف ریاستی جبر کی مثال قائم کی۔

    پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سمیت سینئر قیادت پر ہزاروں جھوٹے مقدمات کئے گئے، سابق وزیر اعظم پر قاتلانہ حملہ ہوا مگر مقدمے کے آئینی حق سے محروم کیاگیا۔

    ترجمان نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کو 9 مئی کو غیر قانونی طور پر عدالتی احاطے سے اغوا کیا گیا، پوری جماعت اور حامیوں کیخلاف فسطائی مہم کا آغازکیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو منصفانہ ٹرائل کے حق سے محروم رکھ کر متنازع فیصلے میں گرفتار کیاگیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل مینوئل میں تفویض حقوق سے بھی محروم کردیا گیا، سیاسی کارکنان، وکلا کو بھی آئین، قانون کی پاسداری کی بات کرنے کی سزادی گئی۔

    ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ محض اختلاف رائے پرکئی کئی روز تک حبسِ بے جا میں رکھا گیا، پی ڈی ایم سرکار نے بدترین انتقام کے دائرے کو وسیع کیا، حکمران اتحاد پر تنقید کرنیوالے غیر جانبدار صحافیوں کو بھی  بے رحمی سے نشانہ بنایا۔

     ترجمان کا کہنا تھا کہ متعدد صحافیوں پر حملے کیے گئے، انہیں اغوا کیاگیا دھمکی آمیز فون کالز کیساتھ گھروں پر چھاپے مارے گئے، جلا وطنی پر مجبور کیا گیا، صحافی ارشد شریف کو کینیا جلا وطنی پر مجبور اور نہایت بے رحمی سے قتل کیا گیا۔

    ترجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت اور جماعت کو بدنام کرنے کیلئے ریاستی وسائل استعمال کئے گئے، تحریک انصاف کیخلاف گمراہ کن مسخ شدہ حقائق پر مبنی پروپیگنڈا کیا جاتا رہا ہے۔

  • پی ڈی ایم سرکار کے 200 روز: شہری بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ تلے دب گئے

    پی ڈی ایم سرکار کے 200 روز: شہری بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ تلے دب گئے

    اسلام آباد:پی ڈی ایم سرکار کے ابتدائی 200 روز میں شہری بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ تلے دب گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم سرکار کے ابتدائی 200 روز مکمل ہوگئے، جس میں شہری بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ تلے دب گئے۔

    موجودہ دور میں بجلی صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا ، بنیادی ٹیرف اور سہہ مائی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 12.67روپے تک فی یونٹ مہنگی کی گئی۔

    جس سے بجلی صارفین کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں اربوں روپے اضافے کا بوجھ برداشت کرنا پڑا۔

    اتحادی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات 91.15 روپے تک فی لیٹرمہنگی کیں ، پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 74 روپے 94 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 91 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔

    مٹی کا تیل فی لیٹر قیمت میں66 روپے27 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 68 روپے 19 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔

    پی ٹی آئی دور میں بجلی 9.20 روپے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی جبکہ پیٹرولیم مصنوعات54.62روپے تک فی لیٹر مہنگی کی گئی تھی۔