Tag: پی ڈی ایم کا احتجاج

  • پی ڈی ایم کا احتجاج: انصارالسلام کے رضاکار اور کارکنان زبردستی ریڈ زون میں داخل

    پی ڈی ایم کا احتجاج: انصارالسلام کے رضاکار اور کارکنان زبردستی ریڈ زون میں داخل

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں احتجاج کے لیے آنے والے انصارالسلام کے رضاکار اور پی ڈی ایم کے کارکنان زبردستی ریڈ زون میں داخل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) آج اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دینے والی تھی تاہم ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ڈی چوک پر دھرنا دینے پر راضی ہوگئے۔

    پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے احتجاج کے پیش ںظر ریڈ زون کا انٹری پوائنٹ بند کردیا گیا اورسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

    سخت انتظامات کے باوجود پولیس پی ڈی ایم کے کارکنوں کو ریڈزون میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

    انصارالاسلام کےرضاکار اور پی ڈی ایم کے کارکنان ریڈ زون میں داخل ہوگئے ، انصارالاسلام کے رضاکار گیٹ پھلانگ کر ریڈ زون میں آئے اور کارکنوں کیلئے گیٹ کھول دیا۔

    جس کے بعد پی ڈی ایم کے کارکنان ٹرک اور گاڑیاں لیکر ریڈزون میں داخل ہوگئے۔

    پی ڈی ایم کو آج ریڈ زون میں احتجاج اور دھرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی اور وفاقی پولیس نے احتجاج کے لیے آنے والے قافلوں کو سرینا چوک پر روک دیا تھا جب کہ پولیس کا کہنا تھا کہ ریڈ زون جانے کے لیے سرینا چوک کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    خیال رہے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قافلے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے، قافلوں میں جےیوآئی، ن لیگ کی ضلعی قیادت اور کارکنان شامل ہیں۔

    پی ڈی ایم کو آج ریڈ زون میں احتجاج اور دھرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی اور وفاقی پولیس نے احتجاج کے لیے آنے والے قافلوں کو سرینا چوک پر روک دیا تھا جب کہ پولیس کا کہنا تھا کہ ریڈ زون جانے کے لیے سرینا چوک کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    گزشتہ روز وفاقی وزرا اسحاق ڈار اور رانا ثنا اللہ کی جانب سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہ کرنے کی درخواست کو سربراہ پی ڈی ایم فضل الرحمان نے مسترد کر دیا تھا۔

  • پی ڈی ایم کا احتجاج ، الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی اسلام آباد پولیس اور رینجر کے سپرد

    پی ڈی ایم کا احتجاج ، الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی اسلام آباد پولیس اور رینجر کے سپرد

    اسلام آباد : اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے پیش نظر الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی اسلام آباد پولیس اور رینجر کے سپرد کردی گئی اور ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے واٹر کینن بھی پہنچا دئیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے احتجاج کے پیش نظر الیکشن کمیشن کے باہر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں اور سیکیورٹی اسلام آباد پولیس اور رینجر کے سپرد کردی گئی ہے جبکہ ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے واٹر کینن بھی پہنچا دئیے گئے ہیں۔

    واچ ڈاگ کی مدد سے سرچنگ اور میٹل ڈیٹکٹر سے شاہراہ دستور کوکلیئر کرانے کا عمل جاری ہے ، اس موقع پر بی ڈی ایم بھی موجود ہے۔

    ڈی آئی جی وقار الدین سید نے الیکشن کمیشن کا دورہ کیا ، جہاں ڈی آئی جی کو پولیس پلان سے متعلق بریف کیا گیا جبکہ وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے ، کنٹرول روم سے براہ راست احتجاج مانیٹر کیا جائے گا اور کنٹرول روم وزیر داخلہ کوتمام تر صورتحال سے آگاہ کرتا رہے گا۔

    ڈی آئی جی وقار الدین سید تمام صورتحال کو مانیٹر کرتے رہیں گے اور آپریشن کی صورت میں متعلقہ مجسٹریٹ بھی موجود رہیں گے۔

    دوسری جانب ڈی ایم جماعتوں کے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے حوالے سے سرکاری ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اندراور باہر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ ریڈ زون پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔

    ذرائع کے مطابق پولیس اور رینجرز کی 1800سے اہلکارتعینات ہیں ، 8 سے 10 واک تھرو گیٹ نصب کیےگئےہیں اور بم ڈسپوزل کے اہلکار سوئپنگ کر رہے ہیں تاہم الیکشن کمیشن کےباہرٹریفک حسب معمول رواں دوا ہے۔

    خیال رہے اپوزیشن جماعتیں آج الیکشن کمیشن کے باہراحتجاج کریں گی ، جس میں پی ڈی ایم فارن فنڈنگ کیس جلد نمٹانے کا مطالبہ کرے گی اور قائدین الیکشن کمیشن کویادداشت پیش کریں گے۔

    مظاہرےکی قیادت پی ڈی ایم سربراہ مولانافضل الرحمان کریں گے جبکہ مریم نواز،شاہدخاقان،پرویزاشرف،احسن اقبال ، عبدالغفورحیدری،اکرم درانی، محمود اچکزئی، آفتاب شیرپاؤ یاں افتخار،میرکبیر،شاہ اویس نورانی،ساجدمیرودیگر بھی شرکت کریں گے۔

  • الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کا احتجاج، شیخ رشید کا امن وامان سے متعلق اجلاس طلب

    الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کا احتجاج، شیخ رشید کا امن وامان سے متعلق اجلاس طلب

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کے احتجاج کے حوالے سے امن وامان سے متعلق اجلاس طلب کرلیا، جس میں ضروری حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی جانب سے 19جنوری کوالیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے حوالے سے وزیرداخلہ شیخ رشید نے پیر کو امن وامان سے متعلق اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں کمشنراسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد سمیت قانون نافذکرنیوالےاداروں کے نمائندے شرکت کریں گے جبکہ پنجاب اور کے پی آئی جی پولیس بھی ویڈیولنک کے زریعے شریک ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے ، امن وامان سے متعلق اجلاس میں ضروری حفاظتی اقدامات کاجائزہ لیا جائے گا اور احتجاج کے موقع پر امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    اجلاس میں وفاقی دارالحکومت کےداخلی راستوں کی سیکیورٹی کاجائزہ لیاجائےگا اور ریڈزون کی سیکیورٹی میں اضافے کے حوالے سے حکمت عملی طے ہوگی۔

    واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے تاہم اکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، احتجاج میں پیپلز پارٹی کا وفد شرکت کرے گا۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سامنے ریلی اور احتجاج کا فیصلہ آئندہ الیکشنز میں ووٹ کو عزت دینے کے لیے کیا گیا ہے، موجودہ وزیر اعظم کے خلاف فارن فنڈنگ کیس ہے، جس پر پُر امن احتجاج میں تمام کارکنان اور ٹکٹ ہولڈرز سب شریک ہوں گے۔