Tag: ’پی کے‘

  • جہاز کے حادثے کی صورت میں کیا ان اقدامات سے جان بچانا ممکن ہے؟

    جہاز کے حادثے کی صورت میں کیا ان اقدامات سے جان بچانا ممکن ہے؟

    گزشتہ روز چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا طیارہ پی کے 661 حادثے کا شکار ہوگیا جس میں سوار تمام 47 مسافر اپنی جانیں گنوا بیٹھے، اور یہ کوئی پہلا حادثہ نہیں۔

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال کئی جہازوں کو حادثے پیش آتے ہیں۔ ان میں سے کچھ حادثے معمولی ہوتے ہیں اور ان میں موجود مسافر اپنی جانیں بچانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تاہم زیادہ تر طیارے زمین پر گر کر مکمل تباہ ہوجاتے ہیں۔

    فضا میں ہونے اور زمین پر گرنے کے سبب طیارہ حادثہ کسی ٹریفک حادثے سے بالکل مختلف ہوتا ہے اور اس میں بچنے کے امکانات بھی بے حد کم ہوتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ہوائی جہاز کے بارے میں 8 حیرت انگیز حقائق

    البتہ ہوا بازی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جہاز میں کوئی ہنگامی صورتحال پیش آنے کی صورت میں کچھ حفاظتی اقدامات اپنا کر اپنی زندگی بچانے کا امکان پیدا کیا جاسکتا ہے۔

    آئیے آپ بھی جانیں کہ وہ حفاظتی اقدامات کیا ہیں۔

    کیا طیارے میں کوئی محفوظ سیٹ ہے؟

    لندن کی گرین وچ یونیورسٹی نے سنہ 2011 میں ایک ’پانچ قطاروں کے اصول‘ کا نظریہ پیش کیا۔ اس نظریے کے مطابق اگر آپ ایمرجنسی ایگزٹ کے نزدیک 5 قطاروں میں موجود کسی سیٹ پر بیٹھے ہیں تو کسی حادثے کی صورت میں آپ کے بچنے کا امکان زیادہ ہو سکتا ہے۔

    plane-post-1

    تاہم امریکی ایوی ایشن کے ماہرین نے اس کو یکسر مسترد کردیا۔

    امریکا کے وفاقی ہوا بازی کے ادارے سے تعلق رکھنے والے ان ماہرین کا کہنا ہے کہ جہاز میں کوئی بھی سیٹ محفوظ نہیں کہی جاسکتی۔ ’کسی حادثے کی صورت میں تمام مسافروں اور عملے کو یکساں خطرات لاحق ہوتے ہیں‘۔

    plane-new

    ان کا کہنا ہے کہ بچنے کا انحصار اس بات پر ہے کہ جہاز کو کس قسم کا حادثہ پیش آیا ہے۔ مثال کے طور پر اگر ایمرجنسی ایگزٹ کے قریب آگ بھڑک اٹھی ہے تو ظاہر ہے اس سے سب سے زیادہ خطرے میں وہی افراد ہوں گے جو اس ایگزٹ کے نزدیک بیٹھے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ حادثے کی صورت میں جہاز کا ہر حصہ مختلف انداز سے متاثر ہوتا ہے لہٰذا یہ کہنا بالکل ناممکن ہے کہ جہاز کی کوئی سیٹ بالکل محفوظ ہے۔

    حفاظتی اقدامات غور سے سنیں

    plane-post-2

    جہاز کے اڑان بھرنے سے قبل کیبن کریو یا ویڈیو کے ذریعہ بتائی جانے والی حفاظتی اقدامات اور تراکیب یقیناً بوریت کا باعث بنتی ہیں، لیکن اگر آپ نے انہیں غور سے سنا ہو اور یاد رکھا ہو تو کسی ہنگامی صورتحال میں یہی آپ کے لیے کار آمد ثابت ہوتی ہیں۔

    سیفٹی کارڈ کو پڑھیں

    plane-post-3

    آپ کی آگے کی سیٹ کی پشت میں جیب میں ایک کارڈ رکھا ہے۔ اسے کھول کر پڑھیں۔ یہ آپ کو بتاتا ہے کہ ہنگامی صورتحال میں کیا کرنا ہے، اور جہاز میں موجود آلات و سہولیات کیسے آپ کی جان بچا سکتے ہیں۔

    مضبوطی سے بیٹھیں

    plane-post-4

    بعض اوقات جہاز کو لگنے والا معمولی سا جھٹکا بھی آپ کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے اگر آپ آرام دہ حالت میں بیٹھے ہوں۔ آپ آگے کی سیٹ سے ٹکرا کر زخمی ہوسکتے ہیں یا آپ کے سامنے رکھا سامان آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہو۔

    آپ کو علم ہونا چاہیئے کہ ہنگامی صورتحال میں آپ کے پاس صرف چند سیکنڈز ہوتے ہیں جن میں آپ کو خود کو ہر ممکن حد تک محفوظ پوزیشن پر لانا ہوتا ہے۔ اس کا علم آپ کو دیے گئے حفاظتی کارڈ میں درج ہوتا ہے۔ بہتر ہے کہ اسے پہلے سے پڑھ اور سمجھ لیں۔

    ایمرجنسی ایگزٹ دیکھیں

    plane-post-5

    plane-post-9

    جہاز میں داخل ہو کر سب سے پہلے ایمرجنسی راستوں کو دیکھیں اور انہیں ذہن نشین کرلیں۔ ہنگامی صورتحال میں ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں اور دماغ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے جس کی وجہ سے بعض اوقات آپ ایمرجنسی گیٹ کے قریب ہونے کے باوجود اسے نہیں دیکھ سکتے۔

    انتظار مت کریں

    plane-post-11

    کیا آپ جانتے ہیں جہاز کے کسی حادثے کا شکار ہونے کی صورت میں آپ کے پاس جہاز سے نکلنے کے لیے صرف 90 سیکنڈز ہوتے ہیں؟ اگر آپ کی زندگی لکھی ہوگی تو آپ انہی 90 سیکنڈز میں اپنی جان بچا سکتے ہیں وگرنہ نہیں۔

    ایسے موقع پر اگلے اٹھائے جانے والے قدم یا دیگر افراد کا انتظار کرنا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔

    لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران الرٹ رہیں

    plane-post-6

    ایک تحقیق کے مطابق جہاز کے اکثر حادثے لینڈنگ (زمین پر اترنے) اور ٹیک آف (زمین سے آسمان کی طرف بلند ہونے) کے دوران پیش آتے ہیں۔ ان دنوں مواقعوں پر سخت الرٹ رہیں۔ ذہن بھٹکانے والی چیزوں جیسے موبائل، کتاب وغیرہ کو بیگ میں رکھ دیں۔

    اگر آپ نے سارا سفر سوتے ہوئے گزارا ہے تب بھی ضروری ہے کہ لینڈنگ سے پہلے جاگ جائیں اور دماغ کو حاضر رکھیں۔

    plane-post-7

    اسی طرح جہاز کے سفر سے پہلے الکوحل کے استعمال سے بھی گریز کیا جائے۔ یہ آپ کی صورتحال کو سمجھنے اور فوری فیصلہ کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرے گی۔

    مزید پڑھیں: لینڈنگ کے وقت کھڑکی کا شیڈ کھلا رکھنے کی ہدایت کیوں کی جاتی ہے؟

    موزوں لباس پہنیں

    plane-post-8

    جہاز میں سفر کے لیے آرام دہ اور آسان کپڑے منتخب کریں۔ ہائی ہیلز سے بالکل اجتناب کریں۔ گھیر دار اور اٹکنے والے کپڑے بھی نہ پہنے جائیں۔

    ایسے آرام دہ کپڑے پہنیں جو ہنگامی حالات میں بھاگنے کے دوران آپ کے لیے رکاوٹ نہ پیدا کریں۔

    جسمانی حالت

    plane-post-10

    ہوا بازی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جو فربہ ہیں، یا سستی سے حرکت کرتے ہیں وہ ہنگامی صورتحال میں نہ صرف اپنے لیے بلکہ دوسروں کے لیے بھی مشکل کا باعث بن سکتے ہیں۔

    خراب ریکارڈ والی ایئر لائنز سے پرہیز

    airline

    بعض ایئر لائنز کا سیفٹی ریکارڈ بہت اچھا ہوتا ہے۔ گو کہ ناگہانی حادثہ تو کبھی بھی کسی کو بھی پیش آسکتا ہے، تاہم کچھ ایئر لائنز اپنی جانب سے مسافروں کو محفوظ سفر فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتیں۔ فضائی سفر کے لیے ہمیشہ ایسی ہی ایئر لائن کا انتخاب کیا جائے جن کا سیفٹی ریکارڈ اچھا ہو۔

    اس کے برعکس ایسی ایئر لائنز جن کے طیاروں میں اکثر خرابی کی اطلاعات سامنے ہوتی ہوں، کوشش کی جائے کہ ان میں سفر سے گریز کریں۔


     

  • فلم ’پی کے‘کے ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز کو ایک بار پھرنوٹس جاری

    فلم ’پی کے‘کے ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز کو ایک بار پھرنوٹس جاری

    نئی دہلی: عدالت نے بالی ووڈ کی ریکارڈ بزنس کرنے والی فلم ’پی کے‘ کے ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز کو کہانی چوری کے الزام میں نوٹس جاری کردیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی ہائی کورٹ میں ناول نگار کی جانب سے دائر کی گئی درخواست  میں مؤقف اختیار کیا  گیا کہ فلم کا کچھ حصہ 2013 میں شائع ہونے والی کتاب ’’فرشتہ‘‘ سے کاپی کیا گیا ہے لہٰذا فلم مالکان اور ہدایت کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

     عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے فلم کے ہدایت کار ودھو ونود چھوپرا، راج کمار ہیرانی اور اسکرپٹ رائٹر ابھیجیت جوشی کو نوٹس جاری کردیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت نے فلم میں شامل ہندو دیوتاؤں، ہندوعقائد اورعبادت کے طریقوں پر مختلف ڈائیلاگز کے خلاف دائر کی گئی درخواست کو مسترد کردیا تھا۔اس کے باوجود فلم باکس آفس پر 600 کروڑ سے زائد کا ریکارڈ بزنس کرچکی ہے۔

  • عدالت نے فلم ’پی کے‘ کے خلاف دائر اپیل مسترد کردی

    عدالت نے فلم ’پی کے‘ کے خلاف دائر اپیل مسترد کردی

    نئی دہلی:  دہلی ہائی کورٹ نے راج کمار ہرانی کی فلم ’پی کے‘ کے خلاف دائر اپیل مسترد کردی ۔

    انڈین میڈیا کے مطابق دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس جی روحانی اور جسٹس آر ۔ ایس  اینڈ لا نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے عامر خان کی فلم پی کے پر پابندی عائد کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا ان کا کہنا تھا کہ  فلم میں ہندو مذہب کے خلاف نازیبا کچھ نہیں دیکھایا گیا۔

    عدالتی بینچ نے کہا کہ فلم میں غلظ کیا ہے؟  عدلت نے کیس کا تفصیلی فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ درخواست بھارتی شہریوں کی جانب سے داخل کرئی گئی تھی، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ  فلم ہندو دیوتاوں کی توہین کی گئی ہے ۔فلم میں ہندو مذہب کے پوجا پاٹ کے طریقے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔

    ایڈیشنل سولیکیٹر جنرل سنجے جین نے اپیل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا ہی ایک معملہ سپریم کورٹ میں لایا گیا تھا جسے سپریم کورٹ نے رد کردیا تھا ۔

  • عامر خان نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    عامر خان نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    ممبئی : بھارت سمیت دنیا بھر میں عامر خان کی فلم ’پی کے‘ نے دھوم مچادی ہے اور17دنوں میں 300کروڑ  بھارتی روپے سے زائد کما چکی ہے جو ایک ریکارڈ ہوگیا ہے۔

    بھارتی اخبار ’ٹائمزآف انڈیا‘ کے مطابق ’پی کے‘ نے ریلیز کے پہلے ہی دو ہفتوں میں 300کروڑ سے زائد روپے کمالیے ہیں اور امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ 500 کروڑ سے زائد کا بزنس کرسکتی ہے اوراگرایساہوتاہے توباکس آفس پر انڈیا کی یہ پہلی فلم ہوگی جو اس قدر بزنس کرے گی ۔

    عامر خان کی فلم ’پی کے‘ 19دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی اور ہیروئن انوشکاشرماہیں، ایسے محسوس ہوتاہے کہ باکس آفس پر عامر خان اور راج کمار ہرنائی کا جادوچل گیا۔

  • سنجے دت کو جیل میں فلم ’پی کے‘ دیکھانے کی کوشش

    سنجے دت کو جیل میں فلم ’پی کے‘ دیکھانے کی کوشش

    ممبئی: پروڈیوسر ودھ ونود چوپڑا نے کہا ہے کہ سنجے دت کو فلم ‘پی کے’ دکھانے کی کوشش کی جائے گی اور وہیں فلم ‘پی کے’ کی اسکریننگ کرانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ سنجے دت اور ان کے ساتھ اور قیدی بھی فلم دیکھ سکیں، سنجے دت فی الحال پونے کے يروڈا جیل میں اپنی سزا کاٹ رہے ہیں۔

    ‘پی کے’ ٹریلر ریلیز کے موقع پر فلم کے پروڈیوسر ودھ ونود چوپڑا نے کہا کہ سنجے فلم کا حصہ ہیں، اس لیے ہماری خواہش ہے کہ ہم ان کو بھی فلم دکھائیں. ودھ نے کہا کہ سنجے دت کو فلم دکھانے کے لئے وہ جیل کے حکام سے بات کریں گے اور اجازت مانگنے کے لئے اپلیکیشنز لکھیں گے۔ اگر جیل کے افسر اجازت دیں گے تو وہ سنجے دت کے لیے ‘پی کے’ کی اسپیشل اسکریننگ گے. ودھ نے یہ بھی کہا کہ وہ ہر ممکن کوشش کریں گے۔

    سنجے دت کی فلم ‘پی کے’ میں ایک اہم رول ادا کر رہے ہیں، جیل جانے سے پہلے سنجے دت نے جلدی جلدی فلم کی شوٹنگ اور ڈبنگ مکمل کی تھی، اس لئے فلم کی ٹیم کی کوشش ہے کہ ان کی اس فلم کو انہیں بھی دیکھنے کا موقع مل سکے۔

  • فلم ’پی کے‘ پوسٹر میں برہنہ نظر آنا ہی کہانی ہے، عامر خان

    فلم ’پی کے‘ پوسٹر میں برہنہ نظر آنا ہی کہانی ہے، عامر خان

    ممبئی: بالی ووڈ فلم ’ پی کے ‘ کا کے متنازع پوسٹر پر اب عامر خان نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کے جاری کردہ پوسٹر میں برہنہ نظر آنے کا مقصد کوئی شہرت حاصل کرنا نہیں ہے بلکہ یہ ایک ’’کی آرٹ‘‘ ہے جو کہ اس فلم کا حصہ ہے اور کہانی کی تصویر کشی کرتا ہے۔

    عامر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا جب آپ اس فلم کو دیکھیں گے پھر آپ سمجھ پائیں گے کہ اس پوسٹر میں عریاں نظر آنے کے پیچھے کیا نظریہ تھا۔ اس وقت میں اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ اس قسم کی فلم کے رائٹر راجکمار ہیں جو ہمیشہ کوشش کرتے ہیں کہ ان چیزوں کو منفرد انداز میں دکھایا جائے جو وہ سوچتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میں ان کا بہت بڑا مداح ہوں۔