Tag: چئیرمین پیمرا

  • چئیرمین پیمرا کیس:ترمیم شدہ درخواست جمع کرانے کا حکم

    چئیرمین پیمرا کیس:ترمیم شدہ درخواست جمع کرانے کا حکم

    اسلام آباد:سپریم کورٹ نے وفاق کے وکیل کو چئیرمین پیمرا کیس میں دو دن میں نئی ترمیم شدہ درخواست جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں چیرمین پیمرا کیس کی سماعت کی سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے وفاق کے وکیل فاروق شیخ سے استفسار کیا کہ اس کیس میں آپ کس کی نمائندگی کر رہے ہیں،

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر اپیل میں آپ وفاق اور پرائیویٹ لوگوں کی نمائندگی کر رہے تھے جس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں اس کیس میں وفاق کی نمائندگی کر رہا ہوں، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ اس طرح تو مفادات کا ٹکراؤ ہو جائے گا فاروق شیخ نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے قائم مقام چیئرمین پیمرا اور ممبران کو ہٹایا جس سے کئی کام رک گئے ہیں،

    میڈیاکی موجودہ صورتحال میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہے۔ سپریم کورٹ نے وفاق کے وکیل کو دو دن ترمیم شدہ درخواست دائر کرنے کا حکم دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ صرف وفاق کی نمائندگی کریں جبکہ قرار دیا کہ پرائیوٹ لوگ الگ سے وکیل کا انتظام کریں بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت چار اگست تک ملتوی کر دی۔

  • چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور کی معطلی کا تفصیلی فیصلہ جاری

    چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور کی معطلی کا تفصیلی فیصلہ جاری

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا چیئرمین پرویز راٹھور کی معطلی کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا چیئرمین پرویز راٹھور کی معطلی کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، چار صفحا ت پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے قائمقام چیئر مین کو کام سے روکنے کا حکم دیا تھا۔۔فریقین نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی اور توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، عدالت میں پرویز راٹھور اور ایگزیکیوٹو رکن کمال الدین ٹیپو کے چوبیس جون دو ہزار چودہ کے تقرری نوٹی فکیشن آئندہ سماعت تک معطل کردی اور پرویز راٹھور بحیثیت قائم مقام چیرمین پیمرا کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔

  • برطرفی کامعاملہ،چیئرمین پیمراکی توہین عدالت کی درخواست

    برطرفی کامعاملہ،چیئرمین پیمراکی توہین عدالت کی درخواست

    چئیرمین پیمرا نے بحالی کے حکم پرعمل نہ ہونے پرتوہین عدالت کی درخواست دائرکردی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ریاض نے چیئرمین پیمرا کی برطرفی کے خلاف سماعت کی دوسری درخواست منظورکرتے ہوئے کہا کہ حکم واضح ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پیمرا چوہدری رشید کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی عبوری حکم کو نہیں مانا جارہا، چیرمین پیمرا کی برطرفی کے خلاف سماعت کے لیے دائر ایک اور درخواست بھی اسلام آباد ہائی کورٹ نے منظور کرلی۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے چیرمین چوہدری رشید کی برطرفی کا نوٹیفیکیشن معطل کیا مگر نئے مقرر کیے گئے چیرمین کا نوٹیفیکیشن تاحال برقرار ہے، اس طرح عملی طور پر ادارے میں دو چیرمین کام کر رہے ہیں،  کیس کی سماعت جسٹس ریاض احمد خان نے جنوری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔