Tag: چئیرمین کرکٹ بورڈ

  • چئیرمین کرکٹ بورڈ کو برطرف کیا جائے، اراکین قومی اسمبلی

    چئیرمین کرکٹ بورڈ کو برطرف کیا جائے، اراکین قومی اسمبلی

    اسلام آباد : قومی اسمبلی کے اجلاس میں کرکٹ میچ کی گونج سنائی دیتی رہی۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سمیت دیگر ارکین اسمبلی نے چئیرمین کرکٹ بورڈ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن پرفارمنس پر اراکین اسمبلی بھی چیخ اٹھے۔ شاہین بنگلہ دیش میں بھی ناکام ہوگئے۔

    شائقین کرکٹ کے بعد اراکین قومی اسمبلی کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا۔ اراکین اسمبلی نے ٹیم کی کارکردگی کا سارا غصہ صوبائی رابطے کے وزیر کھیل ریاض پیرزادہ پر نکال دیا۔

    اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے بھی اسمبلی میں تیز باؤنسرز کراڈلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سب کچھ گروپ بندی کا نتیجہ ہے۔ پی سی بی ایک سلطنت ہے۔

    جسےکوئی چھوڑنا نہیں چاہتا۔ خورشید شاہ نے چئیرمین بورڈ کو ہی ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما روحیل اصغر نے وزیر کھیل کو بے کار کہہ ڈالا۔

    وزیر صاحب نے سب کی سنی۔ پھر اپنی سنائی اور سارا ملبہ انفراسٹرکچر پر ڈال کر جان چھڑائی۔ اسمبلی میں اس باز گشت پر کوئی سنوائی ہو گی یا نہیں یا پھر بات آئی گئی ہو جایئگی۔

  • چئیرمین کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا

    چئیرمین کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا

    لاہور:چیرمین پی سی بی شہریار خان نے آفریدی کے کپتان بننے کے خواب کو چکنا چور کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں واضح کر دیا ہے کہ مصباح الحق ہی ورلڈ کپ تک ٹیم کے کپتان رہیں گے۔

    چیرمین پی سی بی شہریار خان نے کپتانی کا خواب دیکھنے والے آوٹ آف فارم شاہد آفریدی کے تمام ارمانوں پر پانی پھیرتے ہوئے صاف صاف الفاظ میں کہہ دیا کہ مصباح الحق ہی ورلڈ کپ تک کپتان رہیں گے۔

    شہریار خان نے آفریدی کے متنازعہ بیان کو اڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آفریدی کا بیان غیر ذمہ دارنہ تھا، آفریدی کوڈ آف کنڈکٹ کے مرتکب نکلے تو کاروائی کی جائے گی۔

    شہریار خان نے مزید کہا کہ آفرید ی کی ٹیم میں جگہ بنتی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ سلیکٹرز کرینگے، لوگ کہتے ہیں آفریدی کو کپتان بنایا جائے لیکن دیکھنا ہے کہ وہ ٹیم میں رہنے کے قابل بھی ہیں یا نہیں۔

    شہریار خان نے مزید کہا کہ مصباح الحق کو بورڈ کی مکمل سپورٹ حاصل ہے جب تک مصباح خود نہ چاہے انھیں کپتانی سے کوئی نہیں ہٹا سکتا ہے۔