Tag: چائلڈ لیبر

  • حکومت نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے ہیلپ لائن قائم کردی

    حکومت نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے ہیلپ لائن قائم کردی

    اسلام آباد: وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ چائلڈ لیبرکے خاتمے کے لئے وزارت میں ہیلپ لائن قائم کردی ہے.

    ان خیالات کا اظہار شیریں مزاری نے چائلڈ لیبر پر قومی سروے کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا منشور بچوں کے حقوق کی ترجمانی کرنا ہے، چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں.

    شیریں مزاری نے مزید کہا کہ اس مسئلے کے سدباب کے لیے ہیلپ لائن قائم کی ہے، ہم ہربچے کی اسکول میں رسائی،تعلیم کا حصول یقینی بنائیں گے.

    وزیر برائے انسانی حقوق کا کہنا تھا کہ عوام میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے آگاہی پیدا کرنا ہوگی، مسئلہ قوانین کا نہیں بلکہ ان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا ہے.

    مزید پڑھیں: میں حیران ہوں بلاول بھٹو نے بھارتی مؤقف بیان کیا: شیریں مزاری

    یاد رہے کہ چائلڈ لیبر ترقی پذیر ممالک کا ایک گمبھیر مسئلے ہے، جس کے سدباب کے ماہرین مربوط اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں.

    خیال رہے کہ 22 مارچ 2019 نے شیریں مزاری نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹؤ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ بلاول بھٹو عدالتوں میں پیشیوں پر غصے میں ہیں، وہ سمجھتے تھے کہ جعلی اکاؤنٹس غلط ہیں تو کیوں پیچھے نہیں ہٹے، جعلی اکاؤنٹس کا پیسا کیوں استعمال کرتے رہے انھوں نے کمپنی کے دستاویز پر دستخط کیے۔

  • وزیر اعظم کی جبری مشقت کے خاتمے کے لئے سخت اقدامات کی ہدایت

    وزیر اعظم کی جبری مشقت کے خاتمے کے لئے سخت اقدامات کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے جبری مشقت کے خاتمے کے لئے سخت اقدامات کی ہدایت کر دی.

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے حکم دیا ہے کہ ادارہ شماریات چائلڈ لیبر کے اعداد وشمار  پر سروے کرے، ایسے بچوں کی تعلیم اور غربت سے متعلق تجاویز بھی تیار کی جائیں.

    [bs-quote quote=” انسانی حقوق کا تحفظ ہمارےدین اور آئین پاکستان کا اہم جزو ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیر اعظم”][/bs-quote]

    وزیراعظم نے پبلک مقامات پرملازمین سے متعلق ہتک آمیز سائن بورڈز ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کلب اور جم خانہ پر لگے سائن بورڈز ہٹا دیے جائیں.

    ان کا کہنا تھا کہ جبری گمشدگیوں کو جرم قرار دینے کے لئے ضابطہ فوجداری میں ترمیم کی جارہی ہے.

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پبلک مقامات پررکاوٹیں ہٹانے کی ہدایت جاری کی، وزیراعظم کو انسانی حقوق کو یقینی بنانے اور تشدد روکنے سے متعلق اقدامات پربریفنگ دی گئی.

    مزید پڑھیں: وزیراعظم سے ملاقات ، ناروے اور کوریا کا پاکستان میں جلدبڑی سرمایہ کاری کافیصلہ

    وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ ہمارےدین اور آئین پاکستان کا اہم جزو ہے، حکومت انسانی حقوق کی پاسداری کے لیے پرعزم ہے، حکومت اقلیتوں کے حقوق کی ذمہ دار بھی ہے.

    یاد رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان نے غیرملکی سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات کی ، ملاقات میں ناروے اور کوریا سے آئے وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کےمواقعوں اورحکومتی اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

  • پنجاب حکومت نئے قوانین کے بجائے موجودہ پر عمل کرائے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

    پنجاب حکومت نئے قوانین کے بجائے موجودہ پر عمل کرائے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

    لاہور: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انسانی حقوق، خواتین اور چائلڈ لیبر کےمعاملے پر مزید قانون سازی کے بجائے موجودہ قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رہنما نادیہ رحمان کی سربراہی میں ایک وفد نے وزیر قانون، وزیر برائے انسانی حقوق اور وزیر برائے ترقی نسواں  سے ملاقات کر کے صوبے میں موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

    وفد نے حکومتی اقدامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اس حوالے سے مزید قانون سازی کے بجائے پہلے موجودہ قواین پر عمل درآمد کروائے۔

    صوبائی وزیر قانون نے پنجاب میں انسانی حقوق کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں خواتین کے حقوق کی بازیابی کے لیے نہ صرف نئے قوانین بنائے گئے بلکہ ان پر سختی سے عمل درآمد بھی کروایا جائے جبکہ چائلڈ لیپر کے حوالے سے صوبے بھر میں اینٹوں کے بھٹوں کے بعد پیٹرول پمپس اور آٹو شاپس پر اس قانون کو توڑنے والوں کے خلاف سخت آپریشن شروع کیا جائے گا۔

    صوبائی وزیر قانون نے مزید کہا کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے صوبے بھر میں باقاعدہ مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔