Tag: چائنہ کٹنگ

  • لیاقت قائم خانی کے جعلی سودوں اور چائنا کٹنگ کی تفصیلات سامنے آ گئیں

    لیاقت قائم خانی کے جعلی سودوں اور چائنا کٹنگ کی تفصیلات سامنے آ گئیں

    کراچی: کے ایم سی کے سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی سے متعلق اہم انکشافات ہوئے ہیں، ذرایع کا کہنا ہے کہ لیاقت قائم خانی نے کراچی کے پوش علاقوں میں پارکوں پر چائنا کٹنگ کرائی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی پارکس نے سرکاری زمینوں کے جعلی سودے بھی کیے، ذرایع نے کہا کہ پارکوں کی زمین کی الاٹمنٹ سے انھوں نے سیاسی رہنماؤں کے قریبی دوستوں کو نوازا۔

    زمینوں کی الاٹمنٹ کی دستاویزات سابق ڈی جی منظور قادر کاکا نے بنوائیں، لیاقت قائم خانی نے باغ ابن قاسم کے ساتھ پولو گراؤنڈ کی بارہ دری کا بھی جعلی سودا کیا، کے ایم سی کے فنڈز سے بنی بارہ دری کے نیچے پارکنگ نجی ہوٹل کو دے دی۔

    ذرایع نیب کا کہنا ہے لیاقت قائم خانی نے دستاویزات میں بارہ دری کو کے ڈی اے کی ملکیت ظاہر کیا، جب کہ کے ڈی اے نے نیب حکام کو 12 سال سے کوئی فیس یا ٹینڈرجاری کرنے کی تردید کر دی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  نیب ٹیم لیاقت قائم خانی کی تجوری کھولنے میں ناکام، ڈرل مشین کی 8 بٹیں ٹوٹ گئیں

    سوال اٹھا ہے کہ 12 سال سے فیس یا ٹینڈر جاری نہیں ہوا تو لاکھوں روپے یومیہ کہاں جا رہے ہیں، پارکنگ کی 12 سال سے فیس کس کو جاتی ہے، نیب حکام نے اس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    ذرایع نیب نے کہا کہ طارق روڈ جھیل پارک کی اراضی سیاسی رہنماؤں کے دوست کو الاٹ کرائی گئی، جھیل پارک کی اراضی پر کثیرالمنزلہ عمارت تعمیر ہے، جس کا نقشہ منظور قادر کاکا نے پاس کیا، ہل پارک اراضی پر بھی اربوں کے 42 بنگلوں کی زمین الاٹمنٹ میں قائم خانی ملوث ہیں۔

    شہید بے نظیر پارک پر بھی کثیرالمنزلہ عمارت کی زمین الاٹ کی گئی، اس الاٹمنٹ میں بھی لیاقت قائم خانی نے منظور قادر کاکا کے ساتھ سہولت کاری کی، نیب نے محکمہ بلدیات سے لیاقت قائم خانی کی تمام تفصیلات اور جاری فنڈز کی رپورٹ مانگ لی۔

  • کراچی ڈیولیپمنٹ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر نیب کا چھاپہ چائنا کٹنگ کا ریکارڈ ضبط

    کراچی ڈیولیپمنٹ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر نیب کا چھاپہ چائنا کٹنگ کا ریکارڈ ضبط

    کراچی: قومی احستاب بیورو کا رینجرز کے ہمراہ سوک سینٹر میں موجود کراچی ڈیولیپمنٹ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ، چائنہ کٹنگ کا اہم ریکارڈ ضبط کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج سہہ پہر تین بجے نیب کی جانب سے کے ڈی اے کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا، اس موقع پر رینجرز کی بھاری نفری نے سوک سینٹر کو چاروں اطراف سے گھیرا ہوا تھا۔

    کاروائی میں چائناکٹنگ اور گلستان جوہر اسکیم 36 سے متعلقہ تمام ریکارڈ ضبط کر کے تحویل میں لے لیا گیا، دورانِ کاروائی دفتر میں موجود افسران سے پوچھ گچھ کی گئی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

     نیب کی بڑی کاروائی کراچی ڈیولیپمنٹ اتھارٹی کے تین افسران گرفتار

    واضح رہے گزشتہ ماہ کی 27 تاریخ کو کے ڈی اے کے دفتر میں‌ چھاپہ مار کر تین افسران کو چائنا کٹنگ اور ناجائز تعمیرات کے الزام میں گرفتار کر کے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، تینوں ملزمان نوے روزہ جسمانی ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں ہیں۔