Tag: چائے اور کافی کے داغ

  • چائے کا داغ فوری صاف کرنے کے آسان طریقے

    چائے کا داغ فوری صاف کرنے کے آسان طریقے

    اکثر اوقات بے خیالی میں ہمارے کپڑوں پر مختلف قسم کے داغ دھبے لگ جاتے ہیں جس سے ہمارے کپڑے بدنما ہوجاتے ہیں جو شرمندگی کا باعث بنتے ہیں، آج ہم آپ کو بتائیں کہ مختلف طرح کے داغ دھبے کیسے دور کیے جاسکتے ہیں۔

    کپڑوں سے مختلف قسم کے داغ اتارنے کے لیے یہاں کچھ ٹوٹکے بیان کیے جارہے ہیں جو یقیناً گھریلو خواتین کے بہت کام آئیں گے۔

    چائے کے داغ کیسے صاف کریں؟

    اگر کپڑوں پر چائے کا داغ ہو تو اس پر ہائیڈروجن پراکسائیڈ لگا کر دھوپ میں رکھ دیں داغ دور ہوجائے گا۔ نیز چائے کے داغ کو اسپرٹ سے بھی صاف کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ چائے جوں ہی کپڑوں پر گرے فوراً کپڑے پر نمک چھڑک دیں اس سے داغ نہیں پڑے گا۔

    لیکویڈ ڈٹرجنٹ

    چائے کے ہلکے داغوں کو دور کرنے کا سب سے آسان طریقہ انہیں فوری طور پر ٹھنڈے پانی سے دھونا ہے لیکن اس صورت میں جب اسے زیادہ دیر تک نہ چھوڑا جائے۔ اگر داغ پانی سے دور نہیں ہوتا ہے، تو آپ لیکویڈ ڈٹرجنٹ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ لیکویڈ ڈٹرجنٹ کو داغ والے حصے پر لگائیں اور اسے سرکلر موشن میں اس وقت تک رگڑیں جب تک کہ داغ دور نہ ہوجائے اس کے بعد، دوبارہ پانی سے دھو لیں آپ کا لباس بے داغ ہو جائے گا۔

    سرکے کا استعمال

    کپڑوں سے چائے کے داغ دور کرنے کے لیے سرکہ بھی استعمال کرسکتے ہیں، سرکہ فطرت میں تیزابیت والا ہوتا ہے اور اس سے داغ کو آسانی سے دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لیے کپڑے کو ٹھنڈے پانی کی بالٹی میں بھگو دیں۔ 1-2 چائے کے چمچ سفید سرکہ ڈالیں اور اسے چند منٹ تک بھگو دیں۔ اب کسی بھی داغ سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے صرف کپڑے کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔

    لیموں کا رس استعمال کریں

    لیموں میں موجود اسٹرک ایسڈ قدرتی طور پر اینٹی بیکٹیریل ہے، جو اسے صفائی کے مقاصد کے لیے موثر بناتا ہے۔ چائے کے داغ صاف کرنے کے لیے وہی عمل کریں جو ہم نے سرکہ کے لیے کیا تھا۔ اس مقصد کے لیے آپ بالٹی میں ایک پورا لیموں نچوڑ سکتے ہیں۔ اپنے کپڑے کو پانی سے دھونے سے پہلے اسے کچھ دیر اس میں بھگو دیں۔

    کافی اور چاکلیٹ کے داغ

    داغ کافی کے ہوں یا چاکلیٹ کے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں انھیں دور کرنے کے لیے بوریکس پاؤڈر یا بوریکس کا محلول لے اس کو اسفنج میں لگا کر داغ کی جگہ پر رگڑیں پھر گرم پانی اور صابن کے جھاگ سے دھولیں۔ داغ اگر پرانا ہو تو اس کے لیے پہلے گلیسرین لگائیں اور اسے صابن یا بورک پاؤڈر سے رگڑیں اور صاف پانی سے دھو لیں۔