Tag: چائے والا

  • کرناٹکا میں چائے والےکی منفرد اسکیم، 5 روپے فی کپ پر آدھے گھنٹے انٹرنیٹ مفت

    کرناٹکا میں چائے والےکی منفرد اسکیم، 5 روپے فی کپ پر آدھے گھنٹے انٹرنیٹ مفت

    کرناٹکا : چھوٹے سے گاؤں کا چائے والا گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لیے 5 روپے کی چائے کے ایک کپ کے ساتھ آدھے گھنٹے کے لیے انٹرنیٹ کی سہولت مفت فراہم کر رہا ہے، اس اقدام نے نوجوان ہوٹل والے کو سوشل میڈیا پرمقبول بنادیا۔

    تفصیلات کے مطابق 23 سالہ سید قدر علی باشا نے آبائی کاروبار کو وسعت دینے کے لیے اپنے ہوٹل میں چائے پینے والوں کے لیے انٹر نیٹ کی مفت سہولت فراہم کرنے کا مشکل فیصلہ کیا جس پر نوجوان کو خاندان کی جانب سے مزاحمت کا سامنا رہا تاہم اُس نے اپنی خواہش کو عملی جامہ پہنانے کا کامیاب تجربہ کیا جسے شہریوں نے سراہا۔

    میٹرک پاس نوجوان نے ایم بی اے کی ڈگری لیے کسی شخص کی طرح چائے کے ہوٹل کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کی اور اس سلسلے میں سب سے پہلے اپنے ڈھابے کی شکل و صورت کو تبدیل کیا اور پھر اُس میں فری وائی فائی کا انتظام کیا اور صرف 5 روپے فی پیالی کے ارزاں قیمت پر آدھے گھنٹے مفت انٹر نیٹ فراہم کی.

    کرناٹکا سے پورے بھارت میں مقبولیت حاصل کرنے والے نوجوان سید قدرعلی کا بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میٹرک تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنے والد کا ہاتھ بٹانے کے لیے چائے کے ہوٹل ہر آنے لگا اور دو سال قبل 2016 میں انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے مفت وائی فائی سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں نوجوانوں کی بڑی تعداد ہوٹل میں آنے لگی اور آج ہمیں اپنے مختصر سے ڈھابے کو قدرے وسیع ہوٹل میں تبدیل کرنا پڑا ہے۔

    نوجوان چائے والا کے ہوٹل میں  آدھے گھنٹے کے بعد مزید انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو ایک کپ چائے اور پینا ہو گی اس طرح قدر علی کی روزانہ کی ’’ بِکری‘‘  میں بھی اضافہ ہوا اور نوجوانوں کی بڑی تعداد اس کے ہوٹل پر آنے لگی، نوجوان چائے والا کے اس منفرد اقدام کو کچھ نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس کے بعد کرناٹکا کا یہ نوجوان پورے بھارت میں مشہور میں ہوگیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ارشد خان (چائے والے) نے شوبزکو خیرباد کہہ دیا

    ارشد خان (چائے والے) نے شوبزکو خیرباد کہہ دیا

    اسلام آباد: سوشل میڈیا پر نیلی آنکھوں سے مشہور ہونے والے ارشد خان چائے والے نے شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا، ان کا کہنا ہے کہ نئے گانے کے ریلیز ہونے کے بعد اہل خانہ نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ پر فیس بک پر تصویر شائع ہونے کے بعد اسلام آباد میں چائے کے ڈھابے پرکام کرنے والے ارشد خان عرف ’چائے والا‘ نے نہ صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک میں اپنی خوبصورت آنکھوں اور پرکشش شخصیت سے کافی شہرت حاصل کی۔

    ارشد کی پرکشش شخصیت نے نہ صرف پاکستانی فلمی ستاروں کو متاثر کیا بلکہ بالی ووڈ کنگ بھی ارشد کی پرکشش شخصیت کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے لیکن خبر ہے کہ ارشد نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

    چائے والے کا پہلا گانا دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں 

    ذرائع کے مطابق ارشد خان کے منیجر کا کہنا ہے کہ ان کے نئے گانے کی ویڈیو کی وجہ سے اہل خانہ اور قریبی ساتھیوں میں ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا جس کے باعث ان پر شوبز کی دنیا سے دور رہنے کے لیے کافی دباؤ بھی تھا۔

    مزید پڑھیں : چائے والا راتوں رات سوشل میڈیا کا سپراسٹاربن گیا

    علاوہ ازیں ارشدخان اورمسکان جے کے درمیان افیئرکی خبریں گردش کرتی رہیں تاہم دونوں فنکاروں نے افواہوں کومسترد کر دیا ہے۔

  • چائے والے کا پہلا گانا

    چائے والے کا پہلا گانا

    آپ کو اسلام آباد کا وہ چائے والا تو ضرور یاد ہوگا جس کی چائے بناتی تصاویر نے کچھ عرصہ قبل انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا تھا۔ وہ چائے والا جس کا نام ارشد خان ہے، اب معمولی ڈھابے پر چائے پیچنے والا نہیں رہا بلکہ مشہور ماڈل بن گیا ہے جس کا ثبوت اس پر بنایا جانے والا گانا ہے۔

    ایک فوٹوگرافر کی اتفاقاً کھینچی جانے والی تصویر نے ارشد خان نامی اس لڑکے کو راتوں رات وہ شہرت دلا دی تھی جس کے لیے کروڑوں لوگ زندگی بھر ترستے رہتے ہیں۔

    ارشد خان اسلام آباد کے اتوار بازار میں ایک چائے کے اسٹال پر چائے بناتا تھا جہاں سے ایک تصویر کی بدولت قسمت اس پر مہربان ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ مقبولیت میں کئی اداکاروں کو بھی پیچھے چھوڑ گیا۔

    ارشد خان بالمعروف چائے والے کی مقبولیت کے پیش نظر اسے پہلے ہی مختلف برانڈز اپنی تشہیر کے لیے استعمال کر چکے ہیں۔

    مزید پڑھیں: چائے والے کی مصروفیات

    مختلف اشتہارات میں ماڈلنگ اور کئی ٹی وی شوز میں شرکت کے ساتھ ارشد خان ریمپ پر ماڈلنگ تک کر چکا ہے اور امید یہی کی جارہی ہے کہ بہت جلد وہ اداکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دے گا۔

    یہ امید اس لیے ہے کیونکہ حال ہی میں جاری کیے گئے ایک گانے میں دکھائی دینے والا ارشد خان بہترین اداکاری کا مظاہرہ کر رہا ہے اور اسے دیکھ کر کہیں سے نہیں لگ رہا کہ وہ گھبراہٹ کا شکار ہے۔

    یہ گانا سڈ مسٹر ریپر اور ڈی جے ڈینی نام کے دو گلوکاروں نے بنایا ہے جس میں وہ چائے والے کے گن گاتے نظر آرہے ہیں۔

    ویڈیو میں ارشد خان کو چائے والے کے روپ میں دکھایا گیا ہے لیکن اس کی شخصیت اتنی شاندار ہے کہ لوگ اسے دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔

    چائے والے کی رفتار کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ یہ چائے والا بہت جلد مقبولیت اور کامیابی کی ان بلندیوں کو چھو لے گا جو اس دنیا میں کروڑوں افراد کے لیے ایک خواب ہے۔

  • چائے والے کی آج کل کیا مصروفیات ہیں؟

    چائے والے کی آج کل کیا مصروفیات ہیں؟

    کیا آپ جانتے ہیں ارشد خان بالمعروف چائے والا کی آج کل کیا مصروفیات ہیں؟

    ایک فوٹوگرافر کی اتفاقاً کھینچی جانے والی تصویر نے ارشد خان نامی اس لڑکے کو راتوں رات وہ شہرت دلا دی تھی جس کے لیے کروڑوں لوگ زندگی بھر ترستے رہتے ہیں۔

    ارشد خان اسلام آباد کے اتوار بازار میں ایک چائے کے اسٹال پر چائے بناتے تھے جہاں سے ایک تصویر کی بدولت قسمت ان پر مہربان ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ مقبولیت میں کئی اداکاروں کو بھی پیچھے چھوڑ گئے۔

    اس کے بعد انہیں مختلف برانڈز نے ماڈلنگ کی پیشکش کردی اور ارشد خان کئی ٹی وی شوز میں بھی شریک ہوئے۔

    حال ہی میں انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں بھی شرکت کی جہاں ایک طرف تو انہوں نے چائے بنائی دوسری طرف ماڈلنگ بھی کی۔

    دیکھیئے شو میں شرکت کے بعد ان کی کیا مصروفیات رہیں۔

    1

    2

    3

    4

    5

    6

    7

    8

    9

    11

    10

  • چائے والا راتوں رات سوشل میڈیا کا سپراسٹاربن گیا

    چائے والا راتوں رات سوشل میڈیا کا سپراسٹاربن گیا

    اسلام آباد : پاکستانی چائے والا سوشل میڈیا کے ذریعے بھارت میں بھی چھا گیا۔ بھارتی شہریوں کا سوشل میڈیا پر کہنا ہے کہ اتنا خوبصورت چائے والا پاکستان میں ہے تو بھارت وہاں بمباری نہ کرے۔

    تفصیلات کے مطابق نیلی آنکھیں اورگورا مکھڑے والا اسلام آباد کا چائے والا ارشد خان راتوں رات سوشل میڈیا کا سپر اسٹار بن گیا۔ اس چائے والے کی تصویر جونہی سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوئی گھنٹوں میں ہی وائرل ہوگئی۔

    اب تک تو لڑکے چائے والی مانگتے تھے لیکن اس چائے والے ارشد خان کی تصویر دیکھ کر پاکستان اور بھارت کی لڑکیوں پر جادو سا چل گیا۔ پاکستانی لڑکیوں میں چائے والے لڑکے کی ڈیمانڈ بڑھ گئی۔


    Pakistan’s favourite ChaiWala has Indian girls… by arynews

    ارشد خان ایسا ہٹ ہوا کہ لڑکیوں نے ایسے شوہر کی فرمائش کردی۔ کسی نے تو یہ تک کہہ دیا کہ کیا فواد کیا زین ملک مجھے تو ایسا ہی امی کا داماد چاہیئے۔

    ایک صارف نے یہ تک کہہ دیا کہ اس چائے والے نے بھارتی لڑکیوں پر سرجیکل اسٹرائیک کی ہے۔ کیا پاکستانی اور کیا انڈین سب ہی اس چائے والے کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے۔

    اس پوسٹ پر ایک امریکی شہری نے بھی ٹوئیٹ کردیا کہ شکر ہے پاک بھارت کشیدگی اس چائے والے سے کم ہوئی اورایک ہی تصویر پورے خطے بلکہ دنیا بھر میں مقبول ہوگئی۔ کوئی اسے فلموں میں دیکھنے کا متمنی ہے تو کوئی سیلفی لینے کا خواہشمند دیکھیں کس کی امید بر آتی ہے۔