Tag: چائے کی درآمدات

  • پاکستانی ایک سال میں کتنے ملین ڈالر کی چائے پی گئے؟

    پاکستانی ایک سال میں کتنے ملین ڈالر کی چائے پی گئے؟

    اسلام آباد : چائے کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر32.30 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

    پاکستان بیورو برائے شماریات اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چائے کی درآمدات پر184.061 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 32.30 فیصد زیادہ ہے۔

    گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چائے کی درآمدات پر 139.11 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

    ستمبر میں چائے کی درآمدات کا حجم 58.11 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اگست میں 59.27 ملین ڈالر اور گزشتہ سال ستمبرمیں 55.96 ملین ڈالر تھا، مالی سال 2023 میں چائے کی درآمدات پر495.36 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ پہلی سہ ماہی میں اشیائے خوراک کی مجموعی درآمدات کا حجم 1.696 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.290 ارب ڈالر تھا۔

  • پاکستان میں چائے کی قیمت میں کمی کے لیے اہم مطالبہ

    پاکستان میں چائے کی قیمت میں کمی کے لیے اہم مطالبہ

    کراچی: پاکستان ٹی ایسوسی ایشن نے نئے بجٹ میں چائے کی درآمدات پر ٹیکس کم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کو پاکستان ٹی ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد امان پراچہ نے دیگر عہدے داران کے ساتھ پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا کہ بجٹ میں چائے پر کسٹم ڈیوٹی 5 فی صد اور سیلز ٹیکس 7 فی صد کیا جائے۔

    انھوں نے کہا پاکستان سالانہ 90 ارب روپے کی چائے درآمد کرتا ہے ، ہم چائے کی درآمد پر 17 فی صد سیلز ٹیکس، جب کہ 12 فی صد کسٹم ڈیوٹی دے رہے ہیں، چائے کی درآمد پر 5.5 فی صد اِنکم ٹیکس بھی ادا کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا سالانہ درآمد ہونے والی 25 کروڑ کلو گرام چائے میں 50 فی صد یا 12.5 کروڑ کلوگرام چائے پاٹا، فاٹا اور آزاد کشمیر کے نام پر ٹیکس چھوٹ کے ساتھ درآمد ہو رہی ہے، یہ چائے ری ایکسپورٹ ہونے کی بجائے مقامی مارکیٹوں میں فروخت ہو رہی ہے۔

    چیئرمین ٹی ایسوسی ایشن نے کہا بجٹ میں چائے پر کسٹم ڈیوٹی 5 فی صد، سیلز ٹیکس 7 فی صد کیا جائے، وودھ ہولڈنگ ٹیکس 2 فی صد، اور ایڈیشنل ڈیوٹی صفر کی جائے۔

    محمدامان پراچہ نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ چائے کو مزدور سمیت سب پیتے ہیں، اس لیے اسے لگژری آئٹم سے نکالا جائے۔

    انھوں نے کہا چائے کی قیمت میں کمی کے لیے پاٹا، فاٹا اور آزاد کشمیر کے نام پر چائے کی ٹیکس سے استثنیٰ ختم کی جائے، اور چائے کو خام مال کا درجہ دے کر اس پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی ختم کیا جائے۔

  • پہلی ششماہی کے دوران چائے کی درآمدات میں 33 فیصد اضافہ

    پہلی ششماہی کے دوران چائے کی درآمدات میں 33 فیصد اضافہ

    اسلام آباد : رواں مالی سال 2014-15ء کی پہلی ششماہی ( جولائی تا دسمبر 2014ء ) کے دوران چائے کی درآمدات میں33.56فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا.

    پہلی ششماہی کے دوران 16کروڑ 33لاکھ 99ہزار ڈالر سے زائد کی چائے درآمد کی گئی ، ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 13کروڑ 48لاکھ سے زائد مالیت کی چائے درآمد کی گئی .

     رواں مالی سال کے اس عرصہ کے دوران چائے کی ملکی درآمد 16کروڑ 33لاکھ 99ہزار ڈالر تک بڑھ گئیں، اس طرح چائے کی درآمدات میں 2کروڑ 12لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔