Tag: چارج شیٹ

  • پتنگ اڑانے پر دھمکیاں : ایس ایچ او کو لینے کے دینے پڑگئے

    پتنگ اڑانے پر دھمکیاں : ایس ایچ او کو لینے کے دینے پڑگئے

    اسلام آباد : پتنگ اڑانے پر نامناسب الفاظ میں بچوں کو دھمکیاں دینے والے ایس ایچ او کو لینے کے دینے پڑگئے۔ اعلیٰ پولیس افسران نے انکوائری کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پتنگ بازوں کے خلاف کارروائیاں ناکام ہونے پر ایس ایچ او سیکرٹیرٹ اشفاق وڑائچ نے دھمکی دی تھی کہ جس بچے نے پتنگ اڑائی تو بچے کے والد کو چوک پر کھڑا کرکے جوتے ماروں گا۔

    ایس ایچ او کے اس بیان کا پولیس کے اعلیٰ حکام نے سختی سے نوٹس لیا، اس حوالے سے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او سیکرٹریٹ کو اس قسم کے نامناسب الفاظ کے چناؤ پر چارج شیٹ کردیا گیا ہے۔ اس کیخلاف محکمانہ انکوائری بھی عمل میں لائی جارہی ہے۔

    اسلام آباد پولیس ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پتنگ بازی ایک جرم ہے جس سے سختی سے نمٹا جارہا ہے، پتنگ اڑانے کے اس خونی کھیل کیخلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی میں استعمال ہونے والی دھاتی ڈور انسانی جان کے لیے خطرہ ہے، جس کے سببہونے والا معصوم جانوں کا ضیاع ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے پتنگ سازوں، ڈسٹری بیوٹرز اور فروخت کنندگان کیخلاف کارروائیاں کی گئیں، ان کارروائیوں میں70ہزار سے زائد پتنگیں اور 10ہزار سے زائد ڈور قبضے میں لی گئیں۔

    یاد رہے کہ ایس ایچ او سیکرٹیرٹ اشفاق وڑائچ نے مسجد کے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ اب کوئی بھی بچہ اگر پتنگ اڑائے گا تو اس کے باپ کو چوک پر جوتے ماروں گا اور مقدمہ بھی درج کروں گا اس نے اعلان میں یہ بھی کہا کہ اس میں ملوث بچے کا گھر بھی گرا دوں گا۔

     

  • فیض حمید کو چارج شیٹ کیے جانے پر پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آگیا

    فیض حمید کو چارج شیٹ کیے جانے پر پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آگیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے فیض حمید کے ٹرائل کو فوج کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کا اس سے دور دور کا تعلق نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید کو باضابطہ چارج شیٹ کئے جانے پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کا ردعمل سامنے آگیا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ فیض حمید کا کیس مکمل طور پر ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، کورٹ مارشل ٹرائل کاپی ٹی آئی کیساتھ دور دورتک تعلق نہیں۔

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ فرد جرم کسی ٹرائل کی ابتدا ہوتی ہے، وقت بتائےگاکہ ملزم مجرم قرار پاتا ہے یا بری ہوتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کورٹ مارشل ٹرائل ادارے کا اپنا معاملہ ہے سیاست میں نہیں لانا چاہیے، ان کیمرہ کارروائی ہوتی ہے،ملزم کےپاس دفاع کاحق ہوتاہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو باضابطہ چارج شیٹ کیا گیا تھا، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا فیض حمید پرآفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی،ریاست کےتحفظ اورمفادکونقصان پہنچانےاورسیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونےکےچارجز شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : فیض حمید کو چارج شیٹ کردیا گیا

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اختیارات وسرکاری وسائل کے غلط استعمال اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچانے پر بھی انہیں چارج کیا گیا جبکہ ملک میں انتشار اور بدامنی سے متعلق پرتشدد واقعات میں علیحدہ تفتیش کی جارہی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پرتشدد اور بدامنی کےمتعدد واقعات میں نومئی سےجڑے واقعات اور ان پرتشدد واقعات میں مذموم سیاسی عناصرکی ایما اورملی بھگت بھی شامل تفتیش ہے۔

  • فیض حمید کو چارج شیٹ کردیا گیا، کورٹ مارشل کی کارروائی شروع

    فیض حمید کو چارج شیٹ کردیا گیا، کورٹ مارشل کی کارروائی شروع

    راولپنڈی : لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کر دیا گیا،ان چارجز میں اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچنانا اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کو باضابطہ طورپر چارج شیٹ کردیا گیا اور ان کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 12 اگست 2024 کو پاکستان آرمی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی شروع کی گئی، فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے اگلے مرحلے میں فیض حمید کو باضابطہ چارج شیٹ کیا گیا۔

    ترجمان نے کہا کہ ان چارجزمیں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا شامل ہے، آفیشل سکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ریاست کے تحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانا ، اختیارات اورسرکاری وسائل کاغلط استعمال اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچنانا بھی شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : سابق ڈی جی آئی ایس آئی کو ملٹری تحویل میں لے لیا گیا

    ملک میں انتشاراوربدامنی سے متعلق پرتشدد واقعات میں فیض حمید کے ملوث ہونے سے متعلق علیحدہ تفتیش بھی جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پرتشدد اور بدامنی کے متعدد واقعات میں 9 مئی سے جڑے واقعات بھی شامل تفتیش ہیں جبکہ ان متعدد پرتشدد واقعات میں مذموم سیاسی عناصر کی ایما اور ملی بھگت بھی شامل تفتیش ہے۔

    لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید(ر) کو قانون کے مطابق تمام قانونی حقوق فراہم کیے جا رہے ہیں۔

    یاد رہے رواں سال اگست میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی کو ملٹری کسٹڈی میں لیا گیا تھا، سپریم کورٹ احکامات کی روشنی میں پاک فوج نے ان کیخلاف انکوائری کی۔

    ترجمان پاک فوج کا بتانا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف ٹاپ سٹی کیس میں شکایات موصول ہوئی تھیں، ان کے خلاف متعدد بے ضابطگیاں ثابت ہوئی ہیں۔

  • ہائی ویز اور موٹر وے پولیس افسران سے متعلق اہم خبر

    ہائی ویز اور موٹر وے پولیس افسران سے متعلق اہم خبر

    لاہور: خود احتسابی نظام کے تحت ہائی ویز اور موٹر وے پولیس کے 176 افسران اور ملازمین چارج شیٹ کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے خود احتسابی نظام کے تحت کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر 176 افسران اور ملازمین کو چارج شیٹ کر دیا۔ آئی جی موٹر وے پولیس سلطان علی خواجہ کے مطابق خود احتسابی کے جامع اور مربوط نظام کے ذریعے بد عنوانی کی نشان دہی ہوئی تھی۔

    خصوصی ٹیم کی رپورٹ پر آئی جی سلطان علی خواجہ نے فوری طور پر ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی قا ئم کر دی تھی، تحقیقاتی کمیٹی ایک ایڈ یشنل آئی جی، چار ڈی آئی جیز اور ایک ایس ایس پی پر مشتمل تھی۔

    کمیٹی کی رپورٹ پر ایکشن لیتے ہوئے ڈیڑھ سو سے زائد افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی کی گئی۔

  • پاکستان نے بھارتی ایجنسی کی نام نہاد ’’چارج شیٹ‘‘ کو واضح طور پر مسترد کر دیا

    پاکستان نے بھارتی ایجنسی کی نام نہاد ’’چارج شیٹ‘‘ کو واضح طور پر مسترد کر دیا

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی ایجنسی این آئی اے کی نام نہاد ’’چارج شیٹ‘‘ کو واضح طور پر مسترد کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پلوامہ حملے میں شرارتی طور پر پاکستان کو ملوث کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن پاکستان نے بھارتی ایجنسی این آئی اے کی نام نہاد ’چارج شیٹ‘ کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ چارج شیٹ بی جے پی کے پاکستان مخالف بیان اور سیاسی مفاد کو بڑھانے کے لیے تیار کی گئی، ابتدا ہی میں پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا پاکستان نے کسی قابل عمل معلومات کی بنیاد پر تعاون بڑھانے پر آمادگی کا بھی اظہار کیا تھا لیکن بھارت اپنے محرکات کے لیے کوئی قابل اعتماد ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا، بھارت پلوامہ حملے کو پاکستان کے خلاف بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے کے لیے استعمال کرتا رہا ہے۔

    انھوں نے کہا پلوامہ حملہ بھارت میں لوک سبھا انتخابات سے محض 2 ماہ قبل کیا گیا، حملے میں استعمال ہونے والا دھماکا خیز مواد آئی او جے کے اندر سے اکٹھا کیا گیا تھا، اور حملے میں ملوث اہم ملزم پہلے ہی بھارتی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہو چکے ہیں، دنیا جانتی ہے پلوامہ حملے سے کس نے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا اور انتخابی منافع حاصل کیا۔

    پاکستان نے پلوامہ حملے کے مندرجات کی جانچ کے لیے اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی، ترجمان کے مطابق بھارت اپنے پروپیگنڈے کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ نہیں کر سکتا، الزام تراشی کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، بھارت انسانی حقوق کی پامالیوں، آر ایس ایس، بی جے پی کی غلط بیانی چھپانا چاہتا ہے۔

    یاد رہے بھارتی طیارہ 26 فروری 2019 کو پاکستان کے خلاف کارروائی میں مصروف تھا، پاکستان نے پاک فضائیہ کے ذریعے بھارتی بد انتظامی کا مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں 2 ہندوستانی جنگی طیارے گرے، اور ایک بھارتی پائلٹ پکڑا گیا، بھارتی اشتعال انگیزیوں کے باوجود پائلٹ کو امن کے اشارے کے طور پر رہا کیا گیا۔

  • آئی جی پولیس سندھ کی تقریر، حکومت سندھ برہم ، چارج شیٹ تیار کرنے کی ہدایت

    آئی جی پولیس سندھ کی تقریر، حکومت سندھ برہم ، چارج شیٹ تیار کرنے کی ہدایت

    کراچی : آئی جی پولیس سندھ کی تقریر پر حکومت سندھ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کلیم امام کے خلاف چارج شیٹ تیارکرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس سندھ کی تقریر پر صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کوآئی جی کلیم امام کیخلاف چارج شیٹ تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

    سندھ حکومت آئی جی کیخلاف چارج شیٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کوارسال کرے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی تقاریر،کابینہ اراکین کیخلاف اقدامات کوچارج شیٹ کاحصہ بنایاجارہا ہے، چارج شیٹ میں وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف سازش کا بھی ذکر کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : میرا تبادلہ اتنی آسانی سے ہونے والا نہیں ہے، آئی جی سندھ کلیم امام

    خیال رہے وزیر اعظم عمران خان سے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ ڈاکٹر کلیم امام کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں آئی جی سندھ نے وزیر اعظم کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا تھا اور آئی جی کی ممکنہ تبدیلی کی وجوہات پر بھی بات چیت کی گئی۔

    یاد رہے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے اپنے تبادلے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا تبادلہ اتنی آسانی سے ہونے والا نہیں ہے، جاؤں گا تو اپنے مقدر سے جاؤں گا اور کسی بڑی جگہ یا نئے مراحل پر جاؤں گا، میرے خلاف شدید قسم کی سازش ہوئی ہے۔

    آئی جی کا کہنا تھا کہ ہم تمام پولیس افسران قانون کے تحت کام کرتے ہیں، قانون نافذ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو راہ میں رکاوٹیں بھی پیش آتی ہیں۔

  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف کوئی گروپ نہیں بنا،شوکت یوسفزئی

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف کوئی گروپ نہیں بنا،شوکت یوسفزئی

    پشاور: وزیر اطلاعات خیبرپختونخواہ شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے خلاف کوئی گروپ نہیں بنا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کسی کے خلاف چارج شیٹ تیار نہیں کی، وزیراعلیٰ کو کسی سے کوئی خاص شکایت بھی نہیں۔

    صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ محمود خان معمول کی ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کو وزراء کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کریں گے، وزیراعظم بھی صوبے کے تمام امور کے بارے میں وزیراعلیٰ سے رپورٹ لیتے ہیں۔

    شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے خلاف کوئی گروپ ہی نہیں بنا، گروپ بندی کی افواہیں حکومت کمزور کرنے کی کوشش ہے۔

    وزیر اعلیٰ کے پی محمودخان کے خلاف بھی آوازیں اٹھنے لگیں

    واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ میں مخالف گروپ کے علی تراکئی نے وزیر اعلیٰ محمود خان پر اظہار عدم اعتماد کر دیا ہے، محمد علی تراکئی نے عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حکومت چھوڑنے کی دھمکی دے دی۔

    رہنما پی ٹی آئی محمد علی تراکئی کا کہنا تھا کہ محمود خان سے 80 فیصد ارکان اسمبلی ناراض ہیں، محمود خان نہیں بیوروکریسی حکومت چلا رہی ہے، پرویز خٹک کے مقابلے میں محمود خان کی کارکردگی صفر ہے، ان کے پاس وژن ہے نہ صلاحیت، ایسے ساتھ نہیں چل سکتے۔

  • آئی جی سندھ ڈاکٹرکلیم امام کےخلاف سندھ حکومت کی چارج شیٹ، سنگین الزامات کی بوچھاڑ

    آئی جی سندھ ڈاکٹرکلیم امام کےخلاف سندھ حکومت کی چارج شیٹ، سنگین الزامات کی بوچھاڑ

    کراچی : آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کےخلاف سندھ حکومت کی چارج شیٹ سامنے آگئی ، جس میں ڈاکٹر کلیم امام پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ کی گئی ہیں جبکہ مبینہ پولیس مقابلوں میں شہریوں کی ہلاکت کاذکر کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر کلیم امام کے خلاف سندھ حکومت کی چارج شیٹ تیار کرلی گئی، سندھ حکومت کی جانب سے آئی جی سندھ پولیس کلیم امام پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ کی گئی ہے۔

    سندھ حکومت کی جانب سے آئی جی سندھ پولیس کو چارج شیٹ 13دسمبر کو ارسال کی گئی، جس میں کہا گیا کہ آپ کو علم ہی نہیں کہ پولیس فورس نہیں۔ پولیس افسران کے تقرر وتبادلوں کے معاملے پر آپ کنفیوژ ہیں۔

    سندھ حکومت نے مزید کہا کہ آئی جی کے ماتحت افسران جرائم کوکنٹرول کرنے میں ناکام رہے۔ ایس ایس پی شکارپور پولیس افسران پر حملے کے ملزمان پکڑنے میں ناکام رہے، پولیس کو خودمختاری دی گئی مگر کراچی میں جرائم کی شرح 17فیصدبڑھی۔

    چارج شیٹ میں کہا گیا آئی جی سندھ کے متنازعہ بیانات سے سنگین مسائل پیداہوئے، الزامات کے بجائےجانفشانی،ذمہ داری سے امن وامان کو بہتر کیا جا سکتا ہے، پولیس نے شہریوں پر بہیمانہ انداز اور رویہ اختیار کیا ۔

    سندھ حکومت کی چارج شیٹ میں مبینہ پولیس مقابلوں میں شہریوں کی ہلاکت کا ذکر بھی ہے، ارشادر انجھانی کو بھی قتل کیا گیا،بسمہ اور دعا کو تاوان کے لیے اغوا کیا گیا اور اغوا ہونے والی لڑکیوں کے خاندان نے تاوان کی رقم اداکی۔

    مزید پڑھیں : مسلسل تنازعات ،سندھ حکومت کا آئی جی سندھ کو ہٹانے کا فیصلہ

    چارج شیٹ کے مطابق خراب کارکردگی کے باوجود سندھ حکومت کے وزرا پولیس کا دفاع کرتے رہے اور پولیس جرائم کے غلط اعدادوشمار پیش کرتی رہی جبکہ پولیس افسران سستی شہرت کے لیے پریس کانفرنس کرتے رہے، اگر آئی جی پولیس اور انکا ماتحت افسر سندھ حکومت کے ساتھ کام کرنے میں بہتر محسوس نہیں کررہاتو ہم خدمات واپس کردیتے ہیں۔

    گذشتہ روز سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا اور سندھ کابینہ نے آئی جی کلیم امام کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی منظوری بھی دے دی تھی۔

  • اسحاق ڈارکی پالیسیوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا، پیپلزپارٹی کی چارج شیٹ

    اسحاق ڈارکی پالیسیوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا، پیپلزپارٹی کی چارج شیٹ

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ اسحاق ڈار کی پالیسیوں نے ملک کا معاشی دیوالیہ نکال دیا، جس جماعت نے کشکول توڑنے کی بات کی وہی کشکول لے کر در در پھر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے موجودہ ملکی معیشت کے حوالے سے چارج شیٹ جاری کر دی ہے، اسلام آباد  میں پپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےسیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی بدحالی پر تشویش ہے، اسحاق ڈار کی پالیسیوں کے نتیجے میں ملک کا معاشی دیوالیہ نکلا۔

    ڈار پالیسیوں سے سو دن میں روپے کی قدر میں10فیصد کمی آئی اوراس کمی سے950 ارب کا خسارہ ہوا ہے، نفیسہ شاہ کا مزید کہنا ہے کہ جس جماعت نے کشکول توڑنے کی بات کی وہی کشکول لے کر پھررہی ہے، حکومت چین سے دو ارب ڈالر  مانگنےکا کشکول لے کر جا رہی ہے،۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چار سال تک روپے کی قدر کو مصنوعی طور پر مضبوط رکھا گیا، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آج ہر پاکستانی ایک لاکھ 30ہزار ڈالر کا مقروض ہے۔

    نفیسہ شاہ نے کہا کہ ورلڈبینک نے کہہ دیا ہے کہ پاکستانی زر مبادلہ کے ذخائر خطرہ کی سطح سے نیچے گر گئے ہیں، سرکلرڈیٹ ایک ٹریلین پر پہنچ گیا ہے، آئندہ بجٹ میں حکومت کو ایکسپوز کریں گے۔

    سیکریٹری اطلاعات پی پی نے کہا کہ ہم نے تاجروں کو دی گئی ایمنسٹی اسکیم کی مخالفت کی تھی، کیونکہ ایمنسٹی اسکیم اپنے حلقوں کے لوگوں کو نوازنے کیلئےدی گئی تھی، یہ لوگ اپنے ہی لوگوں کا کالا دھن سفید کرنا چاہتے ہیں۔

    رپورٹس آرہی ہیں کہ وزیراعظم کشکول لے کر امریکا گئے ہیں، اداروں کی نجکاری سے متعلق انہوں نے کہا کہ حکمران یہ گناہ کا کام کررہے ہیں، یہ ہمارے قومی ادارے ہیں بائی ون گیٹ ون بھی ایک اسکینڈل ہوگا، پی آئی اے کا آپ نے جو حشر کیا وہی اسٹیل مل کا ہوگا، یہ لوگ آنے والی نئی حکومت کیلئے بڑا چیلنج چھوڑ کرجارہے ہیں۔