Tag: چارسدہ

  • چارسدہ : طالب علم نے پرنسپل کو گولی مارکر قتل کردیا

    چارسدہ : طالب علم نے پرنسپل کو گولی مارکر قتل کردیا

    چارسدہ : شبقدر میں سیکنڈ ائیر کے طالب علم نے توہین رسالت کے مبینہ الزام میں پرنسپل کو قتل کردیا، پولیس اہلکاروں نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتارکر کے مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں مٹہ روڈ پر واقع نیو اسلامیہ کالج کے سیکنڈ ایئر کے طالب علم فہیم اشرف نے پیر کی صبح پرنسپل سریراحمد پر توہین کا الزام عائد کرکے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

    گولیاں لگنے سے سریر احمد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج جاں بحق ہوگئے، مقتول کو سر اور سینے میں گولیاں ماری گئیں۔

     پرنسپل کے قتل کے خلاف مشتعل طلبہ اور عوام سڑکوں پر نکل آئے اور شدید نعرے بازی کی، مظاہرے کے دوران اہم شاہراہ پر ٹریفک جام ہوگیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم فہیم اشرف تحریک لبیک یارسول اللہ کے اسلام آباد دھرنے میں شرکت کیلئے کلاس سے غیرحاضر رہا تھا، جس پر پرنسپل نے اس کی سرزنش کی جس پر وہ مشتعل ہوگیا، شبقدر تھانے کی پولیس نے ملزم کو جائے وقوعہ سے گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرکے ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

  • باچا خان یونیورسٹی میں مخلوط بیٹھک اور سگریٹ نوشی پر پابندی

    باچا خان یونیورسٹی میں مخلوط بیٹھک اور سگریٹ نوشی پر پابندی

    پشاور : باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کی انتظامیہ نے طلبہ اور طالبات کے جامعہ کے احاطے میں مخلوط بیٹھک اور گھومنے پھرنے پر پابندی عائد کردی ہے.

    تفصیلات کے مطابق باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں جامعہ میں تمباکو نوشی پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے اس کے علاوہ طلبا و طالبات کے مخلوط بیٹھنے اور گھومنے پھرنے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے.

    اعلامیہ کے مطابق مذکورہ پابندیاں طلباء کے ساتھ ساتھ اسٹاف پر بھی عائد کی گئی ہیں جب کہ یونیورسٹی کے تمام شعبے کے چھتوں پر کسی بھی قسم کی سرگرمی پر بھی پابندی لگادی گئی ہے.

    اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی کے اندر لڑکوں کو شال اوڑھ کر آنے کی اجازت نہیں ہو گی علاوہ ازیں جو لڑکے اپنی ہم جماعت لڑکیوں کے ساتھ ہنسی مذاق یا سیر و تفریح کرتا پایا گیا اس کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی.

    ذرائع کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے یہ پابندیاں بہت پہلے سے عائد کر رکھی ہیں تاہم ان پر موثر عمل درآمد نہیں ہوسکا تھا اس لیے دوبارہ سے اس مہم کا آغاز کیا گیا ہے اور اس کا مقصد طلباء سے نظم و ضبط کی پابندی کروانا ہے.

  • چارسدہ : پولیس موبائل پرفائرنگ، ایس ایچ او شہید دو سپاہی زخمی

    چارسدہ : پولیس موبائل پرفائرنگ، ایس ایچ او شہید دو سپاہی زخمی

    چارسدہ : نامعلوم دہشت گردوں کی پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ سے ایس ایچ او شہید اور دو سپاہی زخمی ہوگئے، جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقے ماجوکی میں گھات لگائے بیٹھے نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے پولیس وین پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وین میں موجود ایس ایچ او ایوب خان شہید جب کہ دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

    پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آوربھی ماراگیا، شہید اور زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔

    واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی، پولیس نے حملے کے فوری بعد ملزمان کا تعاقب کیا اور مقابلے کے بعد مبینہ حملہ آور ظاہر شاہ کو ہلاک کر دیا۔


    مزید پڑھیں: چارسدہ :تحریک طالبان شیخ خالد گروپ کے2دہشت گرد گرفتار


    پولیس نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پہرہ لگا کر دیگر ملزم تلاش شروع کردی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • چارسدہ : سردیاب پل گرنے سے 1 شخص جاں بحق

    چارسدہ : سردیاب پل گرنے سے 1 شخص جاں بحق

    چارسدہ : خیبرپختونخواہ کے ضلع چارسدہ کے قریب سردیاب پل گرنے کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع چارسدہ کے قریب سردیاب پل گرنے سے 1 شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق سردیاب پل پرحادثہ اس وقت پیش آیا جب سیمنٹ سے بھرا ٹرک پل سے گزر رہا تھا۔

    سردیاب پل کا ایک حصہ گرنے کے بعد ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے جس کے بعد گاڑیوں کو یکطرفہ روڈ پر منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 16 سو سیمنٹ کی بوریوں سے لدا 10 وہیلر ٹرک پشاور سے چارسدہ جا رہا تھا۔

    خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کو ضلع چارسدہ سے ملانے والا یہ پل 1939 میں تعمیرہوا تھا۔


    بونیر میں مسافر وین کھائی میں جاگری‘ 9افراد جاں بحق


    واضح رہے کہ رواں برس 22 جنوری کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع بونیر میں مسافر وین کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 9افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شبقدر میں ایف سی سینٹرپردہشتگردوں کاحملہ ناکام ‘2خودکش بمبارہلاک

    شبقدر میں ایف سی سینٹرپردہشتگردوں کاحملہ ناکام ‘2خودکش بمبارہلاک

    چارسدہ : خیبرپختونخواہ کےعلاقےشبقدر میں ایف سی سینٹر پردہشت گردوں کےحملے کو سیکورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئےدوخودکش بمباروں کو ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق چارسدہ کی تحصیل شبقدرمیں سیکورٹی فورسز نے ایف سینٹر پر دہشت گردوں کاحملہ پسپا کرتے ہوئے 2خودکش حملہ آوروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    ڈی پی او سہیل خالدکے مطابق دہشت گردوں کےساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہیدجبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

    مزید پڑھیں:چارسدہ میں فائرنگ، بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر جاں بحق

    خیال رہےکہ گزشتہ ہفتےخیبرپختونخواہ کےعلاقےشبقدر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر محمد جان ایڈوکیٹ جاں بحق جبکہ بھانجا زخمی ہوگیاتھا۔

    مزید پڑھیں:چارسدہ دھماکے: 7 افراد شہید،13زخمی، 3 خودکش حملہ آور ہلاک

    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع چارسدہ کے علاقے تنگی میں کچہری گیٹ کے قریب 2 دھماکے ہوئےتھےجس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 7 افراد جاں بحق ہوئےتھے۔

    مزید پڑھیں:مہمندایجنسی میں دہشتگردوں کاحملہ ناکام،4دہشتگردہلاک

    واضح رہےکہ گزشتہ سال نومبرمیں سیکیورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی میں ایف سی کیمپ پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیاتھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 4 خود کش حملہ آوروں نے فائرنگ کرتے ہوئے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔حملہ آوروں کو روکتے ہوئے ايف سی کے 2 اہلکارشہید ہوگئے تھے۔

  • چارسدہ میں تباہی کا منصوبہ ناکام، چاردہشتگرد گرفتار

    چارسدہ میں تباہی کا منصوبہ ناکام، چاردہشتگرد گرفتار

    چارسدہ : پولیس نے بروقت کاررروائی میں چارسدہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ پولیس وردی میں ملبوس چار دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قبرستان سے خود کش جیکٹس اوراسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ مزید گرفتاریوں کیلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چارسدہ تباہ ہونے سے بال بال بچ گیا، سٹی پولیس اور پڑانگ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر مشترکہ کارروائی کرکے پولیس وردی میں ملبوس چاردہشت گرد گرفتار کر لئے۔

    ڈی پی او چارسدہ کے مطابق پڑانگ قبرستان سے تین خودکش جیکٹس، پانچ دستی بم، راکٹ لانچر برآمد کیے گئے ہیں۔ گرفتارملزمان کے قبضے سے پولیس کی جعلی وردیاں اور بیجز بھی برآمد ہوئے ہیں۔

    کارروائی کے بعد چارسد ہ کے مختلف علاقوں میں ایلیٹ فورس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔

  • چارسدہ میں فائرنگ،پولیس افسر جاں بحق

    چارسدہ میں فائرنگ،پولیس افسر جاں بحق

    چارسدہ: صوبہ خیبرپختونخواہ میں چارسدہ کے علاقے سردریاب کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس افسرجاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق چارسدہ کے علاقے سردریاب کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اسپیشل برانچ کا افسر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل سوار حملہ آور فرار ہو گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر اکبر علی ڈیوٹی پر پشاور جا رہا تھا جسے ملزمان نے تعاقب کے بعد نشانہ بنایا تاہم ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہو تا ہے۔

    پولیس کا کہناہے کہ اکبرعلی کوسر اور سینے پرگولیاں مار گئی ہیں پولیس نے اکبرعلی کی لاش قبضے میں لےکر تفتیش شروع کر دی ہے۔

    مزید پڑھیں: مردان میں کارپر فائرنگ،4افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ دو روز قبل صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر مردان میں چمرنگ موڑ پرمسلح افراد نے کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں4 افرادجان کی بازی ہار گئے تھے۔

    مزیدپڑھیں:خیبرپختونخواہ میں پولیس پر فائرنگ،2اہلکار جاں بحق

    واضح رہےکہ اس سےقبل صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر پشاور اور کوہاٹ میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملوں میں دو اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • بھارت کو جواب دینے کیلئے قوم کو اٹھنا ہوگا،فضل الرحمٰن

    بھارت کو جواب دینے کیلئے قوم کو اٹھنا ہوگا،فضل الرحمٰن

     

    چارسدہ : جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پوری قوم بھارتی جارحیت کے خلاف متحد ہے  تاہم پوری قوم کو بھارتی جارحیت کے خلاف متحد ہو کر اٹھنا ہوگا۔

    چارسدہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ بھارت کو جواب دینے کے لیے قوم کو ایک نئے عزم اور ولولے کے ساتھ اٹھنا ہوگا اور بھارت پر واضح کردینا ہو گا کہ پوری پاکستانی قوم متحد ہے۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں کشیدگی پیدا کر تا ہے اور بھر خود کو مظلوم ثابت کرنے کی کوشش بھی کرتا ہے جب کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی تاریخ کے بدترین مظالم ڈھاتا ہے اور نہتے کشمیریوں کو پیلیٹ گن سے شکار کرتا ہے۔

    انہوں نے علما کے کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قوم کی رہنمائی کےلیے تمام علما کو متحد ہونا ہوگا،اسلام کی پہلی ترجیح انسان کی آزادی ہے اور ہم نے پہلے بھی غلامی کاانکار کیا تھااور اب بھی غلامی کا انکار کریں گے۔

    سربراہ جمعیت علمائے پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ آزادی انسان کا پیدائشی حق ہے لیکن امریکا نے افغانستان میں آگ برسائی اور ملک تباہ کردیا جس کے بعد عراق میں غلط اطلاع پر داخل ہوکر تباہی مچائی اور شام میں اپنے منفی کردار سے دنیا کو نہ ختم ہونے والی جنگ کی جانب دھکیل دیا  جس سے دہشت گردی کے سوا کچھ اور برآمد نہیں ہو سکا۔

  • چارسدہ،ریموٹ کنٹرول بم حملہ،9افراد زخمی

    چارسدہ،ریموٹ کنٹرول بم حملہ،9افراد زخمی

    چارسدہ : صوبہ خیبرپختونخواہ میں چاسدہ کے علاقے میں پولیس وین پرحملے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت9افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق پولیس وین کو شب قدر کے علاقے سروکلئی میں نشانہ بنایا گیا۔ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں چارپولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد شدید زخمی بھی ہوگئے، قریب سے گزرتی ایک مسافربس کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

    دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم حملہ آورں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہےکہ ریموٹ کنٹرول بم حملےمیں زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق دہشت گردی کا نشانہ بننے والےپولیس اہلکار پولیوٹیموں کی سیکیورٹی پر مامور تھے۔

    مزید پڑھیں: پشاور میں فائرنگ،پولیو افسر جاں بحق

    یاد رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیو افسر ڈاکٹر ذکاء اللہ خان کو جاں بحق کردیا تھا۔

  • چارسدہ سے لا پتہ ہونے والے بچے کی ہندوستانی تھانے میں موجودگی کی اطلاع

    چارسدہ سے لا پتہ ہونے والے بچے کی ہندوستانی تھانے میں موجودگی کی اطلاع

    پشاور: دو سال قبل خیبر پختونخوا کے علاقے چار سدہ سے لاپتہ ہونے والے 5 سالہ بچے کی ہندوستان کے علاقے راجھستان کے پولیس اسٹیشن میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دوسال قبل خیبر پختونخواہ کے علاقے چارسدہ سے 5سالہ طفیل اسماعیل لا پتہ ہو گیا تھا،بچے کے بارے میں رشتہ داروں کا دعوی کا سامنے آیا ہے کہ بچہ ہندوستان کے علاقے راجھستان کے تھانہ گنگا نگر پولیس اسٹیشن میں موجود ہے۔

    بچے کے والد ظفرعلی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے انہیں اطلاع ملی کہ ہندوستانی سماجی کارکن سوجیوا پریرا نے ان کے بچے طفیل اسماعیل کی تصاویر سوشل میڈیا میں شائع کی تھیں، جسے ایک رشتہ دار نے تصویر دیکھ کر پہچان لیا اور فوری طور ہمیں مطلع کیا۔

    child

    انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے سوشل میڈیا پر دیے گئے نمبر پر رابطہ کیا تو ممتاز ہندوستانی سماجی کارکن سوجیوا پریرا نے بتایا کہ ہمارا بچہ راجھستان کے تھانہ گنگا نگر پولیس اسٹیشن میں موجود ہے،تاہم انہیں یہ نہیں معلوم کہ اس کو پاکستان واپس لانے کیلئے کیا قانونی طریقہ اختیار کیا جائے گا؟

    بچے کی گمشدگی کے حوالے سے بچے کے والد ظفر علی کا کہنا تھا کہ 9 جون 2014 کو وہ چارسدہ کے علاقہ سرداریاب سے ترناب کے علاقے میں اپنی رہائش منتقل کررہے تھے کہ اس دوران ان کا بیٹا طفیل لاپتہ ہوگیاتھا،جس کی ایف آئی آر اگلے روز چارسدہ کے فہرانگ پولیس اسٹیشن میں درج کرادی گئی تھی،انہوں نے کہا کہ بیٹے کی تلاش کے لیے بہت کوششیں کیں تاہم اس کا پتہ نہیں چل سکا۔

    لاپتہ ہوکر راجھستان کی جیل تک پہنچ جانے والے بچے طفیل اسماعیل کے والد نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعظم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ بچے کی گھر واپسی کیلئے ان کی مدد کی جائے۔