Tag: چارسدہ

  • چارسدہ:سرچ آپریشن میں 77مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

    چارسدہ:سرچ آپریشن میں 77مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

    چارسدہ : خیبرپختونخواہ  کے شہر چارسدہ میں سرچ آپریشن کے دوران ستترمشتبہ افرادگرفتارکرلئے گئے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں پولیس اورسیکیورٹی فورسزکےدہشت گردوں کے خلاف آپریشنزجاری ہیں۔

    چارسدہ کے سنگی سرکل میں پولیس اورسیکیورٹی فورسزنے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران ستائیس اشتہاری ملزمان سمیت ستترافراد کوگرفتارکیاگیا۔

    جبکہ اُن کے قبضے سے بڑی مقدارمیں اسلحہ اورمنشیات بھی برآمدہوئی ہے۔ آپریشن کے دوران علاقے کوسیل کردیاگیاتھا۔ پولیس نے مذکورہ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

  • چارسدہ: دہشت گردی کا منصوبہ ناکام،اسکول سے بارودی مواد برآمد

    چارسدہ: دہشت گردی کا منصوبہ ناکام،اسکول سے بارودی مواد برآمد

    چارسدہ : دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا،سیکیورٹی فورسز نےسرکاری اسکول سے ہینڈ گرنیڈ، راکٹ لانچرزاوربارود سے بھرے پریشر ککر برآمد کرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقے شب قدر کے سرکاری اسکول میں سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

    پولیس حکام کے مطابق تخریب کاروں کی جانب سے اسکول میں بارودی مواد سے بھرے تین پریشر ککر ز رکھے گئے تھےجو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے منسلک تھے۔

    سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ سے پانچ گرنیڈ، دس راکٹ لانچرز ،چار ڈیٹو نیٹرز اور پرائما کارڈ بھی قبضے میں لے لئے ۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق برآمد شدہ بارودی مواد بڑی تباہی کا باعث بن سکتا تھا۔پولیس نے تخریب کاری میں ملوث عناصر سے متعلق تفتیش شروع کردی ہے۔

  • چارسدہ میں اسکول وین پر فائرنگ قابل مذمت ہے،الطاف حسین

    چارسدہ میں اسکول وین پر فائرنگ قابل مذمت ہے،الطاف حسین

    لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے چارسدہ میں اسکول وین پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ چارسدہ میں اسکول وین پر فائرنگ کے واقعے نے ثابت کردیا ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ہی وجہ ہے کہ گزشتہ روز بھی دہشت گرد پشاور میں ایک اسکول کے باہر بم پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔صوبائی حکومت ذمہ داران کو جلد از جلد گرفتار کرے۔

    انہوں نے اسکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور زخمی بچوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

  • چارسدہ: اسکول وین پرحملہ، ڈرائیور جاں بحق، 3 طلبہ زخمی

    چارسدہ: اسکول وین پرحملہ، ڈرائیور جاں بحق، 3 طلبہ زخمی

    چارسدہ:منی خیل کے علاقے میں اسکول وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق جبکہ  تین طالبہ زخمی ہوگئی۔

    زرائع کے مطابق چارسدہ کے علاقے منی خیل میں نامعلوم افراد نے اسکول وین پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ  تین طالبہ زخمی ہوگئیں۔

    فائرنگ سے زخمی ہونے والی بچیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ وین میں 12 سے 15 بچیاں سوار تھیں۔

    سر ڈھیری پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ ڈرائیور کے مخالفین نے کیا، ملزمان وین کے ڈرائیور کو نشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

    پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

  • کالعدم تنظیم کا کمانڈرعرفان خراسانی گرفتار

    کالعدم تنظیم کا کمانڈرعرفان خراسانی گرفتار

    چارسدہ + ژوب  : قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک بھر میں چھپے دہشت گردوں کا صفایا کرنے میں مصروف ہیں ۔چارسدہ میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈرعرفان خراسانی پکڑا گیا۔

    ژوب میں کارروائی کے دوران دو خودکش حملہ آور ہلاک اورپانچ سو سے زائد بم برآمد ہوئے۔ ملک بھرمیں دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن جنگ کا آغاز ہوگیا۔

    قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوگئے۔دہشت گردوں کیلئے زمین تنگ ہوگئی۔ چارسدہ کے علاقے شبقدر سےکالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر امان اللہ عرف عرفان خراسانی تین ساتھیوں سمیت پکڑا گیا۔ ملزمان اے این پی رہنما اور صحافی کے قتل سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    ملزمان سے بھاری مقدار میں بارودی مواد بر آمد کیا گیا۔ علاوہ ازیں ژوب میں حساس اداروں اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی کے دوران دو خود کش حملہ آور مارے گئے۔ایک نے خود کو دھماکے سے اڑایا جبکہ ایک گولیوں کا نشانہ بنا۔کارروائی میں کالعدم تنظیم کے دو ارکان پکڑے گئے جبکہ پانچ سو سے زائد بم بر آمد کرلئے گئے۔

    لکی مروت میں پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران نو افغان باشندوں سمیت تیس مشکوک افراد حراست میں لے لئے ۔کرک میں پولیس نے چھ مشکوک افراد گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ بر آمد کرلیا۔

    مانسہرہ میں پولیس نے افغان مہا جرین کیمپ میں سرچ آپریشن کیا جس میں۔دس مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے دوعدد کلاشنکوف،تین ہزار کارتوس اور،دو کلو چرس بر آمد ہوئی۔

    اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیسرے روز بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک نظر آتے ہیں ۔متعدد علاقوں میں کارروائی کے دوران چار افغان باشندوں سمیت ایک سو پچاسی افراد حراست میں لئے گئے۔

  • شادی کی تقریب میدانِ جنگ بن گئی،فائرنگ سے چارافرادہلاک

    شادی کی تقریب میدانِ جنگ بن گئی،فائرنگ سے چارافرادہلاک

    چارسدہ: شادی کی تقریب میں مخالفین لڑپڑے، ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ سے چار افراد جان سے گئے جبکہ گولیاں لگنے سے سولہ افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقے ماہی خان میں شادی کی ایک تقریب میں دو متحارب گروپوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا،جب ان کا ایک دوسرے سے آمنا سامنا ہوا تو دونوں طرف سے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی گئی، جس سے کئی افراد کو گولیاں لگیں۔

    فائرنگ سے شادی کی تقریب میں بھگدڑمچ گئی،چار افراد گولیاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے،زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا،جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

    زخمیوں کو شدید نوعیت کے زخم آنے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔تاہم اب کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

  • چارسدہ : موٹر وے پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

    چارسدہ : موٹر وے پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

    چارسدہ : موٹروے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔

    موٹر وے پولیس کے مطابق چارسدہ کے قریب پشاور اسلام آباد موٹر وے پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک موبائل ورکشاپ پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ورکشاپ میں موجود ایک موٹر مکینک جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

    جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔