Tag: چارسدہ
-
چارسدہ:تھانہ پڑانک کی حدود میں فائرنگ3 افراد جاں بحق
چارسدہ میں تھانہ پڑانک کی حدود میں فائرنگ سے تین افراد جان کی بازی ہار گئے، جنوبی وزیرستان میں پولیس وین کے قریب دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔
چارسدہ میں تھانہ پڑانک کی حدود میں پولیس چوکی کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جان کی بازی ہار گئے، تین افراد کی ہلاکت کے بعد اہل علاقہ مشتعل اور علاقے میں کشیدگی پھیل گئی، مقتول افراد کے لواحقین نے لاشوں کو چوک پر رکھ کے احتجاج کیا اور ٹریفک معطل کردی۔
دوسری طرف جنوبی وزیرستان میں پولیس وین دہشت گردوں کا نشانہ بنی، وین کے قریب دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوئے، پولیس کے مطابق دھماکا ریمورٹ کنٹرول بم کا تھا۔
-
چارسدہ:صوفی بزرگ حضرت بابا صاحب کے مزارمیں دھماکا
چارسدہ میں حضرت بابا صاحب کے مزار پر دھماکے کے نتیجے میں مزار کو جزوی نقصان پہنچا، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
چارسدہ میں نامعلوم تخریب کاروں نے صوفی بزرگ حضرت بابا صاحب کے مزار کے عقبی دروازے کے ساتھ ٹائم بم سے زور دار دھماکہ کیا، جس کی آواز کئی میل دور تک سنی گئی۔
دھماکے کے نتیجے میں مزار کو جزوی نقصان پہنچا، واقعے کے بعد حضرت بابا صاحب کے سینکڑوں عقیدت مند جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا۔
بی ڈی ایس کے مطابق واقعے میں دو کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا جسے گھی کے ڈبے میں نصب کیا گیا تھا، جائے وقوعہ سے ڈیٹونیٹر اور دیگر شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔