Tag: چارٹر آف ڈیمانڈ

  • حکومت نے پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کا جواب دے دیا

    حکومت نے پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کا جواب دے دیا

    اسلام آباد : حکومت نےپی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کا جواب دے دیا، جس میں جوڈیشل کمیشن کے بجائے خصوصی یا پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تجویز دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت اورتحریک انصاف کےدرمیان مذاکرات کے معاملے پر حکومت نے پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈز کا جواب اسپیکر کے حوالے کردیا۔

    حکومتی ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے سےمتعلق یکسرانکارنہیں کیا اور کمیشن کےمتبادل خصوصی یاپارلیمانی کمیٹی بنانےکی تجویزدی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ اسپیکرکی سربراہی میں موجودہ کمیٹی کوہی پارلیمانی کمیٹی کادرجہ دینےکی تجویز دی ، حکومت نے جواب میں ان حالات کا ذکر کیا، جن میں عدالتی کمیشن بن سکتا اور ان وجوہات کا بھی ذکر کیا، جن میں کمیشن نہیں بن سکتا۔

    ذرائع نے کہا کہ 9 مئی پہلے ہی عدالت میں زیرسماعت ہےکمیشن بنانےسےمتعلق رائےمانگی گئی، حکومت کےجواب میں اس حوالے سےآئینی وقانونی نکات کا حوالہ دیا گیا،

    ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے تحریک انصاف کےلاپتہ افرادکی فہرست فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اور بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر قیدیوں کی رہائی سےمتعلق قانونی وعدالتی فیصلوں کاحوالہ دیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے قانونی طور پر ان کی عدالتوں سے ضمانت یا رہائی پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق یا حکومت جواب کو ابھی پبلک نہیں کریں گے، تحریک انصاف مذاکرات میں واپس آئے گی تو جواب کمیٹی میں پیش ہوگا۔

    وزیراعظم شہبازشریف کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ، اسپیکر کمیٹی برقرار رکھنے جبکہ حکومت 31جنوری کے بعد کمیٹی ختم کرنے کی خواہاں ہیں۔

  • مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ تسلیم، حکومت نے چارٹر آف ڈیمانڈ مانگ لیا

    مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ تسلیم، حکومت نے چارٹر آف ڈیمانڈ مانگ لیا

    اسلام آباد: حکومتی اور پی ٹی آئی اتحادی کمیٹی میں آج باضابطہ میٹنگ ہوئی، جس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کی، مذاکرات میں حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا مطالبہ تسلیم کیا جب کہ حکومت نے اپوزیشن سے چارٹر آف ڈیمانڈ مانگ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کی کمیٹیوں میں ہونے والی مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، اسد قیصر نے آگاہ کیا کہ کچھ ممبران اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے، اس لیے حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کے لیے آئندہ اجلاس اب 2 جنوری کو ہوگا۔ انھوں نے کہا اپوزیشن اور حکومت دونوں جانب سے مذاکرات کو مثبت پیش رفت قرار دیا گیا، کمیٹی کے ممبران نے اپنے مطالبات کا خاکہ پیش کیا اور اپنا مؤقف بھرپور طریقے سے سامنے رکھا۔

    اسد قیصر نے کہا ’’ہم نے تمام قیدیوں بشمول بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کیا، جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے حوالے سے بھی مطالبہ سامنے رکھا، ہم نے بانی پی ٹی آئی سے رابطہ استوار کروانے
    کا بھی مطالبہ کیا، اور حکومت نے یہ مطالبہ مان لیا ہے۔

    عمران خان سے متعلق خبریں

    اجلاس میں حکومتی کمیٹی نے اپوزیشن کے ممبران سے چارٹر آف ڈیمانڈ مانگا، کمیٹی نے کہا ہہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں بہتری کے لیے پولیٹیکل پولرائزیشن کو ختم کیا جائے، اسد قیصر نے اعلامیے میں کہا کہ ’’ہم ایک چارٹر آف ڈیمانڈ 2 جنوری کو پیش کریں گے۔‘‘

    اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومتی اتحادی کمیٹی اور پی ٹی آئی کمیٹی میں مذاکرات کی پہلی نشست ہوئی، کچھ اپوزیشن کمیٹی اراکین عدالت میں سماعت اور ملک سے باہر ہونے کے باعث شریک نہیں ہو سکے۔ اجلاس میں اپوزیشن کمیٹی نے اپنے مطالبات کا ابتدائی خاکہ پیش کیا، دونوں مذاکراتی کمیٹیوں نے سردار ایاز صادق کی کوششوں کو سراہا۔

    اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کمیٹی میں پہلی ملاقات ہوئی ہے، آج پہلی میٹنگ میں مثبت گفتگو ہوئی ہے، کچھ ماضی کچھ حال اور کچھ مستقبل کی باتیں ہوئیں، اجلاس میں ماحول اچھا تھا امید ہے مسائل کا حل نکلے گا، سیاسی بہتری آئے گی اور جمہوریت بھی مضبوط ہوگی۔

  • سندھ حقوق مارچ کے اختتام پر چارٹر آف ڈیمانڈ جاری

    سندھ حقوق مارچ کے اختتام پر چارٹر آف ڈیمانڈ جاری

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ نے کراچی میں ‘سندھ حقوق مارچ’ کے اختتام پر چارٹر آف ڈیمانڈ جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حقوق مارچ کا آج کراچی میں اختتام ہو گیا، جس پر پی ٹی آئی سندھ نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں سندھ حکومت سے متعدد مطالبات کیے گئے ہیں اور سپریم کورٹ سے مخصوص کیسز میں سوموٹو ایکشن کی درخواست کی گئی ہے۔

    پی ٹی آئی نے حکومت سندھ سے مطالبات کیے ہیں کہ سندھ میں لوکل گورنمنٹ کے معاملے پر نئی قانون سازی کی جائے، ایک غیر سیاسی اور غیر جانب دار شخص کراچی کا ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا جائے، اور پی ایف سی ایوارڈ کا فوری اعلان کیا جائے۔

    پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ سندھ پولیس کے محکمے میں سیاسی مداخلت بند کی جائے، سندھ کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے، حیدرآباد یونیورسٹی کے لیے این او سی جاری کیا جائے۔

    چارٹر آف ڈیمانڈ میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا بہتر منصوبہ دیا جائے، سندھ کے ہر شہری کو ہیلتھ کارڈ کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کو یقینی بنایا جائے۔

    پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے درخواست کی ہے کہ قتل کے اُن مقدمات میں سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لے جن میں پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی ملوث ہیں، اور مراد علی شاہ کی دوہری شہریت کیس کا جلد فیصلہ کیا جائے۔

    پی ٹی آئی نے درخواست کی ہے کہ جعلی ڈگری کیسز اور جعلی اکاؤنٹ اور اومنی گروپ کے کیسز کا ٹرائل جلد مکمل کیا جائے۔

    یہ درخواست بھی کی گئی ہے کہ سندھ کے میڈیکل کالجوں میں طلبہ سے زیادتی کے واقعات پر، اور سندھ میں میڈیا نمائندگان کی ٹارگٹ کلنگ پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔