Tag: چار افراد قتل

  • لاہور : شوہر نے بیوی بیٹی سمیت چار افراد کو قتل کردیا

    لاہور : شوہر نے بیوی بیٹی سمیت چار افراد کو قتل کردیا

    لاہور : ہیئر کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر ایک شخص نے بیوی اور بیٹی سمیت 4 افراد کو قتل کردیا، واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

    اس حوالے سے کینٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عمران نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی،14 سالہ بیٹی،15 سالہ بھتیجے اور سسر کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور مقتولین کی لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔

    جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کی بیوی فوزیہ، 14 سالہ بیٹی زینب، 15 سالہ بھتیجا رضا اور 55سالہ سسر مرزا شامل ہیں۔

    ایس پی کینٹ قاضی علی نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں ملزم عمران کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے کر مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں، امید ہے بہت جلد ملزم کو حراست میں لے لیا جائے گا۔

    ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

  • بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں فائرنگ،4افراد جاں بحق

    بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں فائرنگ،4افراد جاں بحق

    ہرنائی: بلوچستان کےضلع ہرنائی میں گھر کے اندر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت چار افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کےمطابق نامعلوم افراد نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت چار افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے.

    نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا.

    پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم ابھی تک کوئی بھی سراغ نہیں ملا،امکا ن ظاہر کیا جارہا ہے کہ فائرنگ دیرینہ دشمنی پر کی گئی.

    *بلوچستان : ضلع ہرنائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،تین افراد ہلاک

    یاد رہےکہ رواں سال مئی کے مہینے میں بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں گھر کے اندر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور دو خواتین سمیت تین زخمی ہوگئے،جبکہ حملہ آوردو افراد کو اغواء کرکے لےگئے تھے.