Tag: چار بچے

  • گیس لیکیج: گھر میں سوئی ماں اور چار بچے دم گھٹنے سے جاں بحق

    گیس لیکیج: گھر میں سوئی ماں اور چار بچے دم گھٹنے سے جاں بحق

    گیس لیکیج کے باعث گھر میں سوئی ہوئی ماں اور اس کے چار کمسن بچے ابدی نیند سو گئے پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔

    یہ افسوسناک واقعہ مصر میں پیش آیا جہاں الفیوم گورنریٹ میں ماں اور اس کے چار کمسن بچوں کی لاشیں ایک فلیٹ کے بیڈ روم میں پائی گئیں۔

    العربیہ کے مطابق پولیس کو اہل علاقہ نے اطلاع دی کہ ایک فلیٹ سے گیس کی شدید بو آ رہی ہے۔ پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو گھر کے بیڈ روم میں ماں اور چار بچے موجود تھے جو سب انتقال کر چکے تھے۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق پانچوں کی موت گیس لیکیج میں دم گھٹنے کے باعث ہوئی ہے۔

    پبلک پراسیکیوشن نے موت کے اسباب کے درست تعین کے لیے لاشوں کے معائنے اور فرانزک ٹیسٹ کا حکم دیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی ٹیم بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

  • فلسطینی خاتون نے  پناہ گزین کمیپ میں چار بچوں کو جنم دے دیا

    فلسطینی خاتون نے پناہ گزین کمیپ میں چار بچوں کو جنم دے دیا

    اسرائیلی حملوں سے شمالی غزہ سے دربدر ہو کر دیرالبلاح کے پناہ گزین کمیپ میں پناہ لینے والی فلسطینی خاتون نے چار بچوں کو جنم دے دیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نومولود بچوں کی دنیا میں آمد ایسے موقع پر ہوئی ہے جب ان کے والدین خوشیاں منانے سے محروم ہیں۔

    فلسطینی وزارت صحت کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ غزہ میں 50 ہزار فلسطینی حاملہ خواتین مناسب خوراک اور صحت کی سہولیات کے بغیر غیرانسانی حالات کا سامنا کرتے ہوئے زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہیں۔

    دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی ظلم و ستم کا نہ رکنے والا سلسلہ تاحال جاری ہے، اسرائیل کی جانب سے غزہ میں حملے تیز کرتے ہوئے مزید نفری جنوبی غزہ کی طرف بھیج دی گئی ہے جبکہ رہائشی علاقوں اور اسپتالوں کے اطراف شدید بمباری کی جارہی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیل کے جارحانہ حملوں میں 2 صحافیوں سمیت مزید 300 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔

    مسجد اقصیٰ کے احاطے سے متصل تاریخی قبرستان کی بے حرمتی

    رفح کے کویتی اسپتال کے قریب رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت کئی افراد شہید اور زخمی ہو گئے۔جبکہ اسرائیلی افواج نے شہریوں کو وسطی غزہ سے شیلٹرز میں جانے کا حکم دے دیا۔