Tag: چار دہشتگرد ہلاک

  • پنجاب میں‌ آپریشن ردالفساد: 4 دہشت گرد ہلاک، 600 افراد گرفتار

    پنجاب میں‌ آپریشن ردالفساد: 4 دہشت گرد ہلاک، 600 افراد گرفتار

    راولپنڈی : پاک فوج کا آپریشن ردالفساد پنجاب کے مختلف علاقوں میں جاری ہے، رینجرز نے متعدد علاقوں سے دو سو سے زائد علاقوں میں کارروائیاں کی ہیں اس دوران چاردہشت گرد ہلاک اورچھ سو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد میں پنجاب رینجرز نے مختلف علاقوں میں 200 سے زائد آپریشنز کیے گئے ہیں، یہ سرچ آپریشن لیہ، راولپنڈی، کہروڑ کے علاقے میں کئے گئے۔

    چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران ملزمان کی جانب سے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشنز میں مشتبہ گھروں، دکانوں اور مدارس کی تلاشی لی گئی، جس میں جہادی مواد اوراسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

    آپریشن کے دوران متعدد افغانیوں سمیت 600 مشتبہ افراد کو گرفتارکیا گیا۔ اس کے علاوہ آپریشنز کے دوران جماعت الاحر ارکے کچھ سہولت کار بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔

    پنجاب رینجرز کے ساتھ  پولیس نے بھی ملزمان کیخلاف کارروائیوں میں بھرپور تعاون کیا۔

  • شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،4دہشتگرد ہلاک

    شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،4دہشتگرد ہلاک

    شیخوپورہ :صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ کی کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔

    تفصیلات کےمطابق ترجمان سی ٹی ڈی کا کہناہےکہ خفیہ معلومات پرکالعدم تنظیم لشکر جھنگوی اورتحریک طالبان پاکستان کے7 سے 8دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس کو دیکھ کر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی،جس پر اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کہنا تھا کہ فائرنگ کےدوران 3 سے 4 دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے3 کلو دھماکا خیز مواد، 2 کلاشن کوف،2 پسٹل،متعددگولیاں اور2 موٹر سائیکل برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں:شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،4دہشتگردہلاک

    واضح رہےگزشتہ ہفتےصوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ کی ٹارگٹڈ کارروائی میں چاردہشت گردمارے گئےتھے۔