Tag: چار دہشت گرد گرفتار

  • القاعدہ برصغیر کے چار رکن گرفتار، 50 خودکش جیکٹس بنانے والا بھی شامل

    القاعدہ برصغیر کے چار رکن گرفتار، 50 خودکش جیکٹس بنانے والا بھی شامل

    کراچی: حساس اداروں نے اورنگی اور کورنگی میں کارروائیاں کرکے القاعدہ برصغیر کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، ان میں پچاس سے زائد خود کش جیکٹس بنانے والا ملزم بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیرستان سے آئے دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک قانون کی گرفت میں آ گیا، کائونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ اور دیگر حساس اداروں نے کراچی کے علاقے اورنگی اور کورنگی میں کارروائیاں کرتے ہوئے چار ملزمان زکریا، نور غوثیہ، عاشق اور معیز کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ برصغیر سے بتایا جاتا ہے۔

    سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں نے افغانستان میں تربیت حاصل کی، دہشت گردوں کا تعلق  القاعدہ برصغیر سے ہے،دہشت گرد زکریا نے وزیرستان میں پاک فوج کے خلاف کارروائیاں اور کراچی آ کر چھپ گیا،دہشت گرد زکریا کراچی میں ٹارگٹ کلر کا سہولت کار تھا اور اس نے افغانستان میں تربیت بھی حاصل کی۔

    بتایا گیا ہے کہ پکڑے جانے والے دہشت گردوں میں خود کش جیکٹس بنانے کا ماہر دہشت گرد نور غوثیہ بھی شامل ہے جس نے 50 سے زائد خودکش جیکٹس تیار کیں اور وزیرستان میں پاک فوج پر حملے کرکے کراچی میں آکر چھپ گیا تھا۔

     پولیس حکام کے مطابق دہشت گرد عاشق بھتہ خوری اور جبری چندا وصول کرتا تھا اس کے ساتھ پکڑا جانے والا دہشت گرد معیز فرقہ وارنہ ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب تھا۔

    ملزمان کے قبضے سے خود کش جیکٹس ،چار  ہینڈ گرینڈ،گولیاں، پستول  اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ۔

  • کراچی : پولیس کی کارروائیاں،چاردہشت گردگرفتار

    کراچی : پولیس کی کارروائیاں،چاردہشت گردگرفتار

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نےٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران چار دہشت گردوں کو حراست میں لےکر اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیے.

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے منگھوپیر میں کارروائی کر کے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کےملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا.

    دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے سچل میں چھاپہ مار کر دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا،دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد کرلیے گئے.

  • کراچی: دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 6خودکش جیکٹس،باروداوراسلحہ برآمد

    کراچی: دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 6خودکش جیکٹس،باروداوراسلحہ برآمد

    کراچی :کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا،گرفتارملزمان کی نشاندہی پررینجرز نے منگھو پیرسےخودکش جیکٹس اوربھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔

    رینجرز کے مستعد جوانوں نے کراچی کو تباہی سے بچا لیا، منگھوپیر کے علاقے سلطان آباد میں کالعدم تنظیم کےگرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر دھماکا خیزمواد اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ چھ خودکش جیکٹس، چار بارودی سرنگیں ،دو ایل ایم جی، پانچ ایس ایم جی، ایک بارہ بور رائفل، متعدد کلاشنکوف،ایک راکٹ لانچر کے علاوہ ،آوان بم، آرپی جی راکٹ اور ہزاروں گولیوں سمیت بھاری اسلحہ ملا ہے۔

    بریگیڈیئر حامد نے بتایا کہ اسلحہ یوم علیؓ پر استعمال ہونے کاخدشہ تھا، موچکو کے علاقے میں کالعدم تنظیم کا ایک دہشت گرد بلال خان مارا گیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کامرہ بیس پرحملے کا ماسٹرمائنڈ اور خودکش حملہ آوروں کا ٹرینر تھا۔