Tag: چار دہشت گرد ہلاک

  • بلوچستان میں‌ کارروائیاں، 4 دہشت گرد ہلاک، خودکش بمبار سمیت 24 گرفتار

    بلوچستان میں‌ کارروائیاں، 4 دہشت گرد ہلاک، خودکش بمبار سمیت 24 گرفتار

    راولپنڈی: ایف سی نے بلوچستان میں مختلف کارروائیوں کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ ایک خودکش بمبار سمیت 24 خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق فرنٹیئر کانسٹیبلری نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جن کا تعلق بی آراے،یو بی اے سے تھا۔

    آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ خودکش بمبار سمیت 24 خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، خود کش بمبار سمیع اللہ کا تعلق ایل ای جے سے ہے جب کہ گرفتار ہونے والوں میں دو دہشت گرد محمد خان اور جلال الدین بھی شامل ہیں۔


    اسی سے متعلق: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی: تحریک طالبان مالاکنڈ کا نائب امیر ہلاک


    جاری بیان کے مطابق دونوں دہشت گردوں کا تعلق دہشت گرد تنظیم یو بی اے سے ہے، دونوں دہشت گرد ریلوے ٹریک بم سے اڑانے میں مطلوب تھے۔

    گرفتار کیے گئے تمام دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ اور بارود برآمد کیا گیا ان میں ایل ایم جیز،ایس ایم جیز، بندوقیں، 16 کلو بارود، دستی بم، راکٹ، مارٹر شیل، 15 ہزار سے زائد مختلف راؤنڈز شامل ہیں۔

  • بنوں میں کارروائی: لیفٹیننٹ اور نائیک شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

    بنوں میں کارروائی: لیفٹیننٹ اور نائیک شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

    بنوں: سیکیورٹی فورسز کی ایک کارروائی میں دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک اور پاک فوج کے لیفٹیننٹ اور نائیک شہید ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ لئیق الرحمان نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے ملک بھر میں جاری آپریشن رد الفساد کے دوران خفیہ اطلاع ملنے پر ایف آر بنوں کے علاقے جانی خیل میں ایک کارروائی کی جس میں دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

     رپورٹر کےمطابق پاک فوج کی فائرنگ سے چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے تاہم دہشت گردوں کی طرف سے بھی فائرنگ کی جس کی زد میں آکر پاک فوج کے لیفٹیننٹ خاور اور نائیک شہزاد شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر نے دو جوانوں کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔

    اطلاعات ہیں کہ اسی علاقے میں مزید انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے جائیں گے جبکہ اس کارروائی میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

    دریں اثنا آپریشن رد الفساد کے دوران پنجاب رینجرز نے اٹک،راولپنڈی،لاہور،راجن پور،ڈی جی خان میں سرچ آپریشن کیے جس میں 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    یہ پڑھیں:آپریشن رد الفساد: ملک بھر سے سیکڑوں مشتبہ افراد گرفتار

    دوسری جانب بلوچستان میں ایف سی اور حساس اداروں نے کیچ اور اندور میں کارروائی کی ، دہشت گردوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی میں اُن پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوا۔

    مزید پڑھیں: پاک فوج کی عوام کے لیے ہاٹ لائن متعارف

    فورسز نے دہشت گردوں پر جوابی فائرنگ کی تو ایک دہشت گرد مارا گیا اور اُسی مقام سے 12 افراد کو حراست میں لیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

  • پاک فوج نے چارانتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

    پاک فوج نے چارانتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

    راولپنڈی : پاک فوج نے ٹانک کے علاقے پنگ میں آپریشن کے دوران 4 انتہائی مطلوب دہشت گرد مار ڈالے، مارے جانے والوں میں عصمت اللہ شاہین کابیٹا کمانڈرعمر بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے ٹانک کےعلاقے پنگ میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کیا، جس میں پاک فوج نے دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں مطلوب چارملزمان کو ہلاک کر دیا۔

    ہلاک ہونے والوں میں عصمت اللہ شاہین کے بیٹے کمانڈرعمرسمیت کمانڈر زمان عرف طوفان، کمانڈر وصی اللہ اورظلم الدین عرف ظلمت شامل ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق انٹیلی جنس بیس آپریشن میں بھاری تعداد میں گولہ بارود اورہتھیار بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق یہ گروپ ڈیرہ اسماعیل خان اور اطراف کے علاقوں میں بھتہ خوری، اغواء برائےتاوان اورٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا، عصمت اللہ شاہین کالعدم ٹی ٹی پی شوریٰ کااہم ممبرتھا۔

  • کوئٹہ: 4 دہشت گرد اور ایک شہری ہلاک، 5 ملزمان گرفتار، 5 افراد زخمی

    کوئٹہ: 4 دہشت گرد اور ایک شہری ہلاک، 5 ملزمان گرفتار، 5 افراد زخمی

    کوئٹہ: شہر کے علاقے نصیر آباد میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 9 ٹھکانے مسمار کرتے ہوئے 5 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے مصطفیٰ خان ترین نے بتایا کہ نصیر آباد کے علاقے اوچ میں ایف سی اور حساس ادارے نے سرچ آپریشن کیا جو کہ تاحال جاری ہے، سیکیورٹی ذرائع نے ہمیں بتایا کہ آپریشن کے دوران دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانے مسمار کرکے 5 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

    رپورٹر کے مطابق آپریشن تاحال جاری ہے، آپریشن کے اختتام پر حتمی اور نتیجہ خیز اطلاعات سامنے آئیں گی۔

    دریں اثنا کوئٹہ میں اسپینی روڈ پر ایک گاڑی پر فائرنگ کے نیتجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے جس میں سے دو  افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

    نمائندہ کوئٹہ مصطفیٰ خان ترین نے بتایا کہ ہزارہ ٹاؤن سے شہر جانے والی شاہراہ پر یہ واقعہ پیش آیا، زخمیوں اور لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ اس علاقے میں ایسے واقعات تسلسل سے پیش آرہے ہیں۔

  • شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،4دہشتگردہلاک

    شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،4دہشتگردہلاک

    شیخوپورہ : صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ کی ٹارگٹڈ کارروائی میں چاردہشت گردمارے گئے۔

    تفصیلات کےمطابق سی ٹی ڈی نےشیخوپورہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس دوران دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 4دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے 4 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا تے ہوئے فرارہوگئے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی میں بارودی مواد، اسلحہ دستی بم اورڈیٹو نیٹرز ملے ہیں۔ ترجمان نے بتایاکہ دہشت گرد حساس اداروں کی عمارتوں کونشانہ بنانےکی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

    مزید پڑھیں:شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،9دہشتگرد ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے شہر شیخو پورہ میں انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ کی کارروائی میں 9دہشت گرد ہلاک جبکہ 5فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں:شیخوپورہ میں پولیس مقابلہ،3ڈاکو ہلاک

    واضح رہے کہ دوروز قبل صوبہ پنجاب کےشہرشیخوپورہ میں کالا شاہ کاکوانٹرچینج کےقریب پولیس مقابلے میں تین ڈاکوہلا ک اور2فرارہوگئے تھے

  • خانیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، چار دہشت گرد ہلاک

    خانیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، چار دہشت گرد ہلاک

    خانیوال : سی ٹی ڈی نے خانیوال میں کارروائی کرکے مبینہ مقابلے میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پنجاب جنوبی سے تھا۔

    اسٹاف رپورٹر سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خانیوال میں کارروائی کرکے مبینہ 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

    ctd-post-01

    سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پنجاب جنوبی سے تھا، ملزمان کے قبضے سے دستی بم،رائفل اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

    مزید پڑھیں: گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،5دہشتگردہلاک

    مبینہ دہشت گردوں بارے اطلاع تھی کہ وہ ملتان میں بڑی کارروائی کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ پولیس مقابلے کے دوران دہشت گردوں کے 2 سے تین ساتھی اسلحہ چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

  • گڈاپ میں رینجرزکی کارروائی،4دہشتگردہلاک

    گڈاپ میں رینجرزکی کارروائی،4دہشتگردہلاک

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گڈاپ میں رینجرز کی کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے۔دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق شہرقائد کے علاقےگڈاپ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز نے چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ شروع کردی۔

    رینجرز کی جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد موقع پر ہلاک ہوگئے،ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،

    دہشت گردوں کی لاشیں اور اسلحہ رینجرز نے پولیس کی تحویل میں دے دیا جبکہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔

    مزید پڑھیں: کورنگی میں فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر چینوٹ اسپتال کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے کورنگی آر چوکی کے انچارج شہزاد کو گھر جاتے ہوئے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔

    واضح رہےکہ ایس ایس پی نے پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

  • سپرہائی وے کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ 4 دہشت گرد ہلاک

    سپرہائی وے کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ 4 دہشت گرد ہلاک

    کراچی : سپرہائی وے کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے گرد قانون کا گھیرا تنگ ہونے لگا۔ سپر ہائی وے کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں چار مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔

    ایس ایس پی راؤ انوار نے میڈیا کو بتایا کہ خفیہ اطلاع پر غازی گوٹھ پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس سے مقابلے میں ہلاک چار دہشت گردوں میں سے تین کی شناخت ہوگئی ہے۔

    ہلاک ہونے والے ایک دہشت گرد کا نام خانیوال عرف خان ولی ہے۔ راؤ انوار نے بتایا کہ دوسرا دہشت گرد امیر اللہ محسود قاری نعمت کا ساتھی اور وزیرستان میں کالعدم تنظیم کا نائب امیر اور کمانڈر تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ تیسرا دہشت گرد بھی سیکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث تھا۔ پولیس کے مطابق مبینہ دہشت گرد کراچی میں بڑی کارروائی کامنصوبہ بنا رہے تھے۔

  • سرجانی ٹاؤن میں  پولیس مقابلہ، چار دہشت گرد ہلاک،

    سرجانی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، چار دہشت گرد ہلاک،

    کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا،تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر دس میں پولیس اور رینجرز نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کی ۔

    اس دوران ملزمان اور رینجرز کے درمیان فائرنگ کے دو طرفہ تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے اور دواہلکار زخمی ہوگئے۔ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں ۔

    ایک دہشت گرد کی شناخت عابد چھوٹا کے نام سے کرلی گئی ہے۔ جبکہ دوسری جانب بلدیہ ٹاؤن میں حساس ادارے نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے آٹھ کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    گرفتار ملزمان کے قبضے بھاری مقدار میں بارود ،اسلحہ اور دو موٹر سائیکل برآمد ہوئیں ۔انچارچ سی ٹی ڈی علی رضا کے مطابق چھاپہ کالعدم تنظیم کے امیر کی موجودگی کی اطلاع پر مارا گیا تھا اطلاع تھی کہ ملزمان دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔