Tag: چار ڈاکو ہلاک

  • لاہور میں پولیس مقابلہ‘ 4 ڈاکو ہلاک

    لاہور میں پولیس مقابلہ‘ 4 ڈاکو ہلاک

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکومارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی ہے کہ تھانہ ہربنس پورہ کی حدود میں قبرستان کے قریب ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کررہے ہیں۔

    پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی،پولیس کی جوابی فائرنگ میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں کے قبضے سے 4 پستولیں برآمد ہوئی ہیں اور ان کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


    شیخوپورہ میں پولیس مقابلہ‘3ملزمان ہلاک


    یاد رہے کہ رواں سال مئی میں شیخوپورہ کےعلاقے صفدر آباد میں بچےکواغوااورزیادتی کے بعد قتل کرنے کےمقدمےمیں ملوث تین ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

    پولیس حکام کےمطابق خفیہ اطلاع پر قتل کے الزام میں مطلوب ملزمان کی موجودگی پر چھاپا مارا تو پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی تھی،پولیس کی جوابی کارروائی میں تینوں ملزمان ہلاک ہوگئے تھے۔


    لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ ‘4ملزمان ہلاک


    واضح رہے کہ رواں سال فروری میں لاہورمیں پولیس کے مبینہ مقابلے میں چار ملزمان ہلاک ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • لاہور:مبینہ پولیس مقابلے میں زیرِحراست چارڈاکوہلاک ،دوفرار

    لاہور:مبینہ پولیس مقابلے میں زیرِحراست چارڈاکوہلاک ،دوفرار

    لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں زیرِ حراست چارڈاکوہلاک ہوگئےجبکہ دوفرارہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں چارڈاکوؤں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے پڑے۔

    پولیس کے مطابق علی حسن ،عثمان ،نور خان عرف سہیل نامی چاروں ڈاکو زیرِحراست تھے۔ جنہیں تفتیش کے لئے لے جایاجارہاتھا کہ ساتھی ڈاکووں نے انہیں چھڑانے کے لئے پولیس پر فائرنگ کردی۔

    پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس سے زیرِ حراست چاروں ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ساتھی فرارہوگئے۔ پولیس نے چاروں ڈاکوؤں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیں۔ جبکہ فرار ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ انہی ملزمان نے کچھ روز قبل مزنگ کے علاقے میں ایک دکان میں ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران موٹر وے پولیس کے سب انسپکٹر کامران شہزاد کو قتل کردیا تھا۔