Tag: چار گرفتار

  • لندن ایئرپوٹ پر ن لیگ کے کارکنان لڑ پڑے، 4 گرفتار

    لندن ایئرپوٹ پر ن لیگ کے کارکنان لڑ پڑے، 4 گرفتار

    لندن: ہیتھرو ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کرنے کے جرم میں ن لیگ کے 4 کارکنوں کوپولیس نے حراست میں لے لیا، ایک کارکن پر فرد جرم عائد کردی گئی، کارکنان وزیراعلیٰ شہباز شریف کا استقبال کرنے آئے تھے۔

    اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طبی معائنے کے لیے لندن آمد کے موقع پر لیگی کارکنان ان کے استقبال کے لیے موجود تھے جو آپس میں الجھتے رہے، ان چند افراد نے نہ صرف شور شرابا کیا بلکہ ایک دوسرے کوغلیظ گالیاں دینے سے بھی گریز نہ کیا۔

    واقعے کے بعد لندن ہیتھرو پر ہنگامی آرائی کے جرم میں لندن پولیس نے ن لیگی کارکن راجہ تراب پر فرد جرم عائد کردی۔

    نمائندہ لندن اے آر وائی احمد علی سید کے مطابق چار اشخاص کو گرفتار کیا گیا تھا ان میں سے ن لیگی کارکن راجہ تراب پر فرد جرم عائد کردی گئی تاہم بقیہ تین کو رہا کردیا گیا۔

    اطلاعات ہیں کہ راجہ تراب پر مقدمہ چلایا جائے گا بعدازاں انہیں سزا و جرمانے کا بھی امکان ہے۔

    رپورٹر نے بتایا کہ افسوس ناک بات یہ ہے کہ وہاں کوریج کرنے والے صحافیوں کو مسلم لیگ ن کے لوگوں نے دھمکیاں دیں کہ اگر اس واقعہ کی کوریج اور خبر آئن ایئر کی تو آپ کے ساتھ سخت کارروائی کریں گے۔

  • القاعدہ برصغیر کے چار رکن گرفتار، 50 خودکش جیکٹس بنانے والا بھی شامل

    القاعدہ برصغیر کے چار رکن گرفتار، 50 خودکش جیکٹس بنانے والا بھی شامل

    کراچی: حساس اداروں نے اورنگی اور کورنگی میں کارروائیاں کرکے القاعدہ برصغیر کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، ان میں پچاس سے زائد خود کش جیکٹس بنانے والا ملزم بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیرستان سے آئے دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک قانون کی گرفت میں آ گیا، کائونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ اور دیگر حساس اداروں نے کراچی کے علاقے اورنگی اور کورنگی میں کارروائیاں کرتے ہوئے چار ملزمان زکریا، نور غوثیہ، عاشق اور معیز کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ برصغیر سے بتایا جاتا ہے۔

    سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں نے افغانستان میں تربیت حاصل کی، دہشت گردوں کا تعلق  القاعدہ برصغیر سے ہے،دہشت گرد زکریا نے وزیرستان میں پاک فوج کے خلاف کارروائیاں اور کراچی آ کر چھپ گیا،دہشت گرد زکریا کراچی میں ٹارگٹ کلر کا سہولت کار تھا اور اس نے افغانستان میں تربیت بھی حاصل کی۔

    بتایا گیا ہے کہ پکڑے جانے والے دہشت گردوں میں خود کش جیکٹس بنانے کا ماہر دہشت گرد نور غوثیہ بھی شامل ہے جس نے 50 سے زائد خودکش جیکٹس تیار کیں اور وزیرستان میں پاک فوج پر حملے کرکے کراچی میں آکر چھپ گیا تھا۔

     پولیس حکام کے مطابق دہشت گرد عاشق بھتہ خوری اور جبری چندا وصول کرتا تھا اس کے ساتھ پکڑا جانے والا دہشت گرد معیز فرقہ وارنہ ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب تھا۔

    ملزمان کے قبضے سے خود کش جیکٹس ،چار  ہینڈ گرینڈ،گولیاں، پستول  اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ۔