Tag: چار ہلاک

  • عراق میں معاشی بدحالی کے خلاف مظاہرے، پولیس فائرنگ سے چار ہلاک، 200 زخمی

    عراق میں معاشی بدحالی کے خلاف مظاہرے، پولیس فائرنگ سے چار ہلاک، 200 زخمی

    بغداد : عراق میں بدعنوانی، شہریوں کو بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی اور بے روزگاری کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں دو روز کے دوران پولیس کی فائرنگ سے 4 مظاہرین ہلاک اور 200 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے علاوہ دیگر شہروں میں بدعنوان سیاستدانوں اور معاشی بدحالی کے خلاف مظاہروں میں شدت آگئی۔

    مشتعل مظاہرین نے سڑکوں پر جلاؤ گھیراؤ کرتے ہوئے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی، تحریر اسکوائر پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر آنسو گیس اور آبی توپوں کا استعمال کیا گیا۔

    جس کے بعد حالات بے قابو ہوگئے اور پرتشدد مظاہرے ہوئے، پولیس نے اس وقت ہوائی فائرنگ شروع کر دی جب مظاہرین نے گرین زون کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز تین ہزار سے زائد مظاہرین نے گرین زون کی طرف جانے والے ایک پل کو عبور کرنے کی کوشش کی۔

    عراقی پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لئے براہ راست فائرنگ ،شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا، یاد رہے کہ گرین زون میں عراقی حکومت کے دفاتر،عمارتیں اور غیرملکی سفارت خانے واقع ہیں۔ عراق کے وزیراعظم عبدالمہدی نے ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

  • ٹرک نے پورے خاندان کو کچل دیا، چار افراد جاں بحق

    ٹرک نے پورے خاندان کو کچل دیا، چار افراد جاں بحق

    جیکب آباد :‌ تیز رفتار نے موٹر سائیکل سوار شخص کو کچل دیا جس کے نتیجے میں خاتون اور تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے.

    تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار اٹھارہ سالہ ادیب الرحمان اپنی والدہ، بھائی اور دو کم سن بہنوں کے ہمراہ کلینک سے دوائی لے کر واپس آرہا تھا کہ لنک روڈ پر موڑ کاٹتے ہوئے بائیک سڑک پر گر گئی اور پیچھے آنے والا تیز رفتار ٹرک نے بدنصیب خاندان کو کچل دیا.

    پولیس کے مطابق اندوہناک واقعہ تحصیل ٹھل کے بی سیکشن تھانے کی حدود میں گاؤں جونگل کے علاقے میں پیش آیا جس میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت موٹر سائیکل سوار تیس سالہ خاتون ذکیہ پہنور اپنے اٹھارہ سالہ بیٹے ادیب الرحمان، مجیب الرحمان اور دو سالہ بیٹی ثمرہ کے نام سے ہوئی ہے جو جونگل شہر سے دوائی لیکر واپس آرہے تھے۔

    پولیس نے چاروں افراد کی لاشیں تحویل لیکر سول اسپتال جیکب آباد پہنچادی ہیں جنہیں پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا جائے گا جب کہ دو ٹرک ڈرائیورں کو حراست میں لے کر ٹرک کو ضبط کرلیا ہے.