Tag: چاقو بردار

  • بیلجیئم کے وزیراعظم بال بال بچ گئے

    بیلجیئم کے وزیراعظم بال بال بچ گئے

    بیلجیئم میں وزیرِ اعظم کے دفتر کے باہر سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے چاقو بردار شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے جس شخص کو گرفتار کیا ہے وہ شخص وزیرِ اعظم کے دفتر میں داخل ہونے کی کوششوں میں مصروف تھا۔

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح شخص نے سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں سے تلخ کلامی کی اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

    رپورٹس کے مطابق ابتدائی طو پر گرفتار کئے گئے شحص کے عزائم معلوم نہیں ہو سکے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے وقت وزیرِ اعظم الیگزینڈر ڈی کرو دفتر کے احاطے میں موجود نہیں تھے۔

    بعد ازاں وزیرِ اعظم الیگزینڈر ڈی کرو کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر فوج اور پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق برسلز میں وزیرِ اعظم کے دفتر کے قریب سے یورپی یونین کے بہت سے دفاتر کی طرف راستہ جاتا ہے۔

    علاوہ ازیں بیلجیئم کی حکومت کے بھی کئی دفاتر اس جگہ سے جڑے ہوئے ہیں جبکہ کئی وزراء کے دفاتر بھی وزیرِ اعظم کے دفتر سے متصل ہیں۔

    بیلجیئم کی وزیر خارجہ نے پارلیمنٹ میں سر کے بال کاٹ ڈالے

    رپورٹس کے مطابق معاملہ سامنے آنے کے بعد سیکورٹی اداروں نے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

  • چین: چاقو بردار حملہ آور نے اسکول میں تین بچوں سمیت 6 افراد کو مار ڈالا

    چین: چاقو بردار حملہ آور نے اسکول میں تین بچوں سمیت 6 افراد کو مار ڈالا

    بیجنگ: چین کے جنوبی علاقے میں اسکول پر چاقو برادر شخص نے حملہ کرکے 3 بچوں سمیت 6 افراد کو ہلاک کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے جنوب مشرقی صوبے گوانگ ڈونگ میں کنڈر گارٹن اسکول میں چاقو کے وار سے 3 بچوں سمیت 6  افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک استاد، دو والدین اور تین طالب علم شامل ہیں، جبکہ پولیس نے ایک 25  سالہ مشتبہ حملہ آور  کو گرفتار کر لیا، پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

    واضح رہے کہ  گزشتہ سال بھی چین کے صوبہ کنڈرگارٹن اسکول پر چاقو سے حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے تھے۔

    خیال رہے کہ چین میں بہت زیادہ پُر تشدد جرائم رپورٹ نہیں ہوتے جس کی بنیادی وجہ گن کنٹرول کے سخت قوانین اور پولیس کی مناسب سیکیورٹی ہے، تاہم پچھلے دہائی کے دوران چاکو سے حملوں کی کئی واقعات رپورٹ ہوئی ہیں۔

  • لندن میں چاقو بردار شخص کا ایک اور حملہ، نوجوان ہلاک

    لندن میں چاقو بردار شخص کا ایک اور حملہ، نوجوان ہلاک

    لندن : برطانوی دارالحکومت میں 17 سالہ جوان چاقو کے متعدد وار کے باعث ہلاک ہوگیا، مقتول جھگڑے کے دوران چاقو زنی کا شکار ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن کے مغربی علاقے اسلیورتھ میں مقتول اور قاتل کے درمیان نامعلوم وجوہات کی بنا پر جھگڑا ہورہا تھا کہ اس دوران ملزم نے متاثرہ نوجوان پر چاقو سے حملہ کردیا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوان حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگیا تھا جسے جائے حادثہ پر ہی پولیس نے اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کی لیکن وہ طبی امداد فراہم کرنے والے عملے کی آمد سے قبل موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے کہ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور میٹروپولیٹین پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور باقاعدہ شناخت کا جائزہ لینے کے بعد حتمی رپورٹ تشکیل دی جائے گی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس تاحال چاقو زنی کی واردات میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : لندن : تین لاکھ سے زائد بچے جرائم پیشہ گروہوں سے منسلک ہیں، چلڈرن کمشنر

    برطانیہ میں بچوں کے حقوق کے کام کرنے والے کمشنر کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 10 برس سے 17 برس کی عمر کے ایسے 27ہزار بچوں کی شناخت ہوئی جو صرف انگلینڈ میں جرائم پیشہ گروہوں سے وابستہ ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں 3 لاکھ 13 ہزار کم عمر بچے گینگ ممبر ہیں اور 34 ہزار بچے ایسے ہیں جو پُرتشدد جرائم کا تجربہ کرچکے ہیں۔

  • جرمنی، پناہ گزینوں کے لیے نرم دل رکھنے والی خاتون میئرپرانتہا پسند چاقو بردارکا حملہ

    جرمنی، پناہ گزینوں کے لیے نرم دل رکھنے والی خاتون میئرپرانتہا پسند چاقو بردارکا حملہ

    جرمنی : چاقو بردار شخص نے پناہ گزینوں کے لیے آواز اُٹھانے والی خاتون ٹاؤن میئر پر چھرے کے وار کر کے زخمی کردیا، حملہ آور کو جائے وقوعہ سے ہی حراست میں لے لیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق الٹینا کے مغربی علاقے کی 57 سالہ خاتون میئر انڈریاز ہولاسٹین پر پیر کے روز اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ایک ریسٹورینٹ میں موجود تھیں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئی.

    ریستورینٹ کے عملے نے ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف یہ کہ زخمی ٹاؤن میئر کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا بلکہ حملہ آور کو بھی قابو کر کے پولیس کے حوالے کیا.

    زخمی خاتون ٹاؤن میئر کو طبی امداد کے بعد چند گھنٹوں کے بعد ہی اسپتال سے فارغ کردیا گیا جس کے بعد مقامی پولیس نے ان کا بیان قلم بند کرلیا ہے اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے.

    پولیس کا کہنا ہے کہ 56 سالہ حملہ آور نے نشے کی حالت میں 30 سینٹی میٹر لمبے چاقو سے ٹاؤن میئر پر پناہ گزینوں کے حق میں بیان دینے پر حملہ کیا اور حملے سے قبل حملہ آور نے حکومت کی پناہ گزینوں سے متعلق آزادانہ پالیسی کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا.

    خاتون میئر نے اپنے بیان میں ریسٹورینٹ میں کام کرنے والے ملازم کا خصوصی شکریہ ادا کیا جس کی بروقت مداخلت سے وہ حملہ آور کے جان لیوا ضرب سے محفوظ رہیں اور فوری طور ہر اسپتال پہنچا دی گئیں.

    خیال رہے جرمنی میں پناہ گزینوں کو سہولیات فراہم کرنے اور سیاسی پناہ دینے کے حوالے سے متحرک سرکاری عہدوں پر فائز افراد کو انتہا پسندوں کی جانب سے نشانہ بنانے کا عمل جاری ہے جس کی حکومت نے سخت مذمت کی ہے.

  • پیرس : گرجا گھر پر چاقو بردار افراد کا حملہ ایک فرد ہلاک

    پیرس : گرجا گھر پر چاقو بردار افراد کا حملہ ایک فرد ہلاک

    پیرس : چاقو بردار حملہ آوروں کا گرجا گھر پر حملہ،  حملہ آوروں کے وار سے ایک فرد ہلاک جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا اور گرجا گھر میں موجود تمام مغویوں کو باحفاظت بازیاب کروالیا۔

    غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مسلح حملہ آوروں فرانس کے علاقے نوماندے میں واقع چرچ پر حملہ کیا جہاں 6 افراد موجود تھے، فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ چرچ میں موجود دونوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا ہے دونوں افراد نے چاقو کے زور پر چرچ میں موجود افراد کو یرغمال بنایا تھا۔

    FRANCE POST 3

    پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ’’حملہ آوروں نے یرغمال بنائے ہوئے 6 میں سے ایک فرد کو چاقو کے وار سے قتل کردیا ہے، چرچ پر حملہ اُس وقت کیا گیا کہ جب عبادتی تقریب ختم ہوگئی تھی‘‘۔

    FRANCE POST 2

    حملہ آوروں کے چرچ میں گھسنے کے بعد مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں حملہ آوروں کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔

    پڑھیں :  پیرس : سیکیورٹی الرٹ کے باوجود حملہ آور ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا

     یاد رہے رواں ماہ 15 جولائی کو فرانس کے ساحلی شہر نیس میں دہشت گردوں کی جانب سے اس وقت حملہ ہوا جب لوگ سڑک پر قومی تقریبات میں مصروف تھے، دہشت گردوں کی جانب سے اس منصوبے کو پایہ تکمیل پہنچانے کے لیے ٹرک کا استعمال کیا گیا تھا، پیرس کی انتظامیہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ عوام کو نشانہ بنانے والے ٹرک کی رفتار 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

    ٹرک ڈرائیور نے ساحلی شہر نیس کے مقام پر جمع لوگوں پر تیز رفتار ٹرک چڑایا جس کے باعث 84 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ٹرک میں سوار افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور سڑک پر موجود دو کلومیٹر تک افراد کو روندا گیا۔