Tag: چاقو کے وار سے قتل

  • برطانیہ میں سعودی طالبعلم چاقو کے وار سے قتل

    برطانیہ میں سعودی طالبعلم چاقو کے وار سے قتل

    برطانیہ کے شہر کیمبرج کے جنوب میں واقع مل پارک میں ایک دل سوز واقعہ رونما ہوا، ایک سعودی طالبعلم کو چاقو کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی پولیس نے واقعے میں ملوث ہونے کے شبے میں دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جن سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    کیمبرج شائر پولیس کے مطابق 21 سالہ شخص کو قتل کے شبے جبکہ 50 سالہ شخص کو مجرم کی مدد کرنے کے شبے میں گرفتار کرلیا گیا ہے، دونوں تھورپ ووڈ پولیس اسٹیشن میں ہیں۔

    کیمبرج پولیس کو گزشتہ جمعے کی رات 11 بجکر 27 منٹ پرتشدد کی اطلاع کے بعد بلایا گیا ایک 20 سالہ نوجوان زخمی حالت میں پایا گیا، اسے سنیچر کی صبح مردہ قرار دے دیا گیا۔

    برطانوی حکام نے باضابطہ طور پر مقتول کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم اتوار کو الاخباریہ اور العربیہ کی رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ محمد القاسم سعودی شہری اور ای ایف انٹرنیشنل لینگویج کیمپس کا طالبعلم تھا جو ایک نجی اسکول ہے۔

    سعودی عرب: غیرملکی ڈاکٹر اور اہلیہ گاڑی میں دم گھٹنے سے ہلاک

    اسکول انتظامیہ نے سعودی طالبعلم کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ’ہم پولیس کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں جو اس واقعہ کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

    ’ہم اس المناک واقعہ سے متاثرہ تمام طلبا اور عملے کو مدد فراہم کر رہے ہیں، ہم نے کونسلنگ سیشن کا اہتمام کیا ہے۔ تمام طلبا کی سیفٹی اور سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔‘

  • 13 سالہ لڑکے نے سوتی ہوئی ماں کو چاقو کے وار سے قتل کردیا

    13 سالہ لڑکے نے سوتی ہوئی ماں کو چاقو کے وار سے قتل کردیا

    ایک نہایت افسوناک واقعے میں 13 سالہ لڑکے نے اپنی سوتی ہوئی ماں پر 40 سے زیادہ بار چاقو کے وار کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلوریڈا میں استغاثہ نے عدالت کو بدھ کے روز بتایا کہ اکتوبر میں 13 سالہ لڑکے نے اپنی ماں کو قتل کرنے کے لیے جس چاقو کا استعمال کیا تھا اسے حال ہی میں ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری میں بھیجا گیا تھا۔

    ڈیریک روزا نامی لڑکے پر الزام ہے کہ اس نے اپنی ماں کو اس وقت موت کے گھاٹ اتار دیا جب وہ گھر میں اپنی نوزائیدہ بیٹی کے قریب سو رہی تھی۔

    بدھ کو ہونے والی عدالتی سماعت کے دوران، روزا کے وکلا نے استغاثہ پر دباؤ ڈالا کہ انھیں باڈی کیم فوٹیج اور جائے وقوعہ سے لی گئی مختلف اشیا کے نتائج کیوں نہیں دکھائے جارہے ہیں۔

    اس حوالے سے استغاثہ نے وضاحت کی کہ ثبوتوں کو اس ہفتے لیب بھیجا گیا تھا جبکہ سیکریٹ سروس نے حال ہی میں روزا کا فون بھی واپس کردیا ہے۔

    روزا نے مبینہ طور پر اپنی ماں کو 40 سے زیادہ بار چھرا گھونپا تھا جب وہ اپنی نومولود بیٹی کے پاس سو رہی تھی تاہم لڑکے نے اپنی بہن کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا تھا۔

    نوعمر لڑکے نے مبینہ طور پر تفتیش کاروں کو بتایا کہ وہ کیسے بیدار ہوا اور باورچی خانے سے چاقو لاکر اپنی ماں پر وار کیا۔

    اپنی ماں کو قتل کرنے کے بعد، روزا نے مبینہ طور پر ایک دوست کو اپنی ماں کی دو تصاویر اور ایک سیلفی بھیجی تھی جس میں بظاہر اس کے ہاتھوں پر خون دکھائی دے رہا تھا۔

    نوجوان نے مبینہ طور پر بتایا کہ اس نے اپنی مردہ ماں کی تصاویر کسی ایسے شخص کو بھیجی ہیں جس سے وہ آن لائن ملا تھا۔ اس نے بتایا کہ پورے فرش پر خون ہے۔

    لڑکے نے اپنی ماں کو کس وجہ سے قتل کیا اس حوالے سے اب تک وضاحت سامنے نہیں آسکی تاہم پولیس نے کیس پر مزید تفتیش کررہی ہے۔