Tag: چاقو

  • لارنس برانڈ نے بیوی کو چاقو کے 59 وار سے کیوں مارا؟

    لارنس برانڈ نے بیوی کو چاقو کے 59 وار سے کیوں مارا؟

    لندن : برطانوی عدالت اپنی اہلیہ کو دھوکے سے قتل کرنے کے جرم میں 16 برس قید کی سزا سنا دی، ملزم نے اپنی شریک حیات کو چاقو کے 59 وار کرکے قتل کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ریاست انگلینڈ کے گاؤں شین فلیڈ کے رہائشی لارنس برانڈ کو عدالت نے اپنی بیوی پر دھوکے کا الزام لگاکر  قتل کرنے کے جرم میں قید کی سزا سناتے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ لارنس نے اپنی اہلیہ انجیلا متھل کو باورچی خانے میں استعمال ہونے والے چاقو سے حملہ کرکے قتل کیا تھا، لارنس نے انجیلا پر چاقو کے 59 وار کیے تھے جو مقتولہ کے گلے اور سینے پر لگے۔

    مقتولہ کی وکیل نے بتایا کہ 41 سالہ انجیلا متھل نے قتل سے ایک روز قبل اپنے وکیل سے علیحدگی سے متعلق گفتگو کی تھی۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ لارنس برانڈ نے شریک حیات کو قتل کرنے کے 45 منٹ بعد 999 پر کال کرکے پولیس کو قتل کی اطلاع دیا اور اعتراف جرم کیا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق 45 سالہ لارنس نے عدالت کو بتایا کہ ’میری بیوی مجھے کچھ عرصے پاگل کرنے کی کوشش کررہی تھی‘ وہ مجھے چھوڑ کر جانا چاہتی تھی اور میں ایسا نہیں چاہتا‘۔

    عدالت نے مجرم کا بیان قلمبند کرنے کے بعد لارنس برانڈ کو 16 برس 88 ماہ قید کی سزا سنا تھے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

    برطانوی میڈیا نے بتایا مقتولہ اور تاقل کی سنہ 2004 میں ہالینڈ میں ملاقات ہوئی تھی اور دونوں دو سال قبل ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

  • برطانیہ: ایک دن میں چاقو زنی کی متعدد وارداتیں، 5 افراد زخمی

    برطانیہ: ایک دن میں چاقو زنی کی متعدد وارداتیں، 5 افراد زخمی

    لندن: برطانیہ میں ایک ہی دن میں چار چاقو زنی کی وارداتوں کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی لندن میں یکے بعد دیگر چاقو کے حملوں کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے، جس سے شہریوں میں خوف واہراس پایا جاتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس کو راہگیروں پر عقب سے حملہ کرنے والے شخص کی تلاش ہے، پولیس نے شہریوں کو چوکنا رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 45 سالہ خاتون بھی شامل ہے جس کی حالت تشویشناک ہے، حملہ آور ایک ہی ہے جبکہ تمام حملے اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

    چاقو زنی کی وارداتوں کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور ذہنی مرض کا شکار ہوسکتا ہے، گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    پولیس کی جانب سے چند گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں ہیں جن سے پولیس تفتیش کررہی ہے، البتہ مرکزی ملزم قانون کے شکنجے سے تاحال باہر ہے۔

    سیکیورٹی اہلکاروں نے بتایا ہے کہ حملہ آور سیاہ فام ہے جس کا قد تقریباً چھ فٹ تین انچ ہے اور اس نے گہرے رنگ کے کپڑے پہنچ رکھے ہیں، شہریوں کو ایسی صورت حال میں محتاط رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

    لندن میں چاقو بردار شخص کا ایک اور حملہ، نوجوان ہلاک

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں برطانوی دارالحکومت میں 17 سالہ جوان چاقو کے متعدد وار کے باعث ہلاک ہوگیا تھا، مقتول جھگڑے کے دوران چاقو زنی کا شکار ہوا۔

  • برطانوی شوہر نے ہسپانوی اہلیہ کو چاقو سے قتل کردیا

    برطانوی شوہر نے ہسپانوی اہلیہ کو چاقو سے قتل کردیا

    میڈرڈ : ہسپانوی پولیس نے خاتون کی چاقو زنی کی واردات میں ہلاکت کے بعد برطانوی شوہر کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپین کے شہر کوسٹا ڈیل سول میں 58 سالہ ہسپانوی خاتون کی ناگہانی موت کے بعد پولیس نے مقتولہ کے 55 سالہ برطانوی شوہر کو گرفتار کرلیا۔

    ہسپانوی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص اپنی ہسپانوی اہلیہ کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی نقصان پہنچایا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے تھا کہ مقتولہ کو کوسٹا ڈیل سول کے معروف ریزورٹ استیپونیا میں قتل کیا گیا، گرفتار شخص پولیس کی نگرانی میں اسپتال میں زیر علاج ہے، حکام نے ابھی تک گرفتار برطانوی شخص نام ظاہر نہیں کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آئیں اور نہ ہی یہ واضح ہوسکا ہے کہ خاتون کی موت چاقو لگنے سے ہوئی ہے یا موت کی وجہ کچھ اور ہے تاہم نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول خاتون کی موت چاقو زنی کے باعث ہوئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا بیٹا حادثے کے وقت گھر میں موجود تھا جو واقعے کا چشم دید گواہ ہے۔

    اسپین: ایک اور برطانوی سیاح اپارٹمنٹ سے مردہ حالت میں برآمد

    خیال رہے کہ گزشتہ برس جون میں مذکورہ علاقے میں ہی 65 فٹ کی بلندی سے 20 سالہ ٹام ہاگیز نامی برطانوی سیاح کی لاش برآمد ہوئی تھی، جبکہ اپریل میں اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی دو شہزہ نتالی چورمک بھی اپارٹمنٹ کی ساتویں منزل پر مردہ حالت میں پائی گئی تھی۔

  • سنکیانگ میں مسلح افراد کےحملےمیں 5افراد ہلاک

    سنکیانگ میں مسلح افراد کےحملےمیں 5افراد ہلاک

    سنکیانگ : چین کے مسلم اکثریتی صوبےسنکیانگ میں چاقو سے مسلح حملہ آوروں نے پانچ افراد کو ہلاک جبکہ پانچ افراد کو زخمی کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق سنکیانگ کےعلاقے پشان میں مسلح حملہ آوروں نے پانچ افراد کو قتل کیا،پولیس کی کارروائی کے دوران تینوں حملہ آور فائرنگ میں مارے گئے۔

    سنکیانگ حکومت کےمطابق حملے کے چند منٹ بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی اور اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔تاحال اس حملے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور نہ ہی کسی تنظیم یا گروہ نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

    چین کے حکام نے دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر شمال مغربی علاقےسنکیانگ پر بارڈر کنٹرول مزید سخت کرنے کا حکم دیا ہے

    یاد رہے کہ چین کی اویغور اقلیتی برادری کی اکثریت سنکیانگ میں رہائش پذیر ہے اور خطے کی 45 فیصد آبادی ایغور مسلمانوں پر مشتمل ہے۔

    واضح رہے کہ سنکیانگ کی سرحدیں پاکستان اور افغانستان کے علاوہ چار وسطی ایشیائی ممالک سے بھی ملتی ہیں۔

  • سوئٹزرلینڈ کے شہر سینٹ گیلن میں ٹرین مسافروں پر چاقوسے حملہ

    سوئٹزرلینڈ کے شہر سینٹ گیلن میں ٹرین مسافروں پر چاقوسے حملہ

    برن :مشرقی سوئٹزرلینڈ میں ریل گاڑی کے مسافروں پرحملہ آور نے چاقو کے وارکرکے متعدد مسافروں کوزخمی کردیا جس کے بعد ٹرین میں آگ لگادی.

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ سوئٹزرلینڈ کے شہر سینٹ گیلن کینٹن کے علاقے سالیز میں پیش آیا جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

    مشتبہ حملہ آور کی عمر 27 برس بتائی گئی ہے اور اسے بھی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم حملے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی.

    گرینج کے مقامی وقت کے مطابق یہ واقعہ دوپہر ساڑھے 12 بجے اس وقت پیش آیا جب ریل گاڑی سالیز اسٹیشن کے قریب پہنچی.یہ اسٹیشن پچز اور سینوالڈ کے دیہات کے درمیان واقع ہے.

    ٹرین حملےکے زخمیوں میں ایک بچے کے علاوہ ایک لڑکی، لڑکا جن کی عمریں 17 برس بتائی گئی ہیں، 34 اور 43 سال کی دو خواتین اور ایک 50 سالہ شخض شامل ہیں.

    خیال رہے کہ اس قسم کے حملوں سے خبردار رہنے کے لیے یورپی ریاستوں میں پہلے ہی الرٹ جاری کیا جا چکا ہے جس کی وجہ حالیہ عرصے میں کسی اکیلے مسلح شخص کی جانب سے کیے جانے والے متعدد حملے ہیں.

    *برلن :جرمنی کے شہر ورزبرگ میں ایک شخص کا ٹرین میں کلہاڑی سے حملہ

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ایک افغان پناہ گزین نے جنوبی جرمنی میں کلہاڑی کے وار کر کے چار افراد کو زخمی کیا تھا.

    واضح رہے کہ شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے ایک ویڈیو کے ذریعے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی.

  • ٹوکیو: چاقو سے حملہ،19افراد ہلاک

    ٹوکیو: چاقو سے حملہ،19افراد ہلاک

    ٹوکیو: جاپان کےساگامیہارا شہر میں معذور افراد کی نگہداشت کے لیے قائم ایک رہائشی سینٹر میں چاقو سے کیے جانے والے حملے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہو گئے.

    تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب کیے جانے والے اس حملے میں متعدد زخمی افراد کی حالت تشویش ناک ہے،حملہ آور مقامی وقت کے مطابق شب ڈھائی بجے اس ادارے کی عمارت میں داخل ہوا اور اس نے لوگوں پر چاقو سے وار کرنا شروع کیا جس کے نتیجے میں انیس افراد جان کی بازی ہار گئے.

    پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے جس کی عمر 26سال ہے اور اس شخص نے خود پولیس سٹیشن جا کر اعتراف کیا کہ یہ قتل اس نے کیے ہیں.

    جاپان کے سرکاری خبر رساں ادارے این ایچ کے کا کہنا ہے کہ مبینہ حملہ آور سوکی یمایوری گارڈن فیسیلٹی نامی معذوروں کے اس ادارے کا سابقہ ملازم ہے،یہ ادارہ ٹوکیو کے جنوب مغرب میں40 کلومیٹر دور واقع ہے.

    واقعے کے وقت وہاں عملے کے آٹھ ارکان موجود تھے جبکہ اس ادارے میں 149 افراد رہائش پذیر ہیں.

    *بیت الخلاء کی بدبو، بیوی نے شوہرکو قتل کردیا

    واضح رہے اس سے قبل سنہ 2008 میں ٹوکیو میں ایک شخص نے لوگوں پر چاقوں کے وار کیے تھے جس کے نتیجے میں سات ہلاکتیں ہوئیں تھیں جبکہ سنہ 2001 میں اوساکا کے پرائمری سکول میں ایک ذہنی مریض نے آٹھ بچوں کو چاقو کے وار کر کے ہلاک کیا تھا.