Tag: چالیس دہشت گرد ہلاک

  • غزہ حملے کے بعد مصر نے 40 دہشت گرد مار دیے

    غزہ حملے کے بعد مصر نے 40 دہشت گرد مار دیے

    غزہ: مصر کے زیرِ انتظام علاقے غزہ میں سڑک کنارے بم حملے کے بعد مصری پولیس نے کریک ڈاؤن میں چالیس مبینہ دہشت گرد مار دیے۔

    تفصیلات کے مطابق غزہ میں سیاحوں کی ایک بس سڑک کنارے بم کی زد میں آنے کی وجہ سے تین ویت نامی سیاح جب کہ ایک مصری گائیڈ جاں بحق ہو گئے تھے، جس کے بعد مصری پولیس نے علاقے میں کریک ڈاؤن کیا۔

    [bs-quote quote=”دہشت گرد ریاستی و سیاحتی اداروں اور چرچز پر مسلسل حملوں کی تیاری کر رہے تھے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”مصری وزارتِ داخلہ”][/bs-quote]

    خوں ریز واقعے کے بعد مصری پولیس نے غزہ کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے، جن کے دوران پولیس نے مبینہ طور پر چالیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

    مصری وزارتِ داخلہ کے مطابق بم حملے اہرام کے لیے مشہور علاقے غزہ اور آشوب زدہ جزیرہ نمائے سینا میں کیے گئے۔

    مصری وزارتِ داخلہ کے مطابق تیس دہشت گرد غزہ کے علاقے میں دو چھاپوں کے دوران مارے گئے جب کہ دس دہشت گرد شمالی سینا میں مارے گئے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں معلومات ملنے کے بعد کی گئیں، دہشت گرد ریاستی و سیاحتی اداروں اور چرچز پر مسلسل حملوں کی تیاری کر رہے تھے۔


    یہ بھی پڑھیں:  مصر: قاہرہ میں سیاحوں کی بس سڑک کنارے بم سے ٹکرا گئی، چار افراد ہلاک


    حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نیشنل سیکورٹی کو اطلاع ملی کہ دہشت گردوں کا ایک گروپ ریاستی اداروں بالخصوص معاشی اداروں، سیاحت، مسلح افواج، پولیس اور عیسائیوں کی عبادت گاہوں پر شدید حملوں کی سیریز کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

    خیال رہے کہ جمعے کی شام کو غزہ اہرام کے قریب ضلع الحرم میں سڑک کنارے نصب بم کی زد میں سیاحوں کی ایک بس آ گئی تھی، جس میں چار افراد جاں بحق ہو گئے تھے، جب کہ 11 ویت نامی سیاح اور مصری بس ڈرائیور زخمی ہوگئے تھے۔

  • شوال: سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی،18شدت پسند مارے گئے

    شوال: سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی،18شدت پسند مارے گئے

    شوال: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی شدت پسندوں کے خلاف فضائی کارروائی میں اٹھارہ شدت پسند مارے گئے۔

    شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہے۔

    فورسز کی فضائی کارروائی میں اٹھارہ شدت ہلاک ہوگئے، سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے خلاف مستقل لڑرہی ہیں۔

    عسکری ذرائع کے مطابق شوال میں تین روز سے جاری فضائی کارروائی میں اب تک ایک سو اٹھ شدت پسند مارے جاچکے ہیں

  • شمالی وزیرستان، خیبرایجنسی میں کاروائی 65 دہشت گردہلاک

    شمالی وزیرستان، خیبرایجنسی میں کاروائی 65 دہشت گردہلاک

    خیبرایجنسی: شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائیاں کی، جس میں پینسٹھ دہشت گرد مارے گئے۔

     آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کی،جس میں پچاس دہشت گرد مارے گئے۔

     سیکورٹی فورسز نے شوال کے علاقے گھرلا مائی میں دہشتگردوں کےٹھکانوں پرحملےکیے، جس میں دہشتگردوں کےٹھکانے اور گولہ بارود بھی تباہ ہوا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی میں ہلاک ہونے والے پندرہ دہشت گردوں میں دو خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائی پاک افغان سرحدی علاقے رجگال سیکٹرمیں کی گئی، جس میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں۔

  • پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی، چالیس دہشت گرد ہلاک

    پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی، چالیس دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان : پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرکے چالیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، حملےمیں  متعدد دہشت گرد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک آرمی کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ اب تک کی جانے والی کاررائیوں میں سینکڑوں دہشت گردوں کو ٹھکانے لگایا جاچکا ہے۔ جس نے اُن کی کمر توڑ دی ہے۔

    شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر میزائل داغے۔امن کے دشمنوں پر شوال میں جیٹ طیاروں نے بمباری کی۔

    فضائی آپریشن دوپہر کے بعد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کارروائی میں چالیس دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں پر زمین اور فضا دونوں سے حملے کئے جا رہے ہیں۔ دہشت گردوں کی ہلاکتوں اور فرار ہونے سے علاقے میں امن بحال ہو رہا ہے۔

    پاک فوج کا عزم ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب جاری رہے گا۔