Tag: چاند نظر آگیا

  • ماہ رجب کا چاند نظر آگیا، شب معراج 13اپریل کو ہوگی، مفتی منیب الرحمان

    ماہ رجب کا چاند نظر آگیا، شب معراج 13اپریل کو ہوگی، مفتی منیب الرحمان

    کراچی : ماہ رجب المرجب کا چاند نظر آگیا، شب معراج13اپریل کوجمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ہوگی، ماہ رمضان المبارک دو ماہ کی دوری پر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رجب المرجب کا چاند دیکھنےکیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا۔

    اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ اسلامی کلینڈر کے ساتویں ماہ مبارک رجب المرجب کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے مطابق پہلی رجب 19مارچ بروز پیر جبکہ شب معراج13اپریل جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب ہوگی۔

    حرمت والا مہینہ، جس میں جنگ و قتال منع ہے

    لفظ رجب، ترجیب سے نکلا ہے جس کے معنی تعظیم کے ہیں، رجب المرجب ہجری کلینڈر کا ساتواں مہینہ ہے، یہ حرمت والے چار ماہ میں شامل ہے۔

    دین اسلام میں اس ماہ میں بھی جنگ اور قتل کرنا ممنوع قرار دیا گیا ہے،اس ماہ میں توبہ جلد قبول ہوتی ہے اس ماہ کا ایک نام الاصب بھی ہے جس کے معنی ہیں تیز بہاؤ، یعنی توبہ جلد قبول ہوتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشوراتوارکوہوگا

    محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشوراتوارکوہوگا

    اسلام آباد : محرم کا چاند نظر آ گیا، یوم عاشور یکم اکتوبر بروز اتوار ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی زونل ہلال کمیٹی نے ماہ محرم کا چاند دیکھنے کی تصدیق کردی ہے، کمیٹی نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

    زونل کیمیٹی کے مطابق کل محرم الحرام کی پہلی تاریخ اور یوم عاشور یکم اکتوبر بروز اتوار ہوگا، ذرائع کے مطابق مرکزی رویت ہلال کیمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے بھی ماہ محرم الحرام کا چاند نظر آنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔


    مزید پڑھیں: محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئےرویت ہلال کمیٹی کااجلاس


     واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق محرم کے چاند کی پیدائش گزشتہ روز سبح ساڑھے دس بجے ہوئی،

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ماہ شوال کا چاند نظر آگیا، کل بروزپیرعید الفطرمنائی جائیگی

    ماہ شوال کا چاند نظر آگیا، کل بروزپیرعید الفطرمنائی جائیگی

    اسلام آباد : پاکستان میں عید کا چاند نظر آگیا، کل ملک بھر میں عید الفطر منائی جائے گی، جبکہ بھارت میں بھی عید  کا چاند نظر آگیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کی جانب سے اہل پاکستان کو چاند مبارک ہو۔

    تفصیلات کے مطابق ماہ شوال کاچاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمٰن کی زیرصدارت اسلام آباد میں ختم ہوگیا۔

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ماہ شوال کا چاند نظر آنے کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد کل بروز پیر یکم شوال المکرم 26جون کو ملک بھر میں مذہبی جوش خروش کے ساتھ عید الفطر منائی جائے گی۔

    اجلاس کے دوران کمیٹی کو ملک کے مختلف حصوں سے شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں ملیں۔ مفتی منیب الرحمٰن کے مطابق کمیٹی میں شامل تمام علماء کرام کی موجودگی میں ملک کے مختلف مقامات سے عید کا چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

  • رجب المرجب کا چاند نظر آگیا

    رجب المرجب کا چاند نظر آگیا

    کراچی: اسلامی کلینڈر کے ساتویں ماہ مبارک رجب المرجب کا چاند نظر آگیا، کل بروز جمعرات یکم رجب ہوگی۔

    رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوا جس کے بعد مفتی منیب نے چاند نظر آنے اور کل یکم رجب المرجب ہونے کا اعلان کیا۔

    حرمت والا مہینہ، جنگ و قتال منع:

    لفظ رجب، ترجیب سے نکلا ہے جس کے معنی تعظیم کے ہیں، رجب المرجب ہجری کلینڈر کا ساتواں مہینا ہے، یہ حرمت والے چار ماہ میں شامل ہے، دین اسلام میں اس ماہ میں بھی جنگ اور قتل کرنا ممنوع ہے،اس ماہ میں توبہ جلد قبول ہوتی ہے اس ماہ کا ایک نام الاصب بھی ہے جس کے معنی ہیں تیز بہاؤ، یعنی توبہ جلد قبول ہوتی ہے۔

    ارشاد باری تعالیٰ:

    اِنَّ عِدَّةَ الشُّهُوْرِ عِنْدَ اللّـٰهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِىْ كِتَابِ اللّـٰهِ يَوْمَ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضَ مِنْـهَآ اَرْبَعَةٌ حُرُمٌ ۚ ذٰلِكَ الـدِّيْنُ الْقَيِّـمُ ۚ فَلَا تَظْلِمُوْا فِيْـهِنَّ اَنْفُسَكُمْ ۚ وَقَاتِلُوا الْمُشْرِكِيْنَ كَآفَّةً كَمَا يُقَاتِلُوْنَكُمْ كَآفَّةً ۚ وَاعْلَمُوٓا اَنَّ اللّـٰهَ مَعَ الْمُتَّقِيْنَ (36)

    ترجمہ: مہینوں کی گنتی اللہ کے نزدیک کتاب اللہ میں 12 ہے‘ اسی دن سے جب سے آسمان و زمین کو اس نے پیدا کیا ان میں سے چار حرمت والے ہیں۔ یہی درست دین ہے‘ تم ان مہینوں میں اپنی جانوں پر ظلم نہ کرو اور تم تمام مشرکوں سے جہاد کرو جیسا کہ وہ تم سب سے لڑتے ہیں اور جان رکھو کہ اللہ تعالیٰ متقیوں کے ساتھ ہے۔

    بے شک اللہ کے ہاں مہینوں کی گنتی بارہ ہے اللہ کی کتاب میں جس دن سے اللہ نے زمین اور آسمان پیدا کیے، ان میں سے چار عزت والے ہیں، یہی سیدھا دین ہے، سو ان میں اپنے اوپر ظلم نہ کرو، اور تم سب مشرکوں سے لڑو جیسے وہ سب تم سے لڑتے ہیں، اور جان لو کہ اللہ پرہیزگاروں کے ساتھ ہے۔

    حدیث شریف:

    ایک مشہور حدیث شریف ہے کہ رجب اللہ کا، شعبان میرا اور رمضان میری امت کا مہینہ ہے۔

  • ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا

    ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا

    کراچی: ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا،اسلامی سال 1438 ہجری کا آغاز ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری تھا۔

    اجلاس میں ملک بھر سے ملنے والی شہادتوں کے بعد ماہ محرالحرام کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا اور یومِ عاشور 12 اکتوبر بروز بدھ کو ہوگا،علاوہ ازیں ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

    حکومت سندھ نے محرم الحرام میں سیکورٹی کو ممکن بنانے کے غرض سے وفاقی حکومت سے 8 سے 10 محرم تک صبح 8 سے شام 8 بجے تک موبائل سروس معطل رکھنے کی استدعا کی ہے۔

    جب کہ سندھ حکومت محرم الحرام کے پہلے عشرے کے آخری تین دن 8 محرم سے 10 محرم تک صوبے کے اہم اورفرقہ واریت کے حوالے سے کشیدہ شہروں میں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کرنے پرغور کررہی ہے۔

    دوسری جانب ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت رینجرز افسران اہم اجلاس میں محرم الحرام کی سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا،ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق رینجرز کراچی اور اندرون سندھ جلوسوں کی نگرانی کرے گی اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اینٹی ٹیریرسٹ ایکٹ کے تحت فوری اور سخت کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

  • چاند نظر آگیا، ملک بھر میں عید الفطر کل ہوگی

    چاند نظر آگیا، ملک بھر میں عید الفطر کل ہوگی

    لاہور:شوال المکرم کا چاند نظر آگیا، کل بدھ کو ملک بھر میں عید الفطر منائی جائے گی، خلیجی ممالک میں بھی کل عید ہوگی، بنگلہ دیش اور بھارت میں چاند نظر نہیں آیا وہاں عید الفطر جمعرات کو ہوگی۔

    عید الفطر کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس لاہور میں ہائی کورٹ کے نزدیک منعقد ہوا، قبل ازیں یہ اجلاس کراچی میں ہوتا تھا تاہم اب پندرہ برس بعد یہ اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔

    اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمن نے کی اور شہادتوں کی بنیاد پر چاند نظر آنے کے بعد بدھ کو عید الفطر ہونے کا اعلان کیا۔

    قبل ازیں محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ عید الفطر کے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے، چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند کی عمر 27 گھنٹے 51منٹ پر محیط ہوگی جسے غروب آفتاب کے بعد 36سے 40 منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔

    محکمہ موسمیات نے مزید کہا تھا کہ کراچی میں مطلع ابر آلود ہے اس لیے کراچی میں چاند نظر آنے کا امکان کم ہے۔

    کراچی میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مولانا اسد دیو بندی نے کی جب کہ محکمہ موسمیات، اسپارکو اور نیوی کے ماہرین نے معاونت کی۔

    دریں اثنا خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش میں عید الفطر کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد بنگلہ دیشی حکومت نے عید الفطر جمعرات کو منانے کا اعلان کردیا اسی طرح بھارت میں  نئی دہلی کی شاہی مسجد کے امام احمد بخاری نے  چاند نظر نہ آنے کا باقاعدہ اعلان کیا جس کے بعد وہاں بھی عید الفطر جمعرات کو ہوگی۔

  • ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا

    ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا

    کراچی: ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا،اسلامی سال 1437 ہجری کا آغاز ہوگیا۔

    ،تفصیلات کے مطابق کراچی میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئےمفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری تھا۔

    اجلاس میں ملک بھر سے ملنے والی شہادتوں کے بعد ماہ محرالحرام کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا اور یومِ عاشور 24 اکتوبر بروز ہفتہ ہوگا،علاوہ ازیں ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

    حکومتَ سندھ  نے محرم الحرام میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر 8، 9، 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

    جبکہ پولیس حکام کے مطابق محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کی نگرانی سپارکو کے سرویلنس نظام کے ذریعے کی جائے گی اور اس کے علاوہ رینجرز اور پولیس مشترکہ کنٹرول روم بھی قائم کررہے ہیں۔

    محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے کراچی سمیت سندھ اور پشاور میں پلان ترتیب دے دیا گیا، پشاور میں پہلی بار پہلی بارجلوس کی سیکیورٹی کیلئے آن لائن نقشے تیار کیے گئے ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان علماءکونسل نے محرم الحرام میں امن و امان اور مسالک کے درمیان رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے 10 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔

  • ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند نظرآگیا

    ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند نظرآگیا

    کراچی: محرم الحرام کا چاند نظر آگیا،تفصیلات کے مطابق کراچی میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئےمفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

    اجلاس میں ملک بھر سے ملنے والی شہادتوں کے بعد ماہ محرالحرام کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا اور یومِ عاشور چار نومبر بروز منگل ہوگا،علاوہ ازیں ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

    اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز سیکیورٹی کے فرائض انجام دینگے۔جبکہ فوج اسٹینڈ بائی ہوگی۔ فوج کسی بھی نا خوشگوارواقعے کی صورت میں فوری حرکت میں آئےگی۔

    ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ محرم کے دوران کراچی میں سیکیورٹی کےسخت انتظامات کئے جارہے ہیں۔ سیکیورٹی کیلئے بیس سے بائیس ہزاراہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ اہم مقامات کی سوئپنگ اورسرچنگ بھی کرے گی۔ ایس ایس پی سکھر کے مطابق محرم الحرام کے دوران سات ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

    جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے چار سو رینجرز کے جوان موجود ہوں گے،جبکہ آرمی کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔ ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے محرم میں اسلحہ کی نمائش ، افغان مہاجرین کی نقل و حرکت، ہوائی فائرنگ ، لاؤڈ اسپیکرکے غلط استعمال پرپابندی لگادی ہے۔