جاپان میں تازہ کٹائی کے بعد چاول مارکیٹ میں آنا شروع ہوگئے ہیں لیکن ماہرین کا ماننا ہے کہ نیا چاول پچھلے سال کے مقابلے میں زیادہ مہنگا ہوگا۔
عوام کےلیے چاول کی قیمتیں جاپان میں بدستور غیرمعمولی طور پر بلند ہیں، ٹوکیو کے شِیبُویا وارڈ میں واقع ایک دکان نے پچھلے ہفتے جنوب مغربی پریفیکچر ساگا سے آیا ہوا نیا کوشی ہِیکاری چاول فروخت کرنا شروع کیا اور اس کی قیمت پہلے کے مقابلے میں کافی زیاد ہے۔
ٹیکس کےساتھ 5 کلوگرام چاول کا ایک تھیلا اس وقت 5,500 ین (تقریباً 37امریکی ڈالرز) میں فروخت ہو رہا ہے۔
پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں چاولوں کی یہ قمت لگ بھگ 60 فیصد زیادہ ہے، دکانداروں کا کا کہنا ہے کہ زرعی کوآپریٹوز کسانوں کو ایڈوانس ادائیگی میں اضافہ کر رہے ہیں، جس کا اثر تھوک اور پرچون دونوں قیمتوں پر پڑ رہا ہے۔
دکان کے نمائندے کوئیکے تاداؤ نے چاولوں کی زیادہ قیمت کے حوالے سے بتایا کہ کوشی ہیکاری اور دیگر اعلیٰ اقسام کی قیمتیں اب بھی پچھلے سال کی مہنگی فصل سے متاثر ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ چاول کی قیمت سے متعقل صورتحال واضح نہیں ہے، چاول کی قیمتیں حکومت کے ذخیرہ شدہ چاول کی تقسیم اور اس سال کی مجموعی پیداوار پر منحصر ہوں گی۔
https://urdu.arynews.tv/japan-decline-rice-prices-people-dissatisfied/