Tag: چاکلیٹ

  • سیاہ چاکلیٹ کے فوائد

    سیاہ چاکلیٹ کے فوائد

    اگر آپ چاکلیٹ کھانے کے شوقین ہیں تو اسے پڑھ کر یقیناً آپ بہت خوش ہوں گے۔ سیاہ چاکلیٹ گو کہ کھانے میں تھوڑی سی کڑوی ہوتی ہے مگر اس کے بے شمار فائدے ہیں۔

    سیاہ چاکلیٹ میں ایپی کیچن نامی مادہ موجود ہوتا ہے جو صحت کے لیے بے حد فائدہ مند ہے۔ یہ مادہ سفید یا بھوری چاکلیٹ میں موجود نہیں ہوتا اور یہی مادہ سیاہ چاکلیٹ کو صحت کے لیے فائدہ مند بناتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ بلیک چاکلیٹ میں ایسے کیا فوائد موجود ہیں۔

    یہ آنتوں اور رگوں کے لیے فائدہ مند ہے۔

    یہ آپ کی خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے۔

    اس سے دل کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔

    یہ مسلز کے سیلز کی کارکردگی میں اضافہ کرتا ہے اور وہ زیادہ آکسیجن کو خون میں پمپ کرتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق اگر کھلاڑی اپنی ٹریننگ کے دوران سیاہ چاکلیٹ کا استعمال کریں تو ان کی قوت میں اضافہ ہوگا۔

    البتہ کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ چاکلیٹ سے وزن میں اضافہ ہوتا ہے چنانچہ یہ کھلاڑیوں کی کارکردگی پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔ اس بارے میں طبی ماہرین تذبذب کا شکار ہیں۔

    تحقیق کے مقصد کے لیے جب سائیکلسٹوں کو 2 ہفتے تک سیاہ چاکلیٹ کا استعمال کروایا گیا تو ریس کے دوران ان کی کارکردگی میں اضافہ دیکھا گیا۔ ان کے تھکنے میں کمی آئی، انہوں نے آکسیجن کا استعمال کم کیا اور یوں وہ زیادہ دور تک جانے میں کامیاب ہوئے۔

    لیکن خیال رہے کہ روزانہ سیاہ چاکلیٹ کی بار کھانا قطعی فائدہ مند نہیں۔ ہفتے میں 3 سے 4 دفعہ صرف 40 گرام چاکلیٹ ہی یہ سارے کام کر سکتی ہے۔

  • چاکلیٹ نقصان دہ نہیں بلکہ صحت کیلئے مفید ہے، تحقیق

    چاکلیٹ نقصان دہ نہیں بلکہ صحت کیلئے مفید ہے، تحقیق

    لندن: چاکلیٹ کا کھانے کا شوق بچوں کو ہی نہیں بڑوں کو بھی ہوتا ہے اگر نہیں بھی ہے تو اب فوری چاکلیٹ کھانا شروع کردیں کیونکہ برطانیہ میں اس پر نئی تحقیق کی گئی جس میں ثابت ہوا ہے کہ چاکلیٹ مزے دار ہونے کے ساتھ ساتھ صحت مند بھی ہوتی ہے۔

    بعض لوگوں کا خیال ہے کہ سفید چاکلیٹ اکثر چینی سے بنی  ہوتی ہے اور صحت کے لیے نقصان دہ ہے، تاہم واضح رہے کہ براؤن چاکلیٹ میں ایسا کچھ نہیں بلکہ اس کے اندر بھرپور توانائی چھپی ہوتی ہے جو زبان کو ذائقہ دینے کے ساتھ  جسم کو کئی بیماریوں سے بھی بچاتی ہے، یہ انسانی جسم کی قوت مدافعت پیدا کرنے والے عناصر کو مضبوط کرتی ہے، چاکلیٹ میں کوکا، پوٹاشیم، آئرن، زنک اور میگنیشیم پایا جاتا ہے، جو دماغی صحت کو بہتر کرنے میں مدد گار ہوتے ہیں۔

    براؤن چاکلیٹ کی سب سے اہم اور صحت کے لیے مفید خوبی یہ ہے یہ نقصان پہنچانے والے کولیسٹرول کو کم کرنے کے ساتھ مفید کولیسٹرول کو بڑھاتی ہے۔ ریسرچ کے مطابق تھوڑی سے ورزش اور اچھی غذا کے ساتھ براؤن چاکلیٹ کھانے سے بیڈ کولیسٹرول  کم ہوتا ہے اور صحت مند کولیسٹرول بڑھتا ہے۔

    براؤن چاکلیٹ کی دوسری اہم خوبی یہ ہے کہ اس سے بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ جسم میں موجود ’ پولی فینول ‘ کو بڑھاتا ہے، جو خون میں موجود آکسیجن کی روانی کوبڑھا دیتا ہے،  چاکلیٹ کھانے سے ذہنی سکون حاصل ہوتا ہے کیونکہ براون چاکلیٹ  دماغ میں  ’ سیروٹونین ‘ پیدا کرتا ہے، جس سے انسان کے اندر تازگی کا احساس  تازگی پیدا ہوتا ہے اور انسان ک کا ذہن ذہنی دباؤ سے آزاد ہوجاتا ہے۔

    براؤن چاکلیٹ دل کی بیماریوں سے بچنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے، اسے کھانے سے دل میں دوران خون بڑھ جاتا ہے اورشریانوں کو سخت ہونے نہیں دیتا۔

  • ایبولا وائرس، چاکلیٹ کی سپلائی کے لئے خطرہ پیدا ہوگیا ہے

    ایبولا وائرس، چاکلیٹ کی سپلائی کے لئے خطرہ پیدا ہوگیا ہے

    جوہانسبرگ : ایبولا وائرس آنے سے دنیا بھر میں چاکلیٹ کی سپلائی کے لئے خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

    آ ئیوری کوسٹ جو دنیا میں سب سے بڑا کوکا پیدا کرنے والا ملک ہے ، لائبیریا اور گِنی کے ساتھ اپنی سرحدیں بند کرلی ہیں، مغربی افریقی قوم جو تقریباً بیس ملین کے لگ بھگ ہے، پہلے ہی اس بات سے آگاہ ہے کہ اب تک صرف ایبولا وائرس کا ایک ہی کیس سامنے آیا ہے جبکہ اس کی وباء سے پہلے ہی اس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

    دنیا بھر کے چاکلیٹ بنانے والوں نے اس امر کا نوٹس لے لیا ہے، اس ضمن میں ورلڈ کوکا فاونڈیشن اب نیسلے، مارس اور دیگر ممبران سے اس کی کوکا انڈسٹری کے لئے فنڈ اکٹھا کر رہی ہے تاکہ ایبولا کے خلاف پہلا قدم اٹھایا جاسکے، جس کو عوامی سطح پر بے نقاب کر دیا گیا ہے۔

    اس سلسلے میں  ایبولا وائرس سے متاثرہ افراد کی حدود اور اس کے پھیلاکی روک تھام کے بارے میں ڈبلیو ایف سی نے اپنی سالانہ میٹنگ میں اپنی تفصیلات کا اعلان کرے گی ، ڈبلیو ایف سی کا ممبر ہونے کے ناطے اس صنعت کو ایبولا کی روک تھام کے سلسلے میں اکٹھے کام کرتے دیکھ کر مارس کمپنی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔