Tag: چاہت فتح‌ علی خان

  • چاہت فتح علی خان نے میوزک کی تربیت دینے کیلیے اکیڈمی کھول لی

    چاہت فتح علی خان نے میوزک کی تربیت دینے کیلیے اکیڈمی کھول لی

    برطانوی نژاد پاکستانی خود ساختہ گلوکارکاشف رانا المعروف چاہت فتح علی خان ان دنوں برطانیہ میں مقیم ہیں، اُنہوں نے میوزک اور اداکاری کی تربیت دینے کیلیے اکیڈمی کھول لی۔

    چاہت فتح علی نے برطانیہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے میوزک کی اکیڈمی کھولی تھی اب اُسی جگہ پر اداکاری کی کلاسز بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اکیڈمی کھولنے کا بنیادی مقصد نئے فنکاروں کو آگے لے کر آنا اور موقع دینا ہے، مجھے شروع سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا شوق تھا مگر 10 سال پہلے احساس ہوا کہ میں اسی انڈسٹری کا آدمی ہوں اور مجھے اپنی محنت لگن دعاؤں پر بھروسہ تھا اور یہی میری کامیابی کی وجہ بھی ہے جس کی وجہ سے مقام حاصل کروں گا۔

    اُنہوں نے بتایا کہ اکیڈمی آنے والوں کا سب سے پہلے لب و لہجہ ٹھیک کرائیں گے اور انہیں اردو، انگریزی پنجاب سکھائی جائے گی کیونکہ اداکاری کیلیے ان تین زبانوں پر عبور حاصل کرنا ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم گلوکار کیوں مجھ سے تحفظات کا شکار ہیں، جبکہ میں تو بس محنت پر یقین رکھتا ہوں اور دس سالوں سے یہی کررہا ہوں۔

    گلوکار نے کہا کہ مجھے نظر آرہا ہے کہ مستقبل میں تمام بڑے فلم ساز مجھ سے خود رابطہ کریں گے کیونکہ میں اپنی اکیڈمی کے سنگرز، اداکاروں کی سوشل میڈیا پر خود ہی پذیرائی کراؤں گا۔

    اُنہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے دو سال پہلے ایک فلم کی تھی جبکہ ایک بڑی اسکرین والی فلم (دی ڈارلنگ) اسی سال کے آخر میں آئے گی جسے پاکستان کے 50 سینیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

    چاہت فتح علی خان نے خود کو دنیا کا بہترین گلوکار قرار دے دیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل چاہت فتح علی خان نے خود کو دنیا کا بہترین گلوکار قرار دیا تھا۔

    نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے خود ساختہ گلوکار نے ساتھی سنگرز کی تنقید کو حسد قرار دیتے ہوئے خود کو بہترین گلوکار قرار دیا تھا۔

  • بابر اعظم کا چاہت فتح علی کو زوردار چھکا، اے آئی مقابلے کی ویڈیو وائرل

    بابر اعظم کا چاہت فتح علی کو زوردار چھکا، اے آئی مقابلے کی ویڈیو وائرل

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران اے آئی کی ایک بھی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں بابر اعظم اور چاہت فتح علی خان مقابلہ کرتے نظر آرہے ہیں۔

    آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چاہت فتح علی خان بابر اعظم کو گیند کرواکر رہے ہیں، جس پر بابر انہیں چھکا لگا دیتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ کئی صارفین بابر کی خراب فارم پر ان پر تنقید بھی کررہے ہیں۔

    یاد رہے کچھ دنوں قبل چاہت فتح علی کی بالنگ کروانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی، جس میں وہ میدان پر رن اَپ اور اپنا بالنگ ایکشن دکھاتے نظر آئے تھے۔

    بابر پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی قیادت کررہے ہیں تاہم ناقص فارم کے باعث سوشل میڈیا صارفین ان پر شدید تنقید بھی کررہے ہیں، ان کی قیادت میں پشاور زلمی نے 4 مقابلوں میں محض ایک مقابلہ جیتا ہے۔

    اس سے قبل پاکستان کے سابق لیجنڈری کرکٹر ظہیر عباس نے بابر کی کھوئی ہوئی فارم اور کریز پر ان کی طویل جدوجہد پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ بابر کی مدد لینے میں ہچکچاہٹ انہیں روک رہی ہے۔ ظہیر عباس نے کہا کہ میرے خیال میں یا تو انا کا مسئلہ ہے یا وہ اپنی موجودہ صورت حال پر قابو پانے میں اپنے سینئرز سے مشور لینے میں بہت شرماتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سرحد پار سے دوستی نے بھی کھلاڑیوں کو دوبارہ فارم حاصل کرنے میں مدد کی۔

    ’’کین ولیمسن کراچی کنگز کو کب جوائن کریں گے؟‘‘

    سابق کرکٹر نے کہا کہ 2016 میں یونس خان نے محمد اظہر الدین سے بات کی اور انگلینڈ میں انہوں نے ڈبل سنچری اسکور کی، یہ بھی یاد ہے کہ اظہر الدین نے 1989-90 میں بھارت کے دورہ پاکستان کے دوران مجھ سے رہنمائی لی تھی، اسی طرح سعید انور نے سنیل گواسکر سے مشورہ لیا۔

  • میرا اور چاہت فتح علی خان کا بدوبدی پر ڈانس وائرل

    میرا اور چاہت فتح علی خان کا بدوبدی پر ڈانس وائرل

    مزاحیہ گلوکاری کے لیے مشہور چاہت فتح علی خان اور اداکارہ میرا کی مزاحیہ اور دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چاہت فتح علی خان نے معروف اداکارہ میرا کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کیا، جسے دیکھ کر صارفین حیران ہوگئے۔

    ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں خوش اور پُرجوش نظر آ رہے ہیں اور اداکارہ میرا چاہت فتح کے ساتھ بدوبدی گانا بھی گا رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے کمنٹس میں صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جارری ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ دونوں شخصیات ایک دوسرے کے ساتھ اچھی لگتی ہیں، انہیں شادی کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی نامور گلوکارہ فریحہ پرویز نے کہا کہ چاہت فتح کو گلوکار نہیں مانتی انہیں کامیڈین کہہ سکتے ہیں۔

    فریحہ پرویز نے کہا کہ آج کل تو بہت سارے پسندیدہ گلوکار ہیں، ہمارے ہیرے عاطف اسلم ہیں، راحت فتح علی خان نے اپنا مقام بنایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت میں مجھے اریجیت سنگھ بہت پسند ہیں انہوں نے بھارت کے میوزک کو الگ ہی رنگ دیا ہے۔

    20 کروڑ بھی ملیں تو چاہت فتح علی کے ساتھ گانا نہیں گاؤں گا، علی حیدر

    ایک سوال کے جواب میں گلوکارہ نے کہا کہ انہوں نے ’بدوبدی‘ گانا سنا ہے اور جب اسٹوڈیو سے کسی کو کال بھی کرتی ہوں تو آواز آتی ہے ’اسلام و علیکم۔‘

  • 20 کروڑ بھی ملیں تو چاہت فتح علی کے ساتھ گانا نہیں گاؤں گا، علی حیدر

    20 کروڑ بھی ملیں تو چاہت فتح علی کے ساتھ گانا نہیں گاؤں گا، علی حیدر

    معروف پاکستانی گلوکار علی حیدر کا کہنا ہے کہ کوئی 20 کروڑ روپے بھی دے تو چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا نہیں گاؤں گا۔

    گلوکار علی حیدر نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران ان سے سوال کیا گیا کہ کوئی آپ کو 20 کروڑ روپے دے تو کیا آپ چاہت فتح علی خان کے ساتھ ڈو اِٹ کریں گے؟

    جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ان کے ساتھ گانا تو نہیں کروں گا لیکن اتنا کہوں گا کہ انہیں جینے دیں۔

    علی حیدر نے کہا کہ ان کا وقت آیا ہوا ہے پتا نہیں ان کی کونسی دعا ہے جو لگ گئی ہے، آپ ان کو بطور کامیڈین، انٹرنیٹر لے لیں لیکن انہیں جینے دیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر میری زندگی پر فلم بنے تو علی ظفر بہتر کردار نبھا سکیں گے۔

    ہیوسٹن کی فلائٹ میں سجاد علی کے ساتھ جاؤں گا کیونکہ ان کے ساتھ بہت دوستی ہے اور ہم جب ملتے ہیں تو پرانی باتیں یاد کرکے ہنستے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ٹائی ٹینک پر جاؤں گا تو مومنہ مستحقن کو ساتھ لے کر جانا چاہوں گا۔

    علی حیدر نے کہا کہ ڈراموں سے زیادہ میوزک پر ہی توجہ دیتا ہوں لیکن اگر کوئی اچھی آفر آئی تو ڈرامے میں ضرور کام کروں گا۔

  • راحت فتح علی خان سُریلے اور چاہت فتح علی خان۔۔۔۔۔۔بشریٰ انصاری نے کیا کہا؟

    راحت فتح علی خان سُریلے اور چاہت فتح علی خان۔۔۔۔۔۔بشریٰ انصاری نے کیا کہا؟

    شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے چاہت فتح علی خان سے متعلق سوال کا دلچسپ جواب دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں گزشتہ روز اداکارہ بشریٰ انصاری نے شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کے جوابات دیے۔

    میزبان نے بشریٰ انصاری سے راحت اور چاہت فتح علی خان سے متعلق سوال کیا۔

    جواب میں اداکارہ نے کہا کہ راحت فتح علی خان سُریلے ہیں جبکہ چاہت فتح علی خان کچھ نرالے ہیں۔

    سوشل میڈیا سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں کچھ کہنا چاہ رہی ہوں لیکن کہہ نہیں سکتی، بس آپ اس کو کچھ بھی سمجھ سکتے ہیں سمجھ لیں۔

    بشریٰ انصاری نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں بھی اب لوگ سوشل میڈیا کی وجہ سے آنے سے گھبراتے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی مہمان میرے گھر آتا ہے اس سے کہتی ہوں کہ کھجوریں لایا کریں اگر کوئی کیک لے کر آتا ہے تو میں اس کی جان کو آجاتی ہوں کیونکہ کیک ایک آزمائش ہے اسے آپ پورا کیسے کھاسکتے ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ شعیب ملک تو بڑے ہوشیار ہیں جبکہ پاکستانی سیاست سے مایوس ہوچکی ہیں ایسی افسوسناک باتیں نہ کریں کیونکہ ہم یہاں پر ہنسنے آئے ہیں۔