Tag: چاہ بہار

  • کراچی میں گرفتار منشیات فروش اقبال بین الاقوامی نیٹ ورک کا اہم کارندہ نکلا

    کراچی میں گرفتار منشیات فروش اقبال بین الاقوامی نیٹ ورک کا اہم کارندہ نکلا

    کراچی (31 جولائی 2025): شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ میں گرفتار منشیات فروش اقبال بین الاقوامی نیٹ ورک کا اہم کارندہ نکلا، ملزم نے دوران تحقیقات اہم انکشافات کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہائی ویلیو منشیات فروش اقبال بین الاقوامی ڈرگ سپلائی گروہ کا اہم کارندہ نکلا ہے، ملزم کی کار سے 60 لاکھ سے زائد مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی 700 گرام ویڈ برآمد ہوئی تھی۔

    ملزم نے پولیس کو ابتدائی تحقیقات کے دوران اہم انکشافات کیے، جس کے مطابق ملزم کا موجودہ پتا میرپورخاص جب کہ مستقل ایران چاہ بہار کا ہے، ملزم اقبال ابتدا میں مزدوری کرتا تھا اور اکثر کراچی کا چکر لگتا تھا، جہاں منشیات فروشوں سے دوستی ہوئی۔

    منشیات فروش گروہ کا گروپ لیڈر میرزاد ایرانی ہے اور ایران کے شہر شیراز میں رہتا ہے، جب کہ ساتھی مصطفیٰ دبئی اور ترکی میں ہوتا ہے، ملزم منشیات فروش گروہ سے وابستہ ہوا تو منشیات سپلائی کرنے لگا، ملزم نے پہلے گوادر سے امان اور امان سے گوادر سمندر میں منشیات کا کام کیا۔

    منشیات فروش اقبال نے 8 سال پاکستان میں ایرانی ڈیزل فروخت کرنے کا کام بھی کیا، ڈیزل کا کام بند ہو گیا تھا تو جیوانی کے غفور مکرانی سے ملاقات ہوئی اور غفور نے ویڈ سپلائی کے بدلے اچھی رقم دینے کی پیشکش کی، ملزم کے مطابق کار میں ویڈ کا فی ڈبہ کراچی پہنچانے کے 10 ہزار روپے میں بات طے ہوئی۔


    کراچی : اغوا میں ناکامی پر 8 سالہ بچے کے سر میں گولی مار دی گئی


    ملزم نے بتایا کہ مال جیوانی میں ملتا تھا جسے کار کے خفیہ خانوں میں چھپا دیا جاتا تھا، منشیات کراچی کے پوش علاقوں میں علی، شہزاد اور سردار کو دیتا تھا، گزشتہ روز بھی پہلے 15 پیکٹ علی اور شہزاد کو فراہم کیے اور دیگر پیکٹ سپلائی کرنے جا رہا تھا کہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔

    پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

  • بڑا دھچکا، ایران نے بھارت کو اہم پراجیکٹ سے الگ کر دیا

    بڑا دھچکا، ایران نے بھارت کو اہم پراجیکٹ سے الگ کر دیا

    نئی دہلی: خطے میں پڑوسی ممالک کے ساتھ مسائل پیدا کرنے والے ملک بھارت کو بڑا دھچکا لگا ہے، ایران نے بھارت کو چاہ بہار ریل پراجیکٹ سے الگ کر دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایران نے بھارت کو چاہ بہار ریل منصوبے سے الگ کر دیا ہے، بھارت کی جانب سے فنڈز کی تاخیر کے باعث ایران کو یہ قدم اٹھانا پڑا، بھارت کو پراجیکٹ سے جدا کرنے کے بعد ایرانی حکومت نے اپنے طور پر ریل لائن کی تعمیر کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    ایران اب چاہ بہار ریلوے لائن کو بھارت کے بغیر مکمل کرے گا، بھارت اور ایران کے درمیان یہ معاہدہ 4 سال پہلے طے پایا تھا، منصوبے کے تحت افغان سرحد پر چاہ بہار سے زاہدان تک ریلوے لائن تعمیر ہونی تھی، تاہم بھارت کی جانب سے پروجیکٹ پر کام شروع کرنے اور فنڈز کی فراہمی میں مسلسل تاخیر ہوتی رہی۔

    چین کے بعد نیپال کا بھارت کو بڑا جھٹکا

    ایرانی حکام نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ یہ پراجیکٹ مارچ 2022 تک مکمل ہوگا، اب ایران اس ریلوے لائن کو بھارت کے بغیر مکمل کرے گا۔

    ادھر بھارتی میں ایران کے فیصلے کے بعد کانگریس رہنما انتہا پسند مودی سرکار پر برس پڑے ہیں، کانگریس رہنما ابھیشیک سنگھوی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے بھارت کو منصوبے سے الگ کیا، یہ ہے مودی کی ڈپلومیسی ؟ یہ بھارت کے لیے بڑا نقصان ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت خطے میں تنہائی کا شکار ہو رہا ہے، پاکستان کے ساتھ لائن آف کنٹرول پر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی سمیت، چین اور دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدی تنازعات پر نئی دہلی کی پریشانیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔