چترال: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں ہوٹل کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں ہوٹل کی چھت گرنے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔
پی ڈی ایم کے مطابق پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت اعجاز ، فاخرہ اور راشدہ کے نام سے ہوئی ہے ، جو پنجاب کے شہر قصور کے رہائشی ہیں، زخمیوں میں عمران ، مدثر ، نیاء ، رتبہ ، فہیم ، فجر ، موسیٰ ، عیسیٰ ، شہلا اور محراب شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق سیاحوں کا تعلق قصور کے چار خاندانوں سے تھا جو ہوٹل کے چار کمروں میں مقیم تھے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو واقعے کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں بھی برابر کی شریک ہے۔