نئی دہلی(24 اگست 2025): بھارت کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی چتیشور پجارا نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
37 سالہ بھارتی کرکٹر چتیشور پجارا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
بھارتی کرکٹر نے آخری بار ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 2023 میں اوول میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا جس کے بعد انہیں کبھی ٹیم میں جگہ نہیں ملی اور آخر کار انہوں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا۔
Wearing the Indian jersey, singing the anthem, and trying my best each time I stepped on the field – it’s impossible to put into words what it truly meant. But as they say, all good things must come to an end, and with immense gratitude I have decided to retire from all forms of… pic.twitter.com/p8yOd5tFyT
— Cheteshwar Pujara (@cheteshwar1) August 24, 2025
چیتیشور پجارا نے ایک جذباتی پیغام میں لکھا کہ بھارتی جرسی پہننا، قومی ترانہ گانا اور ہر بار میدان میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ایک ایسا تجربہ تھا جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
اپنے مداحوں کی مسلسل محبت اور حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پجارا نے کہا کہ وہ اس باب کو بند کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ کی تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ پجارا نے 103 ٹیسٹ میچز میں 19 سنچریز اور 35 نصف سنچریز اور اسکور کیں اور 43.60 کی اوسط سے 7195 رنز بنائے۔ ٹیسٹ ٹیم کے اہم اور مستقل رکن صرف پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت کی نمائندگی کرسکے۔