Tag: چرس

  • منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار، 12 کلو سے زائد چرس برآمد

    منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار، 12 کلو سے زائد چرس برآمد

    )24 جولائی 2025): پاکپتن پولیس نے منشیات سپلائی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرکے بارہ کلو چرس برآمد کرلی۔

      تفصیلات کے مطابق ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ کی ہدایت پر تھانہ چک بیدی پولیس نےکارروائی کی، ایس ایچ او منیر بابر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کھیت کے قریب کارروائی کی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ چھپ کر منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں منشیات فروش اویس کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بارہ کلو چرس برآمد کرلی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ کے مطابق منشیات فروشوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔

  • چرس تو کچھ حد تک انٹرٹینمنٹ میں آ جاتی ہے، حکام سائنس و ٹیکنالوجی

    چرس تو کچھ حد تک انٹرٹینمنٹ میں آ جاتی ہے، حکام سائنس و ٹیکنالوجی

    اسلام آباد: سینیٹ کی خزانہ کمیٹی کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے اجلاس کے دوران چرس سے متعلق ایسے دلچسپ ریماکس دیے جو موصوعِ بحث بنے ہوئے ہیں۔

    سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت خزانہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بل پر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے حکام نے بریفنگ میں کہا کہ بل اور پالیسی پہلے وزارت سائنس نے تیار کی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ وزارت انسداد منشیات اور سائنس میں لیڈنگ رول کا تنازع ہوا، تاہم اب فیصلہ ہوا ہے وزارت دفاع اس شعبے کو لیڈ کرے گا، بھنگ کے کئی فوائد ہیں جس سے کاٹن بنایا جا سکے گا، بھنگ کی باقیات سے زمین کی زرخیزی بڑھتی ہے۔

    وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے حکام نے بتایا کہ پاکستان میں 50 ہزار ایکٹر پر بھنگ کی کاشت ہوئی ہے، اس کو لیگلائز کیا جائے تو 5 ارب ڈالر کی درآمد ہو سکتی ہے، اس وقت بھنگ صرف چرس کیلیے استعمال ہو سکتی ہے۔

    اجلاس کے دوران سلیم مانڈوی والا نے اظہارِ خیال کیا کہ ملک میں ہر بندہ ہی چرس پی رہا ہے، کیا چرس صحت کیلیے نقصان دہ ہے؟

    اس پر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے حکام نے بتایا کہ دیکھنا پڑے گا کہ اس میں نشے کی مقدار کتنی ہے، چرس تو کچھ حد تک انٹرٹینمنٹ میں آ جاتی ہے۔

  • دبئی جانے والی خاتون سے 2 کلو 340 گرام چرس برآمد

    دبئی جانے والی خاتون سے 2 کلو 340 گرام چرس برآمد

    راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں منشیات کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا اور بھاری مقدار میں منشیات ضبط کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک کارروائی میں دبئی جانے والی خاتون سے 2 کلو 340 گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق بلوچستان سے راولپنڈی، اسلام آباد منشیات اسمگلنگ کی کوشش بھی ناکام بنائی گئی اور ایک ٹرک کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔

    ٹرک کو ڈی آئی خان یارک ٹول پلازہ کے قریب روک کر تلاشی لی گئی تو اس سے 546 کلو چرس برآمد ہوئی، کارروائی کے دوران خیبر کا رہائشی ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق ایک اور کارروائی میں مانسہرہ کے رہائشی ملزم سے 2 کلو 500 گرام چرس برآمد ہوئی، کراچی اتحاد ٹاؤن کے قریب کارروائی میں 2 ملزمان گرفتار ہوئے جن سے 4 کلو چرس برآمد ہوئی۔

    اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب کارروائی میں ایک کار سے 9 کلو 600 گرام چرس برآمد ہوئی، کارروائی کے دوران چارسدہ کا رہائشی ملزم گرفتار کیا گیا۔

    اسلام آباد ایف 8 ون میں کارروائی میں ایک ملزم سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

  • آلوؤں کی آڑ میں سیکڑوں کلو چرس دبئی بھیجنے کی کوشش

    آلوؤں کی آڑ میں سیکڑوں کلو چرس دبئی بھیجنے کی کوشش

    کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے آلوؤں کی آڑ میں سیکڑوں کلو چرس دبئی بھیجنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس نے کراچی میں واقع پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے دبئی بھیجے جانے والے آلوؤں پر مشتمل کنٹینر سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی۔

    تلاشی لینے پر آلوؤں سے بھری 157 بوریوں سے مجموعی طور پر 315 کلو گرام چرس برآمد ہوئی، مذکورہ کنٹینر کراچی کی ایک نجی کمپنی کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔

    اے این ایف نے کراچی کے رہائشی عبدالقدیر بھٹی نامی ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپا مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزم کو اے این ایف پولیس اسٹیشن منتقل کر کے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

  • مشکوک کشتی سے 2 ارب سے زائد مالیت کی آئس ڈرگ برآمد

    مشکوک کشتی سے 2 ارب سے زائد مالیت کی آئس ڈرگ برآمد

    کوئٹہ: پاک بحریہ اور ڈائریکٹوریٹ آف کسٹم انٹیلی جنس نے بلوچستان کے علاقے پشوکان سے ملحقہ سمندر میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن میں 100 کلو گرام آئس ڈرگ برآمد کر لی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک بحریہ نے ڈائریکٹوریٹ آف کسٹم انٹیلی جنس کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں پشوکان، بلوچستان کے قریب سمندر میں ایک مشکوک کشتی سے سو کلوگرام آئس منشیات برآمد کر لی ہے۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، قبضے میں لی گئی منشیات کی مالیت تقریباً 2ارب 25 کروڑ روپے ہے۔

    ترجمان کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے، برآمد شدہ منشیات اور گرفتار ملزم مزید قانونی کارروائی کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف کسٹم انٹیلی جنس کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

    ملزم یاسین جمال برآمد شدہ چرس کے پیکٹس کے ساتھ، جسے نیو ٹاؤن، راولپنڈی پولیس نے گرفتار کیا

    راولپنڈی سے اے آر وائی نیوز کے نمایندے بابر ملک کے مطابق آج نیو ٹاؤن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے 15 کلو سے زائد چرس برآمد کر کے ایک ملزم یاسین جمال کو گرفتار کر لیا جس کے انکشاف پر پولیس کانسٹیبل اظہر شیخ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی راول کا کہنا تھا کہ پولیس کانسٹیبل جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی کرتا تھا۔

    ایس ایچ او تھانہ نیو ٹاؤن مرزا جاوید اقبال نے دوران چیکنگ ملزم یاسین جمال کو گرفتار کر کے مہران کار سے 15 کلو 905 گرام چرس برآمد کی تھی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔

  • جعلی دستاویزات پر افغان باشندہ گرفتار، لاہور ایئرپورٹ پر مسافر سے چرس برآمد

    جعلی دستاویزات پر افغان باشندہ گرفتار، لاہور ایئرپورٹ پر مسافر سے چرس برآمد

    اسلام آباد: اسلام آباد ائیر پورٹ پر پی آئی اے ویجلینس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویز پر کینیڈا جانے والے افغانی باشندے کو حراست میں لے لیا، لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی دستاویزات پر گرفتار ہونے والا افغان مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 کے ذریعے اسلام آباد سے ٹورنٹو جا رہا تھا، پی آئی اے کے ویجلینس افسر نے مسافر میر زادہ سے سفری دستاویزات طلب کیے، افسر کو شک ہوا کہ دستاویز جعلی ہے۔

    جعلی کینیڈا ریزیڈنٹ کارڈ پر مسافر اسلام آباد ایئرپورٹ پر گرفتار

    ویجلینس افسر نے شک ہونے پر ایف آئی اے سے مسافر کے سفری دستاویز کی تصدیق کرائی تو کینیڈا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا، جس پر مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا، بعد ازاں ویجلینس افسر نے مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے ایمگریشن کے حوالے کر دیا، ایف آئی اے نے مسافر کو اپنی تحویل میں لے کر مزید تفتیش کے لیے سیل منتقل کر دیا۔

    علامہ اقبال ایئرپورٹ پر مسافر کے جوتوں سے چرس برآمد

    دوسری طرف اے ایس ایف نے علامہ اقبال ائیر پورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی، لاہور سے دوحہ جانے والے مسافر سے چرس برآمد کی گئی، اے ایس ایف ذرایع نے بتایا کہ گجرانوالہ کا رہایشی محمد اصغر نجی پرواز سے دوحہ جا رہا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اے ایس ایف نے دوران چیکنگ مسافر کے جوتوں سے 850 گرام چرس برآمد کی، جس پر اے ایس ایف نے مسافر کو قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹک فورس (اے این ایف) کے حوالے کر دیا۔

  • ملتان: اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار

    ملتان: اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار

    ملتان: صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے شیرشاہ ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کوئلے کے ٹرک سے 701 کلو چرس برآمد کر لی، چرس مہارت کے ساتھ ٹرک کے فرش میں چھپائی گئی تھی۔

    اینٹی نارکوٹکس فورس نے دوسری کارروائی میں 3 ملزمان عدنان ،صداقت علی، نعیم کو گرفتار کر کے 5 کلو ہیروئن اور 22 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔

    کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں اے این ایف نے کورئیر کمپنی کے دفتر میں کارروائی کے دوران برطانیہ کے لیے بک کرائے گئے 8 ڈبوں سے 4 کلو سے زائد ہیروئن برآمد کی تھی۔ ہیروئن کو گلابی لیمپس میں انتہائی مہارت سے چھپایا گیا تھا۔

    اے این ایف کے مطابق کورنگی میں کورئیر کمپنی میں بھی کارروائی کے دوران برطانیہ کے لیے بک کرائے گئے پارسل سے ایک کلو ہیروئن برآمد کی گئی تھی، ہیروئن کو 2 کتابوں کے اندر چھپایا گیا تھا۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پرمنشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

    اسلام آباد ایئرپورٹ پرمنشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

    اسلام آباد: نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے عمان جانے والے مسافر کے سامان سے 3 کلو 378 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔

    اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب پشاور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔اے ایس ایف ذرائع کے مطابق ضلع کرم کا رہائشی امرود میں چرس اسمگل کرتے پکڑا گیا، ملزم قومی ایئرلائن کی پرواز سے دوحہ جا رہا تھا۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ: بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام ، ملزم گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے سعودی عرب جانے والے مسافر سے 03 کلو آئس ہیروئن برآمد کرکے گرفتار کیا تھا۔

    ترجمان اے ایس ایف کے مطابق عملے نے شک کی بنیاد پر مسافر کی تلاشی لی تو یہ انکشاف ہوا کہ اس کے سامان میں موجود نمکو کے پیکٹس میں آئس ہیروئین چھپا کر رکھی گئی تھی۔

  • امرود میں چرس چھپا کر بیرون ملک لے جانے کی کوشش ناکام

    امرود میں چرس چھپا کر بیرون ملک لے جانے کی کوشش ناکام

    پشاور/ اسلام آباد: چرس اسمگلنگ کے دو الگ الگ واقعات میں 2 مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ایئرپورٹ سیکورٹی فورس نے اسمگلنگ کی دونوں کوششیں ناکام بنا دیں۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور ایئر پورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے امرود میں چھپا کر بیرون ملک چرس اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، اے ایس ایف ذرایع کا کہنا ہے کہ ضلع کرم کا رہایشی امرود میں چرس اسمگل کرتے پکڑا گیا۔

    ذرایع نے بتایا کہ ملزم قومی ائیر لائن کی پرواز سے دوحہ جا رہا تھا، تلاشی پر امرود سے چرس نکل آئی، جس پر مسافر کو حراست میں لے لیا گیا۔

    دوسرے واقعے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے عمان منشیات اسمگلنگ کی کوشش نا کام بنا دی اور مسافر کو حراست میں لے لیا، مسافر پرواز ڈبلیو وائے 346 سے مسقط جا رہا تھا، جس سے 2 کلو 378 گرام چرس برآمد ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  کیا آپ کو امرود کے یہ فوائد معلوم ہیں؟

    اے ایس ایف کے مطابق مسافر نے چرس گھر کی بنی ہوئی مٹھائی میں چھپا رکھی تھی، جس کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے، ملزم کو اے ایس ایف حکام نے قانونی کاروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کر دیا۔

    یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر اے ایس ایف نے ایک مسافر کو حراست میں لیا تھا جو نمکو کے پیکٹس کے اندر تین کلو آئس ہیروئن چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، صوابی کا رہایشی بختی رحمان سعودی عرب جا رہا تھا۔

  • لاہور: پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، رواں سال 858 ملزمان گرفتار

    لاہور: پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، رواں سال 858 ملزمان گرفتار

    لاہور: پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅ ن جاری ہے، رواں سال کے دوران شہر بھر سے 1858 ملزمان گرفتار کیا گیا، ملزموں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایک ہزار 833 مقدمات درج کیے گئے۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 کلو گرام آئس، 22 کلو گرام ہیروئن، 756 کلو گرام چرس، 80 کلو گرام افیون بر آمد کیا گیا۔

    ملزمان سے 60 کلو گرام بھنگ، 19 ہزار 149 بوتلیں شراب، 1300 نشہ آور گولیاں بھی برآمد کی گئیں، گرفتار ملزموں میں تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے بھی شامل ہیں۔

    پولیس نے تعلیمی اداروں میں بھی نوجوان نسل کو آئس نشے کا شکار بنانے والے مختلف عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران 138 ملزم گرفتار کیے۔

    رواں سال 8 ملزمان کے قبضے سے 4 کلو گرام سے زائد آئس برآمد کی گئی، ترجمان لاہور پولیس کے مطابق آئس فروخت کرنے والے ملزمان سے 17 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی : آن لائن منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار، مقدمہ درج

    تعلیمی اداروں میں منشیات کا دھندہ کرنے والے مجموعی طور پر 138 منشیات فروش گرفتار کیے گئے، جن کے خلاف 136 مقدمات درج کیے گئے۔

    بین الاقوامی منشیات فروش گروہ کا سرغنہ نائجیرین باشندہ مکاوا، فیمی اور پال کو دورانِ کارروائی رنگے ہاتھوں گرفتارکیا گیا۔ تیار شدہ کرسٹل (میتھ ایمفیٹامین) فروخت کرنے والے غیر ملکی منشیات فروش روجر، مارٹن اور اس کی مقامی بیوی کو بھی گرفتار کیا گیا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور اقدامات عمل میں لا رہے ہیں، نئی نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنا لاہور پولیس سمیت ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔