Tag: چرس برآمد

  • کراچی : 85 لاکھ روپے مالیت کی چرس برآمد، 2ملزمان گرفتار

    کراچی : 85 لاکھ روپے مالیت کی چرس برآمد، 2ملزمان گرفتار

    کراچی : اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے گلشن اقبال میں کامیاب کارروائی کی،85 لاکھ روپے مالیت کی چرس برآمد کرکے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    اس سلسلے میں ایس ایچ او ایس آئی یو مظہراعوان نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تحقیقات میں سامنے آنے والے حقائق سے آگاہ کیا۔

    ایس ایچ او ایس آئی یو مظہراعوان نے بتایا کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک بنگلے پر مارے گئے چھاپے میں85لاکھ سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے گرفتار ہونے والے ملزمان نے مزید انکشافات کیے ہیں، ملزمان مذکورہ چرس کیلیفورنیا امریکا اور ایران سے منگواتے تھے۔

    مظہر اعوان کے مطابق منشیات پشاور سے کولر میں رکھ کر کراچی لائی جاتی تھی، ملزمان نے ایک بنگلے کے اندر جعلی کوریئر کمپنی کا دفتر بنا رکھا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملزمان موبائل فون کے ڈبوں میں منشیات کو پیک کرتے تھے، آن لائن رائیڈرز کے ذریعے پارسل میں منشیات سپلائی کی جاتی تھی۔

    گرفتارملزم نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں اعتراف کیا ہے ایک پارسل بنانے کے 500 روپے ملتے تھے، میں کلفٹن، گلستان جوہر اور ڈیفینس کے بنگلوں میں لوگوں کو پارسل پہنچانے جاتا تھا۔

    مزید پڑھیں : بلوچستان سے آنے والی مسافر بس سے منشیات برآمد 

    یاد رہے کہ کراچی میں کسٹمز حکام نے بلوچستان سے آنے والی مسافر بس سے منشیات، موبائل فونز، بھارتی گٹکا اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

    کسٹمز انفورسمنٹ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے کارروائی کرتے ہوئے موچکو کسٹمز چیک پوسٹ پر منشیات، موبائل فونز اور بھارتی گٹکا ضبط کر لیا۔

    اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز نے بتایا کہ بلوچستان سے آنے والی مسافر بس سے اسمگل شدہ سامان برآمد ہوا۔

  • لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، ملزم گرفتار

    لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، ملزم گرفتار

    لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے دوحہ جانے والے مسافر کے سامان سے 3 سو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔

    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے مطابق چرس ٹریولنگ بیگ میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔ اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ: بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام ، ملزم گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے سعودی عرب جانے والے مسافر سے 03 کلو آئس ہیروئن برآمد کرکے گرفتار کیا تھا۔

    ترجمان اے ایس ایف کے مطابق عملے نے شک کی بنیاد پر مسافر کی تلاشی لی تو یہ انکشاف ہوا کہ اس کے سامان میں موجود نمکو کے پیکٹس میں آئس ہیروئین چھپا کر رکھی گئی تھی۔

  • ریلوے پولیس کی بڑی کارروائی، بولان میل سے 10 کلو سے زائد چرس برآمد

    ریلوے پولیس کی بڑی کارروائی، بولان میل سے 10 کلو سے زائد چرس برآمد

    کراچی: پاکستان ریلوے پولیس کی ایک کارروائی میں بولان میل سے 10 کلو 500 گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ٹرین بولان میل سے دس کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔

    ملزم احمد اللہ نے سیب کے کاٹن میں چرس کے 09 پیکٹ چھپا رکھے تھے، دوران سفر ریلوے پولیس نے ملزم کے مشکوک سامان کی تلاشی لی تو اس میں سیب کے کاٹن میں سے چرس نکل آئی۔

    ملزم کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس کوئٹہ میں مقدمہ کا اندراج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  حکومت نئی نسل کومنشیات سے بچانے کے لئے جہاد کر رہی ہے، شہریار آفریدی

    خیال رہے کہ ملک بھر کے ایئرپورٹس پر آئے دن منشیات اسمگلنگ کے واقعات ہو رہے ہیں، تاہم ایئرپورٹس حکام یہ کوششیں ناکام بناتے رہے ہیں، اب ریل گاڑی کے ذریعے بھی منشیات اسمگلنگ ہو رہی ہے۔

    یاد رہے کہ دو دن قبل وفاقی وزیر نارکو ٹکس شہر یار آفریدی نے کہا تھا کہ حکومت نئی نسل کو منشیات سے بچانے کے لیے جہاد کر رہی ہے، ڈرگ رپورٹس کو خفیہ رکھا جا رہا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو نشے کی لت سے بچانا ہے۔