Tag: چرس

  • پشاور: آئس فیکٹری پر پولیس کا چھاپا، کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد

    پشاور: آئس فیکٹری پر پولیس کا چھاپا، کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد

    پشاور: خیبر پختونخوا کی پولیس نے ایک گاؤں میں آئس نشہ بنانے والی فیکٹری پر چھاپا مار کر چار ملزمان گرفتار کر لیے، جب کہ کروڑوں کی مالیت کی منشیات بھی بر آمد کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے ایک گاؤں قاضی کلے میں پولیس نے آئس نشہ بنانے والی فیکٹری پر چھاپا مارا، جہاں سے بڑی مقدار میں آس نشہ قبضے میں لیا گیا۔

    [bs-quote quote=”تیار شدہ منشیات اندرون و بیرون ممالک اسمگل کی جاتی تھی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”پولیس”][/bs-quote]

    ایس ایس پی پشاور جاوید اقبال نے پریس کانفرنس میں کہا فیکٹری میں آئس اور دیگر منشیات تیار کر کے اسمگل کی جاتی تھی۔

    پولیس کے مطابق 15 کلو آئس نشہ کروڑوں کی مالیت کا ہے، 50 ہزار ایچ ٹی سی گولیاں، نشہ آور انجکشن اور چرس بھی بر آمد کی گئی۔

    پشاور کے ایس ایس پی آپریشن نے بتایا فیکٹری سے منشیات بنانے والے آلات بھی بر آمد کیے گئے، تیار شدہ منشیات اندرون و بیرون ممالک اسمگل کی جاتی تھی۔

    ایس ایس پی آپریشن نے بتایا کہ ملزمان نے 2 مہینے سے گھر کرائے پر لیا ہوا تھا، بر وقت کارروائی کر کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی لڑکیوں کے آئس نشے کی لت میں مبتلا ہونے کا انکشاف


    خیال رہے کہ 18 دسمبر 2018 کو وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے انکشاف کیا تھا کہ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات بڑے پیمانے پر آئس نشے کی لت میں گرفتار ہیں۔

    دو ہفتے قبل وفاقی دار الحکومت کے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، جس میں آئس سپلائی کرنے والا ایک گروہ پکڑا گیا۔

    بیس دسمبر کو اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’ذمہ دارکون‘‘ کی ٹیم نے بھی ایک اسٹنگ آپریشن میں کراچی کے کالجز اور یونی ورسٹیوں میں آئس نشہ سپلائی کرنے والے ایک ریکٹ کو پکڑوایا۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی ‘ ہیروئن برآمد

    اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی ‘ ہیروئن برآمد

    اسلام آباد : اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے قطر جانے والے مسافر سے ہیروئن اور چرس برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف نے قطر جانے والے ایک مسافر کے قبضے سے ہیروئن سے اور چرس برآمد کرلی۔

    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملزم عرفان نے ہیروئن ہارمونیم میں چھپا رکھی تھی، مسافر دوحہ جا رہا تھا۔

    اے ایس ایف حکام نے ہیروئن برآمد ہونے کے بعد مسافرکو انسداد دہشت گردی فورس (اے این ایف) کے حوالے کردیا۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پرمسافر کے قبضے سے ہیروئن کے کیپسول برآمد

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کرکے ہیروئن کے کیپسول برآمد کیے تھے۔

    اے این ایف حکام کے مطابق گرفتار ملزم رحمت اللہ غیرملکی ایئرلائن کی پروازکیو آر 633 سے دوحہ جا رہا تھا۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پرہیروئن قطراسمگل کرنےکی کوشش ناکام‘ مسافر گرفتار

    واضح رہے کہ رواں سال 3 اگست کو اسلام آباد ایئرپورٹ پراینٹی نارکوٹکس فورس نے قطرجانے والے مسافر سے ہیروئن کے 80 کیپسول برآمد کیے تھے۔

  • شکارپور:رینجرز کا چھاپہ،پندرہ من چھ سو کلوچرس برآمد،ملزم گرفتار

    شکارپور:رینجرز کا چھاپہ،پندرہ من چھ سو کلوچرس برآمد،ملزم گرفتار

    رینجرز کی لینڈ کسٹم انٹیلی جنس کے ہمراہ کارروائی پندرہ من چھ سو کلوچرس برآمد کرکے ملزم ریلوے کا ملازم گرفتار کر لیا گیا ۔

    چالیس ونگ شہباز رینجرز کے ونگ کمانڈر ملک مختیار نے رینجرز ہیڈ کوارٹر ز لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ شب رینجرز اور لینڈ کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے شکارپور میں جاری اسنیپ چیکنگ کے دوران شکارپور ریلوے اسٹیشن کے باہر کھڑے ایک شخص جس کے پاس سامان کے بیس بڑے بڑے پیکٹ موجود تھے کو چیک کیا تو سامان کے ڈبوں میں بجلی کے اسٹیپلائیزر موجود تھے جن کے اندر بجلی کی وائرنگ کے بجائے چرس کے پیکٹ موجود تھے،

    جس پر ملزم اکبر شاہ کو گرفتار کیا گیا ونگ کمانڈر ملک مختیار نے مزید بتایا کے ملزم اکبر شاہ محکمہ ریلوے میں بکنگ کلرک ہے اور شکارپور میں ہی تعینات تھا جس نے دوران تفتیش بتایا ہے کے چرس بذریعہ ٹرین ہی کوئٹہ سے شکارپور پہنچائی گئی تھی جسے سندھ میں ہی سپلائی کیا جانا تھا ملزم نے یہ بھی بتایا ہے کے اس کے دو ساتھی ریلوے اسٹیشن میں ہی گاڑی لیے موجود تھے۔

    تاکہ چرس کو گاڑی میں لوڈ کیا جا سکے لیکن رینجرز ان سے پہلے پہنچی جس پر وہ فرار ہو گئے ونگ کمانڈر ملک مختیار نے بتایا کے ملزم کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جب کہ ملزم سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔