Tag: چرچ حملہ

  • چرچ پر حملے میں 15 افراد جان سے گئے

    چرچ پر حملے میں 15 افراد جان سے گئے

    افریقی ملک برکینا فاسو میں کیتھولک چرچ پر اتوار کے روز ایک حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق افریقی ملک برکینا فاسو میں کیتھولک چرچ پر یہ حملہ صوبے اوڈلان کے گاؤں ایسا کانے میں عبادت کے دوران کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق چرچ کے ایک اہلکار نے نشاندہی کی ہے کہ مسلح افراد مشتبہ اسلامی پسند عسکریت پسند تھے۔

    مقامی ڈائیسیز کے سربراہ ایبٹ جین پیئر ساواڈوگو کے کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ حملے کے نتیجے میں 12 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 3افراد اسپتال میں پہنچ کر جان کی بازی ہار گئے۔

    کرنٹ لگنے سے میاں بیوی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

    واضح رہے کہ برکینا فاسو میں چرچ پر حملے کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ گزشتہ تین سالوں کے دوران وہاں ایسے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں۔

  • اہلکاروں نے جواں مردی سے مقابلہ کرکے بڑے نقصان سے بچالیا، وزیراعلیٰ بلوچستان

    اہلکاروں نے جواں مردی سے مقابلہ کرکے بڑے نقصان سے بچالیا، وزیراعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ چرچ کی حفاظت پر مامور اہلکاروں نے جواں مردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑے نقصان سے بچالیا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول اسپتال میں زیرِ علاج زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی بھی اُن کے ہمراہ موجود تھے.

    وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کے جذبے بلند ہیں اور دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں جس کا عملی مظاہرہ چرچ حملے کو روکنے کے لیے ایک جوان نے کیا جس کے باعث بڑی تباہی سے محفوظ رہے.

     


     کوئٹہ : چرچ میں دھماکہ اور فائرنگ‘ 9 افراد جاں بحق‘ 35 زخمی


    اس موقع وزیراعلیٰ بلوچستان نے چرچ کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کے لیے 15،15 لاکھ جب کہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے اے ٹی ایف اہلکار کو صدارتی ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے، جاں بحق ہونے والوں کے پسماندگان کے لیے 10،10 اور زخمیوں کے لیے 3 سے پانچ لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا.

    گورنر بلوچستان نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسیحی برادری کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور سیکیورٹی اہلکاروں کی بروقت کارروائی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا.

    یاد رہے گزشتہ روز کوئٹہ میں واقع میتھیو چرچ میں دعائیہ تقریب کے دوران دہشت گردوں کے حملوں میں 9 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہو گئے تھے جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک حملہ آور کو ہلاک اور دوسرے حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا تھا.