Tag: چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ

  • سستی ایٹمی بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت

    سستی ایٹمی بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت

    اسلام آباد: پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 سے بجلی کے پیداواری لائسنس کی درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق انرجی سیکورٹی پلان کے تحت سستی ایٹمی بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی۔

    چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 سے بجلی کے پیداواری لائسنس کی درخواست دائر کردی گئی، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی درخواست پر نیپرا نے شراکت داروں سے آراء مانگ لیں۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ سی فائیو پاور پلانٹ 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، سی فائیو پاور پلانٹ سے قومی گرڈ میں 1117 میگاواٹ بجلی شامل ہوگی۔

    درخواست میں کہنا تھا کہ منصوبے کی تکمیل سے سستی اور پائیدار بجلی حاصل ہوگی ، زیر تکمیل منصوبہ سات سے آٹھ سال میں مکمل ہوگا۔

  • ایٹمی بجلی کے شعبے میں اٹامک انرجی کمیشن کا ایک اور کارنامہ

    ایٹمی بجلی کے شعبے میں اٹامک انرجی کمیشن کا ایک اور کارنامہ

    اسلام آباد: چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹ کے یونٹ 2 سے ایک سال تسلسل سے بجلی کی فراہمی سے پلانٹ 4 کا ریکارڈ برابر ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ 4 زیادہ دن تک بجلی کی مسلسل پیداوار کا ریکارڈ قائم کر چکا ہے، اب ایٹمی بجلی کے شعبے میں اٹامک انرجی کمیشن کے اقدامات سے پاور پلانٹ 2 نے بھی ایک سال مسلسل بجلی کی فراہمی کا سنگ میل عبور کر لیا۔

    سی 4 پاور پلانٹ نے بھی ایک سال مسلسل آپریشنل ہونے کا سنگ میل عبور کیا تھا، سی ٹو پلانٹ 325 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی استعداد رکھتا ہے، ترجمان اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم کا کہنا ہے کہ ایٹمی توانائی کمیشن سستی اور ماحول دوست نیو کلیئر بجلی کی فراہمی جاری رکھے گا۔

    ادھر واپڈا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آئندہ ہفتے دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کریں گے اور پراجیکٹ پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیں گے، دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ اپنی تعمیر کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

    واپڈا کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ساڑھے 4 ہزار میگا واٹ ہوگی، منصوبہ نیشنل گرڈ کو ہر سال 18 ارب یونٹ پن بجلی فراہم کرے گا۔

    واپڈا کا کہنا ہے کہ ایک سال میں 2 بڑے ڈیمز مہمند اور دیامر بھاشا پر کام شروع کیا جا چکا ہے، دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ سال 29-2028 میں مکمل ہوگا، اس سے 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا، 12 لاکھ 30 ہزار ایکڑ زمین سیراب ہوگی۔

  • چشمہ فور بجلی گھر کا افتتاح گل ہوگا

    چشمہ فور بجلی گھر کا افتتاح گل ہوگا

    چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے 325 میگا واٹ بجلی کی پیداوار کے حامل چوتھے ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر کا آغاز کل سے ہوگا۔

    عوامی جمہوریہ چین کے اشتراک سے چشمہ کے مقام پر چوتھا اٹیمی بجلی گھر 2016 ء میں تکمیل کے بعد بجلی کی پیدوار شروع کر دے گا، چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ( چشنوپ فور ) کی تعمیر کا افتتاح وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقیات احسن اقبال کریں گے۔ 

    وفاقی وزیر احسن اقبال چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ ون، ٹو اور تھری کا معائنہ بھی کریں گے ،چشنوپ فور بھی دیگر ابتدائی تین بجلی گھروں کی طرح جوہری توانائی کے عالمی ادارے کی نگرانی میں بجلی کی پیداوار کرے گا۔