Tag: چلانے کا اعلان

  • مسافروں ٹرینوں کےکرائے میں  5فیصد کمی کا نوٹیفکیشن جاری

    مسافروں ٹرینوں کےکرائے میں 5فیصد کمی کا نوٹیفکیشن جاری

    لاہور: پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں تین سے پانچ فیصد کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

     مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اطلاق لاہور سے کراچی چلنے والی قراقرم ایکسپریس پر نہیں ہوگا،جبکہ نجی شعبہ کے زیر انتظام چلنے والی شالیمار ایکسپریس اور بزنس ٹرین کے کرائے کم نہیں ہوں گے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس، عوام ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، ملت ایکسپریس اکبر بگٹی اور جعفر ایکسپریس کی تمام کلاسز پر تین فیصد کمی ہوگی۔

    جبکہ بولان میل ، بہاؤالدین ذکریا ایکسپریس، فرید ایکسپریس، سکھر ایکسپریس کی تمام کلاسز پر کرائے میں پانچ فیصد کمی ہوئی مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں دس روپے سے ایک سو تیس روپے تک کمی ہوئی۔

    دوسری جانب مسافروں نے ٹرینوں کے کرائے میں معمولی کمی کو مسترد کرتے ہوئے بیس فیصد تک کرائے کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • پاکستان ریلوے کاعیدالاضحیٰ پر 14اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

    پاکستان ریلوے کاعیدالاضحیٰ پر 14اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

    کراچی: پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ پر چودہ اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا ہے، پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ سے پشاور کے لیے آج جارہی ہے۔

    ریلوے حکام نے چودہ اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے، پہلی عید اسپیشل گاڑی کراچی کینٹ سے راولپنڈی کے سفر پر ہے، دوسری عید اسپیشل گاڑی کوئٹہ سے راولپنڈی جائیگی، رات آٹھ  بجے عید اسپیشل ٹرین کراچی سے ہی راولپنڈی جائے گی۔

    مسافروں کے لیے عید کے تینوں دن گاڑی کے کرایوں میں تینتیس فیصد کمی کر دی گئی ہے، ترجمان ریلوے کے مطابق اسپیشل ٹرینیں چلانے کا مقصد لوگوں کی عید کی خوشیاں دوبالا کرنا ہے۔

    کراچی سے چار، لاہور اور راولپنڈی سے تین تین اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی، ملتان، نارووال ، کوئٹہ اور سیالکوٹ سے بھی ایک ایک خصوصی ٹرین چلائی جائے گی۔

    ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار اتنی بڑی تعداد عید ٹرینوں کا اہتمام کیا گیا ہے، اس لیے مسافروں کی سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیا گئے ہیں۔