Tag: چلتی ٹرین

  • کراچی: خاتون نے بچے کے ہمراہ چلتی ٹرین سے کیوں چھلانگ لگائی؟

    کراچی: خاتون نے بچے کے ہمراہ چلتی ٹرین سے کیوں چھلانگ لگائی؟

    کراچی (29 جولائی 2025): کالا پل کے قریب چلتی ٹرین سے خاتون اور بچے کے چھلانگ لگانے کے واقعہ پر ریلوے حکام کا موقف بھی سامنے آیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کالا پل کے قریب خاتون اور بچے نے گزشتہ دنوں چلتی ٹرین سے چھلانگ لگائی تھی۔ خوش قسمتی سے دونوں محفوظ رہے، تاہم ان کی شناخت نہ ہو سکی۔ مذکورہ واقعہ پر ریلوے حکام کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ خاتون اور بچےکا چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے کا واقعہ کالا پل کے قریب اس وقت پیش آیا، جب ٹرین انتہائی کم رفتار سے گزر رہی تھی۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ خاتون خود ٹرین سے اترنے کی نیت سے کھڑی تھیں۔ ٹرین کی رفتار کم ہوتے ہی خاتون اور بچے نے چھلانگ لگائی۔

    ریلوے حکام کے مطابق خوش قسمتی سے خاتون اور بچہ دونوں محفوظ رہے اور ٹرین سے زمین پر گرنے کے بعد دونوں خود ہی اٹھے اور آگے بڑھ گئے۔

    ریلوے حکام نے عام افراد بالخصوص ٹرین میں سفر کرنے والوں کو متنبہ کیا ہےکہ چلتی ٹرین سے اترنے کی کوشش انتہائی خطرناک اور جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

  • ویڈیو: چلتی ٹرین میں پرس چھین کر چھلانگ لگا کر بھاگنے والا چور پکڑا گیا

    ویڈیو: چلتی ٹرین میں پرس چھین کر چھلانگ لگا کر بھاگنے والا چور پکڑا گیا

    کراچی: ریلوے پولیس نے چلتی ٹرین میں خواتین سے پرس چھین کر چھلانگ لگا کر بھاگنے والے چور کو پکڑ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ریلویز پولیس سکھر نے ایک کارروائی میں ٹرینوں میں مسافروں کا سامان چوری کرنے والے علی رضا نامی چور کو گرفتار کر لیا ہے۔

    ریلوے پولیس حکام کے مطابق ملزم علی رضا نے چلتی ٹرین اقبال ایکسپریس سے خاتون کا پرس چوری کیا اور چھلانگ لگا دی، تاہم روہڑی اسٹیشن کے پلیٹ فارم 3 پر ریلویز پولیس اہلکاروں نے ملزم کو بھاگتے ہوئے قابو کر لیا۔

    ملزم کے پاس سے حیدرآباد کی رہائشی خاتون مسافر کا چوری کیا ہوا پرس برآمد ہوا، پرس میں مسافر خاتون کا موبائل فون، ہزاروں روپے اور ضروری دستاویزات موجود تھیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ ریلویز پولیس روہڑی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش مسافر کو مہنگی پڑ گئی، ویڈیو وائرل

    چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش مسافر کو مہنگی پڑ گئی، ویڈیو وائرل

    بھارتی حیدرآباد میں چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش مسافر کو مہنگی پڑ گئی، مسافر ریلوے پلیٹ فارم اور ٹرین کے درمیان پھنس گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ آج ریاست تلنگانہ کے وقار آباد ریلوے اسٹیشن میں پیش آیا۔جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    سامنے آنے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مسافر ریلوے اسٹیشن میں داخل ہوا، اس نے دیکھا کہ ٹرین نکل چکی ہے تو وہ دوڑتا ہوا چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کرنے لگا۔

    مسافر اچانک توازن کھو جانے کے باعث ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان گر پڑا، کافی دور تک ٹرین اسے گھسیٹتی ہوئی لے گئی، اس کے بعد ٹرین کو روک دیا گیا۔

    30سالہ شخص نے چلتی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگادی، ویڈیو وائرل

    ریلوے پولیس نے تقریباً دو گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد پلیٹ فارم کو توڑ کر مسافر کو بہ حفاظت باہر نکالا، مذکورہ شخص کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ زخمی کی شناخت ستیش کے طور پر ہوئی ہے۔

  • خاتون نے دوران سفر چلتی ٹرین میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی

    خاتون نے دوران سفر چلتی ٹرین میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی

    بھارت میں ایک خاتون نے سفر کے دوران ٹرین میں اپنی ساڑھی سے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مدھیہ پردیش کے دموہ میں پیش آیا ہے، جہاں خاتون نے جبل پور  ایکسپریس کے جنرل کوچ میں بیت الخلاء کے اندر خودکشی کی ہے۔

    دموہ ریلوے پولیس (جی آر پی) نے ٹرین کے دموہ پہنچنے پر انھوں نے ٹرین کے بیت الخلاء سے خاتون کی لاش باہر نکالی، بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون کی شناحت 35 سالہ بائی اتھیا کے نام سے ہوئی ہے خاتون نے خودکشی کی ہے لیکن خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بائی اتھیا اپنے شوہر، بچوں اور دیگر گھر والوں کے ساتھ دہلی سے دموہ جا رہی تھی، سفر کے دوران خاتون کے لاپتہ ہونے کے بعد رشتہ داروں نے تلاش شروع کی جس کے بعد بیت الخلاء سے لاش برآمد ہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق سفر کے دروان رات میں ہی خاتون اچانک غائب ہو گئی تھی جب گھر والوں نے دیر تک اسے نہیں دیکھا تو پوری ٹرین میں تلاش کرنے کا عمل شروع ہوا، کافی دیر تلاشی کے بعد لوگوں نے بیت الخلاء میں تلاش کرنا شروع کیا وہاں وہ مردہ پائی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش کو قبضہ میں لے لیا ہے پوسٹ مارٹم کے بعد کیس کی تحقیقات کو آگے بڑھائی جائے گی۔

  • چلتی ٹرین میں لڑکے اور لڑکی نے شادی کرلی، ویڈیو وائرل

    چلتی ٹرین میں لڑکے اور لڑکی نے شادی کرلی، ویڈیو وائرل

    ایک جوڑے نے غیرروایتی انداز اپناتے ہوئے چلتی ٹرین میں زندگی بھر کے لیے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام لیا، مذکورہ شادی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر بھارتی ٹرین میں ہونے والی ایک دلچسپ شادی کی ویڈیو زیر گردش ہے جس میں چلتی ریل گاڑی میں لڑکا اور لڑکی نے شادی کرلی جبکہ مسافروں کی موجودگی میں ایک دوسرے کو پھولوں کا ہار بھی پہنایا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی پہلے تھوڑا تذبذب کا شکار تھی۔ پھر لڑکے نے اس کے گلے میں ’منگل سوتر‘ پہنایا اور پھولوں کی ’مالا‘ ڈالی۔ اس کے بعد لڑکی نے بھی اسے ‘شادی کی مالا‘ پہنائی۔

    اس دوران بیگانی شادی میں آئے مسافر حضرات دلچسپ لمحات کی ویڈیو بناتے رہے اور ساتھ ہی ساتھ دنوں کو مشوروں سے بھی نوازتے رہے۔

    وائرل ہونے والے ویڈیو پر لوگ مختلف تبصرے کررہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’دنوں کا بجٹ کم ہو گا ورنہ ہوائی جہاز میں شادی کرتے۔‘

  • ایبٹ آباد: نوجوان کو چلتی ٹرین کے ساتھ ٹک ٹاک بنانا مہنگا پڑ گیا

    ایبٹ آباد: نوجوان کو چلتی ٹرین کے ساتھ ٹک ٹاک بنانا مہنگا پڑ گیا

    ایبٹ آباد: صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں نوجوان کو چلتی ٹرین کے ساتھ ٹک ٹاک بنانا مہنگا پڑگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں ٹک ٹاک بنانے کے شوق میں نوجوان عمیر حیات ٹرین کے انجن سے ٹکرا گیا تاہم وہ معجزانہ طور پر بچ گیا

    واقعے کے بعد ریلوے پولیس نے نوجوان کو گرفتار کر کے ریلوے ایکٹ کی دفعہ 325PPC کے تحت 122A1 کا مقدمہ درج کر لیا۔

    یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں کراچی کے علاقے لانڈھی، بھینس کالونی میں پیرانوگوٹھ کے قریب ریل کی پٹری پر ٹک ٹاک بنانے کے دوران ٹرین کی ٹکر سے نوجوان ہلاک ہوگیا تھا

    عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں مصروف کاشف نامی نوجوان کو ٹرین نے کئی بار ہارن دیا لیکن نوجوان آواز نہ سن سکا اور ٹرین کی زد میں آگیا۔